نتائج تلاش

  1. نبیل

    لطف الطیف (پی ڈی ایف)

    علی عمران، ۔۔۔ میرا آپ سے بحث میں الجھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آپ کو اپنے نظریات پیش کرنے کی آزادی ہے لیکن آپ یہ کھل کر کہیں کہ آپ ایک دہشت گرد تنظیم کی نمائندگی کر رہے ہیں جو قرآن کی آیات کی وہ تشریح کرتی ہے جیسی آپ یہاں پیش کر رہے ہیں۔ مجھے جیش محمد کے متعلق پہلے زیادہ نہیں پتا تھا لیکن اس...
  2. نبیل

    لطف الطیف (پی ڈی ایف)

    علی عمران، آپ ہر مرتبہ کافی جذبات میں آجاتے ہیں۔ آپ نے جیش محمد کی دہشت قائم کرنے کے لیے غلط پلیٹ فارم چنا ہے۔ اور زکریا کی بات درست ہے۔ کسی مواد کو یہاں پبلش کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ یہ کسی دہشت گرد تنظیم کا پراپگینڈا لٹریچر نہ ہو۔ آپ نے کئی مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے والی بات کی ہے۔ آپ کا...
  3. نبیل

    پاک نستعلیق فونٹ اور ڈیسک ٹاپ پروگرامنگ

    السلام علیکم، جہاں پاک نستعلیق فونٹ‌ کو ویب صفحات پر آزمایا جا رہا ہے، وہاں میں نے اسے ایک سی شارپ پروگرام میں استعمال کرنے کی کوشش کی اور نتیجہ کچھ حوصلہ شکن نکلا ہے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے سی شارپ میں اردو کنٹرولز اور اردو ایڈیٹر پر کام شروع کیا تھا۔ میرا ارادہ اسی ایڈیٹر میں پاک نستعلیق فونٹ...
  4. نبیل

    جنت کی حور کیسی ہوگی؟

    رضا، مجھے کچھ یوں محسوس ہوا ہے کہ آپ اس موضوع پر مزید تصویری مواد پوسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ میری ذاتی رائے میں اس موضوع پر مزید کسی قسم کی گفتگو بے نتیجہ اور لاحاصل ہوگی۔
  5. نبیل

    منتظمین سے سوال

    میں نے یہاں سے چند خطوط کو حذف کر دیا ہے۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ میرے کہنے پر اس معاملے کو یہاں ختم کر دیں۔
  6. نبیل

    کہاں ہو تم ، چلے بھی آؤ

    جان محمد سرحدی، ان موضوعات کے لیے اس فورم پر زمرہ الگ جات مخصوص ہیں۔ آپ hasp ڈرائیور ہی کیوں نہیں انسٹال کر لیتے؟ یہ بھی آپ کو فورم پر کہیں نظر آ جائے گا۔ کچھ تلاش کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ کسی پروگرام کے چلنے سے قبل کمپیوٹر کے ری بوٹ کرنے والا نسخہ میں پہلے کبھی نہیں سنا۔
  7. نبیل

    مبارکباد اعجاز بھائی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہ

    السلام علیکم، یہ دراصل اعجاز اختر صاحب کی سالگرہ کی مبارک دی جا رہی ہے۔ اعجاز اختر صاحب، آپ کو میری جانب سے بھی سالگرہ کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو صحت مند اور تندرست رکھے اور آپ یونہی ہماری سرپرستی کرتے رہیں۔
  8. نبیل

    منتظمین سے سوال

    پاکستانی، میری بھی یہی دعا ہے کہ ایسی نوبت نہ آئے۔ میں نے آج تک یہاں سب کو دوستوں کی طرح خوش آمدید کہا ہے اور کسی کو بین کرنا میرے لیے خاصا ناگوار ہوگا۔ میرے نزدیک کسی سمجھدار آدمی کے لیے صرف ایک مرتبہ وارننگ کافی ہونی چاہیے۔
  9. نبیل

    جھنڈوں کے آئکوں ڈاؤنلوڈ کریں

    السلام علیکم، آپ اس ربط پر جا کر 239 ممالک کے جھنڈوں کے آئکون ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ گرافک gif اور png فارمیٹ دونوں میں دستیاب ہیں۔
  10. نبیل

    اردو ہوم کی جانب سے اردو بلاگ سروس

    میری رائے میں تو اردو ہوم کی سروس کے ذریعے بلاگ بنانا فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا۔
  11. نبیل

    پاک نستعلیق ورژن 1۔1 جاری کر دیا گیا۔

    رضا، کیا آپ نے نیا ورژن انسٹال کرنے سے پہلے پرانا ورژن ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ براؤزر کو ایک مرتبہ کلوز کرکے دوبارہ سٹارٹ کرکے دیکھیں۔ میرے خیال میں یہ انسٹرکشنز بھی علیحدہ سے ایک readme.txt یا اس طرح کی کسی فائل میں شامل ہونی چاہییں۔
  12. نبیل

