میں اس ہفتے یہ تین کتابیں پڑھ رہا ہوں:
۱) صادق ہدایت کا سفرنامہ 'اصفہان نصفِ جہان'۔
اصفہان جیسے اساطیری و الف لیلوی شہر کے بارے میں ہر دیار کے لوگ اب تک بہت کچھ لکھ چکے ہیں، لیکن اس سفرنامے کو مصنف کی داخلیت پسندی منفرد بناتی ہے۔ اس میں اصفہان اور اس کے لوگوں کی شرح و توصیف سے زیادہ مصنف نے...