نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری در مدحِ سمرقند و بخارا - صدرالدین عینی

    جی، میں نے اولاً ٹیگ کیا تھا، پھر بعد میں حذف کر دیا تھا۔ میں سمجھا کہ ٹیگ کی اطلاع پہنچ گئی ہو گی۔ :)
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صبحدم یا رب کواکب بود ریزان از سپهر یا که بر دردِ دلِ من چشمِ گردون می‌گریست (عبدالرحمٰن جامی) اے رب! صبح کے وقت کیا آسمان سے ستارے ٹوٹ کر گر رہے تھے یا کہ میرے دل کے درد پر آسمان کی آنکھ رو رہی تھی؟ زان کس که مرا دوخت گریبان چه گشاید چون دوختنِ این جگرِ چاک ندانست (عبدالرحمٰن جامی) (مجھے)...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری در مدحِ سمرقند و بخارا - صدرالدین عینی

    (در مدحِ سمرقند و بخارا) حبّذا شهرِ سمرقندِ بهشتی تمثال جز بهشتش به طراوت نتوان یافت مثال (بہشت جیسے شہرِ سمرقند کی کیا ہی بات ہے کہ طراوت کے لحاظ سے بہشت کے سوا اُس کی کوئی دوسری مثال نہیں پائی جا سکتی۔) زر نثار است زمینش چو کفِ اهلِ کرم فیض بار است هوایش چو دلِ اهلِ کمال (اس کی زمین اہلِ کرم...
  4. حسان خان

    قرۃ العین طاہرہ

    اصلی نام زرّین تاج ہے۔ حاجی ملا محمد صالح قزوینی کی بیٹی تھی، جو ایران کے نامور علماء کے خاندان کا ایک معزز رکن تھا۔ اس کا زمانہ انیسویں صدی عیسوی کے اوائل سے تعلق رکھتا ہے۔ ملا صالح ایک مشہور فقیہ تھا اور اس کے گھرانے کے لوگ بڑے بڑے عالم و فاضل تھے۔ اس کا بھائی حاجی ملا محمد تقی (قرۃ العین کا...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    "ساغری ایک بغلول شاعر تھا۔ اُسے آتا جاتا تو کچھ بھی نہ تھا۔ لیکن اپنے آپ کو خلّاقِ معانی سمجھتا تھا۔ مولانا [جامی] کی خدمت میں بہت رہا کرتا تھا۔ ایک دن اُس نے مولانا سے کہا کہ جب میں کوئی اچھا شعر کہتا ہوں، یا عمدہ مضمون پیدا کرتا ہوں تو دوسرے شعراء فوراً اُس کو چرا لیتے ہیں۔ مولانا کو اُس کے...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نه ز کم ظرفیست گر رازم تراوید از درون خس برون افتد چو آید قلزم اندر اضطراب (قاآنی شیرازی) اگر (میرے) اندر سے میرا راز باہر ٹپک پڑا ہے تو یہ کم ظرفی کی وجہ سے نہیں ہے؛ جب بھی سمندر اضطراب میں آتا ہے تو تنکا باہر گر جاتا ہے۔ (رباعی) آن کس که بدم گفت بدی سیرتِ اوست وان کس که مرا گفت نکو خود...
  7. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    فساد فارسی میں یہ لفظ اردو کے 'بدعنوانی' اور انگریزی کے 'کرپشن' کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ بی بی سی فارسی سے ایک مثال: "باب مکدانل فرماندارِ سابقِ ایالتِ ویرجینیای آمریکا به جرم سوءِ استفاده از مقامش و فسادِ مالی به دو سال زندان محکوم شده‌است." ترجمہ: امریکی ریاست ورجینیا کے سابق والی بوب...
  8. حسان خان

