نتائج تلاش

  1. حسان خان

    قاجاریہ دور کے ایران کی چند تصاویر

    ذیل کی چاروں تصویریں قاجاری دور کے ایرانی یہودیوں کی ہیں۔ قاجاری دور کے طلباء درباریوں کی جانب سے ایک محفلِ افطار کا منظر ختم شد! زبیر مرزا
  2. حسان خان

    قاجاریہ دور کے ایران کی چند تصاویر

    مندرجہ ذیل تصاویر صرف قاجاری اصفہان کی ہیں۔ اصفہان کا سی و سہ پل میدانِ نقشِ جہان جاری ہے۔۔۔
  3. حسان خان

    قاجاریہ دور کے ایران کی چند تصاویر

    خاتون کے حلیے سے احتمال ہو رہا ہے کہ یہ بھی ارمنی مسیحی راہبہ ہیں۔ جاری ہے۔۔۔
  4. حسان خان

    قاجاریہ دور کے ایران کی چند تصاویر

    مندرجہ ذیل بیشتر تصاویر ایرانی خبر رساں ادارے 'خبرگذاریِ مہر' سے ابلاغِ معلوماتِ عامہ کی نیت سے اخذ کی گئی ہیں۔ منبعِ اول منبعِ دوم منبعِ سوم قاجاری عہد کے ایران کی مزید تصاویر میں دلچسپی رکھنے والے احباب کتابِ ذیل کی طرف رجوع کر سکتے ہیں، جو اپنے موضوع کے حوالے سے بہت معلوماتی اور محققانہ کتاب...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غمِ مردن نبود جانِ غم اندوخته را نیست از برق حذر مزرعهٔ سوخته را (صائب تبریزی) جس جان نے غموں کا ذخیرہ کیا ہو اُسے مرنے کا غم نہیں ہوتا؛ (اس کی ایک تمثیل یہ ہے کہ) جو کھیت جل چکا ہو اُسے آسمانی برق کا خوف نہیں ہوتا۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نہ تویہ مجھے رباعی معلوم ہو رہی ہے، اور نہ یہ اشعار مجھے موزوں لگ رہے ہیں۔ پھر بھی ترجمہ پیشِ خدمت ہے: اگرچہ میں نے اپنے پست نفس کو کئی بار کہا (یعنی سمجھایا) کہ جو کام بھی کیے جانے کے قابل نہ ہو اُسے نہیں کرنا چاہیے، لیکن اس سرکش نفس نے میری نصیحت نہیں سنی، تا آنکہ اُس نے پیش آنے والے مقدر کو...
  7. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    اجارہ اردو زبان میں یہ لفظ عموماَ ٹھیکا، اختیار، تصرف، قبضہ وغیرہ کے معنی میں مستعمل ہے، لیکن فارسی میں یہ لفظ 'کرائے' کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں اس لفظ کا عام استعمال یوں ہوتا ہے: "انہوں نے کہا کہ اگر سنگا پور میں آٹھ فروری کو تین ملکوں کو کرکٹ پر اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت دے...
  8. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    پشتو میں نمازِ فجر کو کیا کہتے ہیں؟ ہجری تقویم کے ابتدائی قرون میں جب فارسی زبان پر عربی کا اثر بعد کے ادوار کے مقابلے میں کم تھا تو فارسی میں پنجگانہ نمازوں کے یہ نام رائج تھے: نمازِ بامداد، نمازِ پیشین، نمازِ دیگر، نمازِ شام اور نمازِ خفتن۔ اب نمازِ شام کو چھوڑ کر بقیہ الفاظ متروک ہو چکے ہیں...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    واہ! مضمون سازی میں صائب کا جواب نہیں۔ اسی غزل سے ایک اور شعر: هر مائده از خوردنِ بسیار شود کم جز مائدهٔ غم که شود بیش ز خوردن (صائب تبریزی) ہر خوراک زیادہ کھانے سے کم ہو جاتی ہے، سوائے غم کی خوراک کے، کہ جو کھانے کے باعث زیادہ ہو جاتی ہے۔ یعنی غم جتنا کھایا جائے، وہ اُتنا ہی بڑھتا ہے۔
  10. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    فارسی زبان میں (اور شاید اردو میں بھی) مغرب کی نماز کے لیے 'نمازِ شام' استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس ترکیب میں بھی لفظ 'شام' غروب کے فوراً بعد کے وقت کا مفہوم پیش کر رہا ہے۔ عربی لغات میں مادۂ مفرد 'س و ک' کے ذیل میں رگڑنا اور دانت صاف کرنا درج ہیں۔ ایسے میں، انگریزی 'ٹوتھ برش' کے لیے اس مادّے کا...
  11. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    شام مسواک مدرسہ لفظِ شام اردو میں عصر اور غروبِ آفتاب کے درمیان کے وقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ فارسی میں یہ لفظ غروب کے فوراً بعد شب کے ابتدائی زمانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، فارسی میں یہ لفظ 'طعامِ شب' یا 'ڈِنر' کے معنی میں بھی مستعمل ہے۔ ثانی الذکر مفہوم کے ساتھ اس لفظ کی...
