نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر چه رفت از عمر، یادِ آن به نیکی می‌کنند چهرهٔ امروز در آیینهٔ فردا خوش است (صائب تبریزی) عمر کا جو بھی حصہ گذر گیا ہو، مردُم اُسے نیکی سے یاد کرتے ہیں؛ 'آج' کا چہرہ 'آنے والے کل' کے آئینے میں خوش نما نظر آتا ہے۔
  2. حسان خان

    عربی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    سَاعَدَ طَرِيقُ الْحَرِيرِ التَّارِيخِيُّ عَلَى نَقْلِ سِلَعِ جَنُوبِ وَشَرْقِ آسْيَا إِلَى أُورُوبَّا. طَرِيقُ الْحَرِيرِ التَّارِيخِيُّ ایک پوری اضافی ترکیب ہے، لہٰذا لفظِ حریر کا مکسور ہونا تو سمجھ آتا ہے، لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ لفظِ تاریخی کیوں مضموم ہے؟ کیا 'تاریخی' کو بھی مضاف الیہ...
  3. حسان خان

    بابا فغانی شیرازی کا تعارف

    محمد وارث صاحب کے صفحے 'نقش ہائے رنگ رنگ' پر بابا فغانی شیرازی کے کچھ اشعار اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہیں، جنہیں یہاں سے پڑھا جا سکتا ہے: https://www.facebook.com/media/set/?set=a.385234834960507.1073741852.254438858040106&type=3
  4. حسان خان

    بابا فغانی شیرازی کا تعارف

    بابا فغانی شیرازی نویں ہجری صدی کے اواخر اور دسویں صدی ہجری کے آغاز کے نامور فارسی گو شاعروں میں سے ہیں۔ بابا فغانی شیراز میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کا سنِ ولادت دقیقاً معلوم نہیں ہے، لیکن اپنی وفات کے وقت ساٹھ سالہ ہونے کی وجہ سے ۸۶۰ تا ۸۶۵ھ کے درمیان اُن کی پیدائش کے وقوع ہونے کا اندازہ لگایا جا...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گرم تو کشته به دور افگنی، سگان نخورند ز سوزِ عشق توام بسکه استخوان گرم است (نوری اصفهانی) تمہارے عشق کے سوز سے میری ہڈیاں اتنی زیادہ گرم ہیں کہ اگر تم مجھے قتل کر کے دور پھینک دو تو کتے مجھے نہیں کھائیں گے۔ تا از جفای او نرهم، خونِ من نریخت بی‌رحم، ترسِ روزِ جزا را بهانه ساخت (میلی هروی) اُس...
  6. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    اس چیز کی چند مثالیں فارسی میں بھی نظر آتی ہیں۔ 'کفش' فارسی کا اپنا لفظ ہے لیکن فارسی گویوں نے عربی قاعدے پر اس سے لفظ 'کفّاش' بنا لیا ہے جو جوتے سینے والے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اسی طرح افغانوں نے انگریزی کے 'فیشن' سے عربی وزن 'مفعّل' کے وزن پر لفظ 'مُفشّن' بنایا ہے جو 'ازحد عصری؛...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هم سمندر باش و هم ماهی که در جیحونِ عشق روی دریا سلسبیل و قعرِ دریا آتش است (عرفی شیرازی) سمندر بھی بنو اور مچھلی بھی، کیونکہ دریائے عشق میں دریا کی سطح سلسبیل (کی طرح) ہے اور دریا کی تہ آگ ہے۔ سمندر = آگ کے اندر زندگی بسر کرنے والا افسانوی جانور جیحون = ماوراءالنہر کے ایک دریا کا نام ہے جو ادب...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با همه خلق نمودم خمِ ابرو که تو داری ماهِ نو هر که ببیند به همه کس بنماید (سعدی شیرازی) تمہارے ابرو کا جو خم ہے وہ میں نے تمام لوگوں کو دکھایا؛ جو کوئی بھی نیا چاند (ہلال) دیکھ لے وہ ہر کسی کو دکھاتا ہے۔ از طلوع و از غروبِ مهر روشن شد که چرخ هر که را برداشت صبح از خاک، شام افتد به خاک (صائب...
  9. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو چور بازار - ابراہیم جلیس تاجرِ وینس (اردو ترجمہ) لغاتِ کشوری - مولوی سید تصدق حسین رضوی دیوانِ پرویں - امِ مشتاق بڑی بیگم صاحبہ پرویں غزلیاتِ میر تقی میر قصۂ ہاروت و ماروت - حافظ عبدالرحمٰن خان وحشی رضیہ کے خطوط - رضیہ سلطانہ چمن دہلوی اسرارِ محن گلشنِ ہمیشہ بہار: تذکرۂ شعرائے اردو...
  10. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    تلاش یہ لفظ معاصر فارسی میں 'سعی، کوشش، جدوجہد' کے معانی رکھتا ہے جبکہ اردو میں یہ 'کھوج' کے معنی میں مستعمل ہے۔ دونوں زبانوں میں ہرچند لفظ کا مفہوم بالکل یکساں نہیں ہے، لیکن دونوں مفہوموں کے مابین معنوی ربط ضرور برقرار ہے۔ لغت نامۂ دہخدا کے مطابق یہ لفظ ترکی الاصل ہے۔ فارسی کی اخباری زبان سے...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دورگردان را به احسان یاد کردن همت است ورنه هر نخلی به پای خود ثمر می‌افکند (صائب تبریزی) اپنے سے دور گردش کرنے والوں کو نیکی کے ساتھ یاد کرنا (اصل) ہمت اور بلند نظری ہے ورنہ ہر درخت ہی اپنے پاؤں کے پاس پھل گراتا ہے۔ (رباعی) دل در خمِ زلفِ دلبرانست هنوز افسانهٔ عشق در میانست هنوز گفتیم که ما و...
  12. حسان خان

