نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر که نامُخت از گذشتِ روزگار نیز ناموزد ز هیچ آموزگار (رودکی سمرقندی) جس نے زمانے کی گردش سے کچھ نہ سیکھا، وہ کبھی کسی معلم سے بھی کچھ نہیں سیکھ سکے گا۔ دلا معاش چنان کن که گر بلغزد پای فرشته‌ات به دو دستِ دعا نگه دارد (حافظ شیرازی) اے دل، ایسی زندگی بسر کرو کہ اگر کبھی تمہارے پاؤں لڑکھڑا جائیں...
  2. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    محمد وارث بھائی، مجھے دیوانِ ملک قمی کا ایک خطی نسخہ نیٹ پر مل گیا ہے۔ http://www.icnc.ir/index.aspx?pid=289&metadataId=ea30f54a-f79a-45a0-9f6a-52506060af46
  3. حسان خان

    بخارائے شریف - وسطی ایشیا کا پہلا فارسی اخبار

    محمد شعیب بھائی، میں نے یہ مضمون اردو ویکی پیڈیا پر ڈال دیا ہے۔ اب جو ترمیمیں کرنی ہوں کر لیجیے۔ مجھے ویکی پیڈیا کے مضمونوں میں تصویروں کا اضافہ کرنا نہیں آتا۔ آپ اس مضمون میں تصویریں بھی ڈال دیجیے۔ https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92_%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%81
  4. حسان خان

    بخارائے شریف - وسطی ایشیا کا پہلا فارسی اخبار

    بخارا ایک ایسے قدیم شہر کا نام ہے جو بہت ساری حکومتوں کا دارالحکومت اور علم و ثقافت اور فارسی زبان کا مرکز رہا ہے۔ آخری صدیوں میں یہ شہر امارتِ بخارا کا دارالحکومت تھا جس کی موجودہ وسطی ایشیا کے ایک بڑے حصے پر حکمرانی تھی۔ ۱۹۲۰ء میں اس امارت کے خاتمے اور بالشیوکوں کے قبضے کے بعد بخارا کی اہمیت...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شنیده‌ام سخنی خوش، که پیرِ کنعان گفت فراقِ یار نه آن می‌کند که بتوان گفت (حافظ شیرازی) میں نے پیرِ کنعاں (حضرت یعقوب ع) سے ایک خوب و دل پذیر بات سنی ہے کہ اُنہوں نے کہا: "فراقِ یار وہ کام نہیں کرتا کہ بیان ہو سکے۔" یعنی دوسرے لفظوں میں، یار کا فراق وہ حال کرتا ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔...
  6. حسان خان

    تبریز کے تاریخی بازار کی روزمرہ زندگی

    "تبریز کا قدیم اور تاریخی بازارمرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ مسلسل زندگی، خرید و فروخت، اور مختلف نسلوں کے کاروبار، کوششوں اور اُن کے یہاں سے عبور کا شاہد رہا ہے اور اُس میں زندگی ویسے ہی رواں دواں ہے۔" ماخذِ تصاویر شہرِ تبریز ازمنۂ قدیم سے آذربائجان کا مرکز اور دل ہے۔
  7. حسان خان