  12. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایک لسانیاتی چوپال پر اس لفظ کے بارے میں ہوئی گفتگو یہاں پر پڑھی جا سکتی ہے: http://forum.wordreference.com/showthread.php?t=2944689
  13. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    "لا يوجد إنسان ضعيف، ولكن يوجد إنسان يجهل في نفسه موطن القوة." (توفيق الحكيم) ۱) کیا اس جملے کا مندرجہ ذیل ترجمہ درست ہے؟ "(اس دنیا میں) کوئی کمزور انسان موجود نہیں ہے، لیکن ایسا انسان (ضرور) موجود ہے جو اس بات سے ناآگاہ ہے کہ اُس کی اپنی ذات قوت کی جائے قیام ہے۔" ۲) 'یوجد' کا تلفظ کیا ہو گا؟...
  14. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو آتشکدہ - محمد دین تاثیر تاریخ النوایط - نواب عزیز جنگ بہادر التکشف عن مہمات التصوف - مولانا اشرف علی تھانوی تاریخِ عربِ قدیم - عبداللہ العمادی اصول النسخ - مولوی محمد حامد علی ارتقائے نظمِ حکومتِ یورپ - ہنری سجوک (اردو ترجمہ) رسالۂ حفظِ صحت - حکیم خواجہ اشرف فلاحۃ النخل - نواب عزیز...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کرد یک گردشِ چشمِ تو چنانم ویران که به صد دور، فلک هم نکند آبادم (صباحی بیدگلی) تمہاری آنکھوں کی ایک گردش نے مجھے ایسا ویراں کر دیا ہے کہ سو گردشوں کے ساتھ آسمان بھی مجھے (دوبارہ) آباد نہیں کر پائے گا۔ (رباعی) می‌رفت به سوی برکه آن غیرتِ حور گفتم که چرا طی کنی این وادیِ دور بردار ز جوی دیده‌ام...
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    شکریہ مہدی بھائی! :) غیر اہلِ زبان ہونے کے ناطے میں نے اصل متن ہی من و عن چسپاں کیا ہے۔ شکریہ شعیب بھائی! :) ممکن ہے کہ ایران کے اتنے سارے قریوں کے نام 'نودہ' اور مذکورۂ بالا تاجک فارسی لفظ کے درمیان لفظی و معنوی قرابت ہو۔ لیکن ایسی صورت میں پرانی فارسی لغات اور لغت نامۂ دہخدا میں یہ لفظ ضرور...
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    نودہ/navda/навда اکادمیِ علومِ تاجکستان کی شائع کردہ فارسی لغت میں اس لفظ کا یہ معنی درج ہے: درخت کی چھوٹی اور نوجواں شاخ۔۔۔ (شاخچۂ نورسِ درخت) یہ لفظ آج تک ایران اور افغانستان میں لکھی گئی تحریروں میں نظر نہیں آیا۔ ماوراءالنہر میں بھی اس کا استعمال نادر ہے اور مجھے کل پہلی بار یہ لفظ نظر آیا...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در دلِ عارفِ تو هر دو جهان یاوه شود کی درآید به دو چشمی که تو را دید خسی (مولانا جلال الدین رومی) تمہارے عارف - یعنی تمہیں پہچان لینے والے - کے دل میں دونوں جہان پوچ ہو جاتے ہیں؛ جن دو آنکھوں نے تمہیں دیکھ لیا ہو، اُن میں کب کوئی گھاس کا تنکا موردِ توجہ بنتا ہے؟ مریضِ آن لبم ای ناله چون رسی به...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (دعائیہ شعر) چنان بر عیبِ خویشم دیده کن باز که از عیبِ کسان برنارم آواز (امیر خسرو دهلوی) (اے اللہ!) میرے اپنے عیبوں پر میری آنکھیں اس طرح کھول دے کہ میں لوگوں کے عیبوں پر آواز نہ اٹھا سکوں۔ می‌نالم از جداییِ تو دم به دم چو نَی وین طُرفه‌تر که از تو نَیَم یک نَفَس جدا (عبدالرحمٰن جامی) میں...
  20. حسان خان

    چیچنستان کی روزمرہ زندگی پر ایک نظر

    گروزنی کے مکتب کی صنفِ اول میں پڑھنے والی بچیاں قوانینِ لباس کے مطابق مکتبوں میں بچیوں کو لازماً اپنا سر ڈھانپنا پڑتا ہے۔ کرائے پر حاصل کی کی گئی لِموزین سے ایک دلہن کو اُس کی سہیلی نیچے اتار رہی ہے۔ انیس سالہ میلانا اپنی شادی کے دن سہیلیوں کے ہمراہ ایک چیچن خاندان ساتھ بیٹھ کر کھانا...
Top