یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ تاجک خاندانوں میں والدین کی مطلق اکثریت اپنے بچوں کی تربیت عادتاً ان سوالات و جوابات سے شروع کرتی ہے: "کس کے بندے ہو؟"، "خدا کا بندہ"؛ "کس کی امت ہو؟"، "محمدِ مصطفیٰ کی امت"؛ "کس کے مذہب پر ہو؟"، "امامِ اعظم کے مذہب پر"، "کن اصحاب کو دوست رکھتے ہو؟"، "سرم خاکِ رہِ ہر چار...