    میرزا بیدل کے بارے میں نیاز فتح پوری کا ایک خط

    صدیقِ محترم! خط ملا، نہ پوچھیے کتنی مسرت ہوئی، اب تو کوئی شخص بیدل کا ذکر کر دیتا ہے، تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ 'صدائے الست' معلوم نہیں کتنی دور سے آ رہی ہے۔ حال ہی میں ایک صاحب تشریف لائے تھے، وہ بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیے بیدل کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، مجھ سے مدد و مشورہ کے طالب تھے، وہ کہتے...
  8. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    نصراللہ خان عزیز کے چند اشعار اُس حُسنِ پاک باز کو مڑ مڑ کے دیکھنا ہرچند ناروا تھا، مگر دیکھتے رہے اللہ رے اشتیاقِ تماشا کہ بار بار!! جس سمت وہ گئے ہم اُدھر دیکھتے رہے ========= تصور میں کسی کے ہم نے جو آنسو بہائے ہیں فرشتوں نے وہ سب گن گن کے پلکوں سے اٹھائے ہیں محبت نے مٹا ڈالی تمیزِ قربت و...
  9. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    شادی اردو اور فارسی میں صفتوں کے آخر میں 'ی' کا اضافہ کر کے اسم بنائے جاتے ہیں مثلاً: خوش سے خوشی، دوست سے دوستی، گرم سے گرمی وغیرہ۔ اسی طرح فارسی لفظ شاد بمعنی خوش کے آخر میں ی لگا کر لفظِ شادی بنتا ہے جو فارسی زبان میں خوشی، شادمانی اور مسرت کے معنی دیتا ہے۔ هیچ شادی نیست اندر این جهان برتر...
  10. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    بہت خوب عاطف بھائی :) ڈاکٹر صاحب نے خادع شاید اس لیے کہا تھا کہ جس شخص کو دوسری زبان کے محاورے سے شناسائی نہ ہو، وہ ان لفظوں کی ظاہری شکل دیکھ کر دھوکے کا شکار ہو سکتا ہے اور وہ معنی لے سکتا ہے جو دوسری زبان میں مستعمل نہیں ہیں۔ ویسے آپ کی نظر میں ایسے الفاظ کے لیے کیا اصطلاح مناسب رہے گی؟
  11. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    کسی زبان سے جب کوئی لفظ دوسری زبان میں جاتا ہے تو بعض اوقات اخذ کرنے والی زبان میں اُس لفظ کا مطلب تبدیل ہو جاتا ہے۔ فارسی نے پچھلی چار صدیوں میں اردو کو ہزاروں الفاظ و تراکیب فراہم کیے ہیں۔ اکثر الفاظ تو اردو اور فارسی میں تا حال ایک ہی مفہوم کی ادائیگی کرتے ہیں، لیکن کچھ الفاظ ایسے بھی ہیں جن...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افغانستان کے شاعر مرحوم استاد خلیل اللہ خلیلی کی چند رباعیات: می ریز! که ماه زد به گردون خرگاه گردید قدح چو مهر از پرتوِ ماه فرق است میانِ مهِ عشق و مهِ علم او نورِ ازل بیند و این جِرمِ سیاه شراب انڈیلو! کہ آسمان پر چاند خیمہ زن ہو گیا ہے اور اُس کی روشنی سے پیالہ سورج کی طرح روشن ہو گیا ہے؛...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ندانم ابروی شوخت چگونه محرابیست که گر ببیند زندیق در نماز آید (سعدی شیرازی) میں نہیں جانتا کہ تمہاری شوخ ابرو کس قسم کی محراب ہے کہ اگر کافر بھی (اُسے) دیکھ لے تو (اُس محرابِ ابرو کی تعظیم میں) نماز پڑھنے لگے۔ عاقبت گرگ زاده گرگ شود گرچه با آدمی بزرگ شود (سعدی شیرازی) بھیڑیے کا بچہ آخر کار...
  14. حسان خان

    ایران کے ایک ترکمن گاؤں میں عیدِ قرباں

    ماخذ محمود احمد غزنوی تلمیذ عمر سیف
  15. حسان خان

    ایران کے ایک ترکمن گاؤں میں عیدِ قرباں

    ترکمنستان کی سرحد سے منسلک ایرانی صوبوں شمالی خراسان اور گلستان کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں ترکی گو اور سنی المذہب ترکمن آبادی پائی جاتی ہے۔ شمالی خراسان کے ایسے ہی ایک ترکمن نشیں گاؤں 'جرگلان' سے عیدِ قرباں کا احوال پیشِ خدمت ہے۔ ماخذ
  16. حسان خان

    لغت کو 'قاموس' کہنے کی وجہ

    سوال: قاموس کون سا لفظ ہے اور اُس کا مطلب کیا ہے اور لغت کی کتاب کو قاموس کس لیے کہا جاتا ہے؟ جواب: قاموس عربی لفظ ہے مادۂ قمس سے جس کا مطلب ہوتا ہے پانی میں جانا اور غوطہ کھانا۔ اور قاموس کے معنی ہیں سمندر کا وسط، پُرآب سمندر یا سمندر میں وہ جگہ جہاں توقف کیا جا سکتا ہو۔ لغت کی کتاب کو جو...
  17. حسان خان

    چند کتب - تبصرہ جات

    طالب آملی کا دیوان ابھی تک کہیں مطبوعہ شکل میں تو نہیں ملا، البتہ یہاں یہ دیوان خطی نسخے کی شکل میں موجود ہے۔ کاتب نے بڑی نفاست سے کتابت کی ہے، جس کی وجہ سے اشعار آسانی سے پڑھے جا سکتے ہیں۔ http://dl.nlai.ir/UI/fe815e90-9ee7-450f-8872-64cda8dae20e/Catalogue.aspx
  18. حسان خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جڑ سے کٹ جائے الٰہی اُس کا بھی نخلِ مراد جس نے یوں برباد کر ڈالا گلستانِ وطن (نصراللہ خان عزیز) اے خدا بے تاب کر دے اُس تغافل کیش کو بن ملے مجھ سے نہ پائے وہ سکونِ دل کی راہ (نصراللہ خان عزیز) مجھ سے خطا یہ ہو گئی بارگہِ جمال میں آ گیا غیر کا خیال سلسلۂ خیال میں (نصراللہ خان عزیز) میرے غم و...
  19. حسان خان

    بوسنیائی گاؤں میں عیدِ قرباں کی روایات

    اس مندرجہ ذیل مختصر مگر دلچسپ دستاویزی ویڈیو میں شمال مغربی بوسنیا میں واقع ایک گاؤں اِستیئینا stijena میں عیدِ قرباں کے دن کا پورا احوال پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ایک بوسنیائی دیہاتی خاندان کی عیدِ قرباں کے دن انجام دی جانے والی جالب رسومات و روایات دیکھی جا سکتی ہیں اور مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ...
Top