    میرزا محسن تاثیر تبریزی کا تعارف

    https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D8%A7%D8%AB%DB%8C%D8%B1_%D8%AA%D8%A8%D8%B1%DB%8C%D8%B2%DB%8C
  13. حسان خان

    میرزا محسن تاثیر تبریزی کا تعارف

    میرزا محسن تاثیر تبریزی (۱۰۶۰-۱۱۳۱ھ) صفوی دور کے اواخر کے سبکِ ہندی میں شعر کہنے والے اور صفوی سلسلے کے بادشاہوں شاہ سلیمان اور شاہ سلطان حسین کی مداحی کرنے والے فارسی گو شاعروں میں سے ہیں۔ تاثیر نے اصفہان میں اپنی آنکھیں کھولی تھیں۔ اُن کے جدِ پدری ابوالخان تبریزی اور جدِ مادری محمد حسین چلبی...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بی حسب، صاحب نسب ممتاز نتواند شدن یک تن از چندین برادر، یوسفِ کنعان شود (تاثیر تبریزی) نیک کردار کے بغیر اچھا نسب رکھنے والا شخص ممتاز نہیں ہو سکتا؛ اتنے سارے بھائیوں میں صرف ایک فرد ہی یوسفِ کنعاں بنتا ہے۔ (حالانکہ ‌سارے بھائی ہی یعقوب ع کے بیٹے تھے‌‌۔) بازوی کوشش چو واماند، دعا مشکل‌گشاست...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پیروِ افتادگی، آخر به جایی می‌رسد قطره‌ای بودم، تنزل کردم و دریا شدم (تاثیر تبریزی) عاجزی و انکساری کی راہ پر چلنے والا آخر کسی مقام پر پہنچ جاتا ہے؛ میں ایک قطرہ تھا، نیچے اترا اور سمندر بن گیا۔ راحتی نیست که از رنجِ کسی گُل نکند خوابِ مخمل ز نخوابیدنِ مخمل‌باف است (تاثیر تبریزی) کوئی راحت...
  16. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    بلکہ یہ لفظ فارسی میں اردو کے رائج معنی کے علاوہ 'شاید'، 'ہو سکتا ہے'، 'ایسا ہو کہ'، 'احتمال ہے' وغیرہ کے معنوں میں بھی مستعمل ہے۔ گر به طغرا نظری می‌کنی امروز بکن بلکه از دردِ فراقِ تو به فردا نرسد (طغرا مشهدی) ترجمہ: اگر تمہیں 'طغرا' پر ایک نظر ڈالنی ہے تو آج ہی ڈال لو؛ شاید تمہارے فراق کے...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درسِ ادیب اگر بوَد زمزمهٔ محبتی جمعه به مکتب آورد طفلِ گریزپای را (نظیری نیشابوری) اگر معلم کا درس کوئی محبت کا نغمہ ہو تو وہ جمعے (یعنی تعطیل) کے دن بھی (مکتب سے) گریزاں بچے کو مکتب میں لے آئے۔ ستاره در افق آید بزرگ‌تر به نظر نمودِ اهلِ هنر در فروتنی بیش است (تاثیر تبریزی) ستارہ جب (آسمان کی...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما قوتِ پرواز نداریم، وگرنه عمری‌ست که صیاد شکسته‌ست قفس را (رفیع مشهدی) ہم ہی قوتِ پرواز نہیں رکھتے ورنہ صیاد کو تو قفس توڑے ہوئے ایک عمر ہو گئی ہے۔ نالهٔ جان‌سوزم ازبس دل‌نشین افتاده‌است هیچ کوهی برنمی‌گرداند این فریاد را (تاثیر تبریزی) میرا جاں سوز نالہ اتنا زیادہ دل نشیں واقع ہوا ہے کہ...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آپ کے شامل کردہ بقیہ دو اشعار مجھے سمجھ میں نہیں آئے، اس لیے صرف اسی شعر کا ترجمہ کر رہا ہوں۔ عمر بگذشت، نمانده‌ست جز ایّامی چند به که در یادِ کسی صبح کنم شامی چند عمر گذر گئی اور اب چند دنوں کے سوا کچھ باقی نہیں رہا ہے۔ لہٰذا بہتر ہے کہ اب میں کچھ شامیں صبح تک کسی شخص کی یاد میں گذار دوں۔
Top