    منتظمین سے سوال

    السلام علیکم ظفر، دراصل فورم کی نظامت کے جو مروج اصول ہیں ان میں ذپ کے ذریعے ہی وارننگ دینا مناسب سمجھا جاتا ہے۔ پبلک وارننگ بھی دی جا سکتی ہے لیکن اس سے اپنی نظامت کا رعب ڈالنا تصور کیا جاتا ہے۔ فورم کے ناظمین اپنی سمجھ کے مطابق فورم کا نظام چلانے کے لیے کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اور اس کے اچھے...
  13. نبیل

    پاک نستعلیق ورژن 1۔1 جاری کر دیا گیا۔

    السلام علیکم، میں نے اوپر کے پیغام سے اٹیچمنٹ ڈیلیٹ کرکے اس میں ڈاؤنلوڈ سیکشن کا ربط شامل کر دیا ہے جہاں میں یہ اپڈیٹ رکھ چکا ہوں۔ محسن، زبردست اور بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی تمہیں اسی ترقی کے سفر پر گامزن رکھے، آمین۔ پاک نستعلیق کے گزشتہ اور موجودہ ورژن میں ورژن نمبر کی خاصی بڑی چھلانگ...
  14. نبیل

    اردو ہوم کی جانب سے اردو بلاگ سروس

    السلام علیکم، تم فورم کے ریسورسز کی فکر مت کرو۔ فورم میں pruning کی فیچر موجود ہوتی ہے جو ہم کسی کو بتائے بغیر استعمال کرتے ہیں۔ :) جہاں تک اشتہارات کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں لیکن اردو کونٹینٹ پر گوگل کے اشتہارات ڈالنے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں نہیں جانتا۔...
  15. نبیل

    جنت کی حور کیسی ہوگی؟

    رضا، اس میں فتوی کی کیا ضرورت پڑ گئی ہے؟ یہاں لفظ حور کے مفہوم پر سوال کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں تو لسانیات کے ماہر بہتر بتا سکیں گے۔ میں نے بھی یہی سنا ہے کہ حور کا مطلب خوبصورت عورت نہیں بلکہ ایک حسین مرد یا عورت ہے۔ اگر آپ مجھ سے حوالہ طلب کریں گے تو میں یہ فراہم کرنے سے معذور ہوں۔
  16. نبیل

    صوتی کی بورڈ

    شاکر، آپ نے اردو اوپن پیڈ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھا ہے؟ اس میں یہ سب کچھ فائنل ہی ہے۔ اس میں شامل میپنگ یہاں پیش کی گئی میپنگ سے قدرے مختلف ہے لیکن اس میں کوڈ تقریباً سارے موجود ہیں۔
  17. نبیل

    منتظمین سے سوال

    السلام علیکم، پاکستانی بھائی، آپ کی شکایت بجا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت فورم ایک فعال ناظم کے بغیر ہے۔ اور جب تک مجھے کسی غیر معمولی بات کا علم ہوتا ہے تو اس وقت تک کچھ وقت گزر چکا ہوتا ہے اور بدمزگی پھیل چکی ہوتی ہے۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ جہاں تک وارننگ دینے کا تعلق ہے تو میں نے ذپ...
  18. نبیل

    اردو ہوم کی جانب سے اردو بلاگ سروس

    یہ آئیڈیا میرے دماغ میں بہت عرصے کا ہے، بلکہ اردو ہوم شروع ہونے کے بعد میں نے ہی پردیسی بھائی کو WordPress MU استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اتنی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ بہرحال اب وہ یہی استعمال کر رہے ہیں۔ مجھے وقت ملا تو اردو ویب یا کسی اور ڈومین پر یہ سروس بھی شروع کروں...
  19. نبیل

    اردو ہوم کی جانب سے اردو بلاگ سروس

    السلام علیکم، میں نے آج ہی نوٹ کیا ہے کہ اردو ہوم پر پردیسی بھائی نے عوام الناس کے لیے اردو بلاگ بنانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ بلاگ سروس ورڈ پریس سوفٹویر پر مبنی ہے اور اس میں اردو لکھنے کی سہولت موجود ہے۔ میرے خیال میں فری اردو فورم ہوسٹنگ کے بعد نیٹ پر اردو کا یہ ایک بڑا سنگ میل ہے۔ اب...
  20. نبیل

    مکمل اردو لائبریری ڈاونلوڈ کریں

    زبردست مکی اور جزاک اللہ۔ ہم لوگ ادھر باتیں بنانے میں مصروف ہیں اور آپ خاموشی سے کام کیے جا رہے ہیں۔ میں نے ایک مرتبہ گزارش کی تھی کہ آپ اپنے ریلیز کیے ہوئے سوفٹویر یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی رکھ دیا کریں۔ اب میں خود سے انہیں وہاں رکھنے لگا ہوں۔ :)
Top