    ماسکو میں 'عبدالرحمٰن جامی' کی منتخب تحریروں کا روسی ترجمہ شائع

    بلند علمی و انتشاراتی مقام رکھنے والے روس کے سب سے بانفوذ ناشر 'ناکوئا' نے ممتاز شاعر و متفکر مولانا عبدالرحمٰن جامی کی چھ سو سالگی کی مناسبت سے اُن کی منتخب تحریریں <<کلادیز مُدرَوستی>> یعنی <<گنجینۂ حکمت>> کے نام سے اعلیٰ کیفیت کے ساتھ شائع کی ہیں۔ اکادمیِ علومِ جمہوریۂ تاجکستان کے مطبوعاتی...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) رفتم به سرِ تربتِ محمودِ غنی گفتم که چه برده‌ای ز دنیای دنی؟ گفتا که دو گز زمین و ده گز کَرباس تو نیز همین بری، اگر صد چو منی (بابا افضل الدین کاشانی) میں ثروتمند محمود غزنوی کی قبر پر گیا اور میں نے پوچھا کہ (اِس) پست دنیا سے تم کیا لے کر گئے ہو؟ اُس نے (جواب میں) کہا کہ دو گز زمین اور...
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برین/barin/барин یہ ماوراءالنہری فارسی میں استعمال ہونے والا ایک حرفِ جر ہے جس کا کلاسیکی/معیاری ایرانی فارسی میں مطلب ہے: مانندِ، مثلِ، چون وغیرہ جبکہ اردو میں اس کا ترجمہ یہ ہو گا: ۔۔۔ کی طرح، ۔۔۔ کی مانند، ۔۔۔ جیسا وغیرہ۔ اس کے استعمال کی مثالیں دیکھیے: "احمد برین شطرنج باز را من تا حال...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بسوخت ز آتشِ دوری دلم ولی دارم به این خیال تسلی که یار نزیک است (عبدالرحمٰن جامی) دوری کی آگ سے میرا دل جل چکا ہے لیکن مجھے اس خیال سے تسلی ہے کہ یار نزدیک ہے۔ مکن کناره ز عاشق، که زود چیده شود گلی که در نظرِ باغبان نمی‌باشد (صائب تبریزی) (اپنے) عاشق سے کنارہ مت کرو، کیونکہ جو گُل باغبان کی...
  12. حسان خان

    'ازبکستان در قلبِ من'

    ختم شد! زبیر مرزا
  13. حسان خان

    'ازبکستان در قلبِ من'

    روسی مخبر عکاس اَلیکسیئی اِسمِشلیاایف نے ازبکستان میں اپنے گزارے چند لحظات کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے 'ازبکستان در قلبِ من' کے نام سے پیش کیے ہیں۔ (تصاویر کا منبع: ازبک اخبار ' آزادلیک ردیوسی') جاری ہے۔۔۔
  14. حسان خان

    اردَبیل میں جڑواں لوگوں کا جشن

    ایرانی فارسی میں جڑواں کو 'دوقلو' کہا جاتا ہے۔ ختم شد! زبیر مرزا
  15. حسان خان

    اردَبیل میں جڑواں لوگوں کا جشن

    منبعِ اول منبعِ دوم جاری ہے۔۔۔
  16. حسان خان

    ازبکستان کے قزاق باشندوں کے درمیان بُزکَشی کا مقابلہ

    اس قوم کا نام قزاق اور ان کی قومی ریاست کا نام قزاقستان ہی ہے، لیکن کسی زمانے میں چونکہ یہ قوم اپنی جنگجویت کے لیے مشہور تھی، اس لیے اس خطے کی زبانوں میں لفظ 'قزاق' لٹیرے کے لیے رائج ہو گیا ہے۔ فارسی کی سب سے جامع لغت لغت نامۂ دہخدا میں اس لفظ کے ذیل میں یہ درج ہے: "قزاق ترکوں کی ایک شاخ ہیں...
  17. حسان خان

    ازبکستان کے قزاق باشندوں کے درمیان بُزکَشی کا مقابلہ

    "بُزکَشی وسطی ایشیاء کا وہ روایتی کھیل ہے جس میں گھڑسواروں کے دو دستے حصہ لیتے ہیں اور ان کا مقصد ایک سر کٹے بکرے کو میدان کے درمیان بنے دائرے تک پہنچانا ہوتا ہے۔ یہ کھیل وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان میں بہت مقبول ہے اور اس میں عوامی سطح پر بہت دلچسپی لی جاتی ہے۔" (اردو ویکی پیڈیا)...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گشتم چنان ضعیف که بی ناله و فغان ظاهر نمی‌شود که درین پیرهن یکیست (عبدالرحمٰن جامی) میں اتنا ضعیف ہو گیا کہ نالہ و فغاں کے بغیر یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اس پیرہن میں کوئی فرد بھی ہے۔ آنجا که لعلِ دلکشِ شیرین دهد فروغ یاقوت و سنگ در نظرِ کوهکن یکیست (عبدالرحمٰن جامی) جس جگہ پر شیرین کا دلکش لعل...
  19. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    "ونحن لم نحلم بأكثر من حياةٍ كالحياة." (محمود درویش) کیا یہ ترجمہ درست ہے؟ "اور ہم نے (عام) زندگی جیسی ایک زندگی سے بڑھ کر اور کسی چیز کا خواب نہیں دیکھا ہے۔" سید عاطف علی محمود احمد غزنوی
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پسندیدگی کے لیے شکریہ چوہدری صاحب! آپ ان نسخ اشعار کو 'نسخ خوانی' کی مشق سمجھ لیجیے۔ :)
Top