اردو ہوم کی جانب سے اردو بلاگ سروس

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے آج ہی نوٹ کیا ہے کہ اردو ہوم پر پردیسی بھائی نے عوام الناس کے لیے اردو بلاگ بنانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ بلاگ سروس ورڈ پریس سوفٹویر پر مبنی ہے اور اس میں اردو لکھنے کی سہولت موجود ہے۔ میرے خیال میں فری اردو فورم ہوسٹنگ کے بعد نیٹ پر اردو کا یہ ایک بڑا سنگ میل ہے۔ اب بلاگر حضرات کو فری ہوسٹ ڈھونڈنے اور ان کی ناکافی سہولتوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میں پردیسی بھائی کو اس سروس کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روابط:

اردو ہوم کی اردو بلاگ سروس
اردو ہوم پر اپنا اردو بلاگ بنائیں
والسلام
 
دوست

محفلین
بہت اچھی بات ہے۔
لیکن دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کرپیتا ہے اللہ نہ کرے کبھی اس پر بھی پابندی لگے سو ہم فری ہوسٹ پر ہی بھلے۔ :roll: :roll:
 
بدتمیز

محفلین
کتنا دکھ ہوا۔ :cry: میرا آئیڈیا کسی کے دماغ میں پہلے ہی آ گیا اور وہ اس پر عمل کرنے میں بھی بازی لے گیا۔ میری سستی :cry:

اردو ہوم کو سلام اس نے ایک اہم کام میں سبقت حاصل کر لی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ آئیڈیا میرے دماغ میں بہت عرصے کا ہے، بلکہ اردو ہوم شروع ہونے کے بعد میں نے ہی پردیسی بھائی کو WordPress MU استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اتنی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ بہرحال اب وہ یہی استعمال کر رہے ہیں۔ مجھے وقت ملا تو اردو ویب یا کسی اور ڈومین پر یہ سروس بھی شروع کروں گا۔ ایک مرتبہ پہلے اردو ورڈپریس پر کام کسی کنارے تو لگے۔
 
بدتمیز

محفلین
ورڈ پریس پر بنانے کا کوئی فائدہ نہیں اس کے لئے پہلے بہت سی سروسز ہیں۔ میں قدیر کو تنگ تو کر رہا ہوں کہ وہ movabletype پر ہاتھ صاف کرے۔ اگر آپ اردو ویب کے ڈومین سے ہی movabletype کے ذریعے سروس آفر کریں تو محفل پر اتنی ساری انفارمیشن جو کہ کچرے کے ڈھیر کی صورت پڑی ہے کسی ٹھکانے لگ سکتی ہے۔
مجھے یقین ہے movabletype والے اس کام کی اجازت نہیں دیتے ہونگے ورنہ اب تک اس پر کام ہو جاتا۔
 
اجنبی

محفلین
نبیل نے کہا:
یہ آئیڈیا میرے دماغ میں بہت عرصے کا ہے، بلکہ اردو ہوم شروع ہونے کے بعد میں نے ہی پردیسی بھائی کو WordPress MU استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اتنی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ بہرحال اب وہ یہی استعمال کر رہے ہیں۔ مجھے وقت ملا تو اردو ویب یا کسی اور ڈومین پر یہ سروس بھی شروع کروں گا۔ ایک مرتبہ پہلے اردو ورڈپریس پر کام کسی کنارے تو لگے۔
ویسے میرا خیال ہے کہ یہ آئیڈیا پہلے میرے ذہن میں آیا تھا ۔ :lol: تقریباً ایک سال قبل میں نے اسے زکریا سے ڈسکس کیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ limitations ہیں ۔ چونکہ منتظمین ہی اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے اس لیے میں نے اسے بالکل ہی ذہن سے نکال دیا ۔

بدتمیز: تم نے مووایبل ٹائپ کے ذریعے انفارمیشن ٹھکانے لگانے کا ذکر کیا ۔ کیا اسے cmsکے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟ کیا وہ ورڈپریس سے بہتر ہے؟
 
زیک

مسافر
موویبل ٹائپ استعمال کرنے کے کئی فائدے ہیں اسی لئے میرے بلاگ پر وہی ہے مگر وہ کمرشل سافٹویر ہے۔ ایک بلاگ کے لئے تو مفت ہے مگر اس طرح کی بلاگنگ سروس کے لئے وہ مفت نہیں۔
 
دوست

محفلین
پاکستانی کس نے تنگ کرنا شروع کردیا ہے؟
فری ہوسٹ نے یا ورڈپریس نے۔
یہ سارے مسائل فری ہوسٹ کی وجہ سے ہیں ورڈ‌پریس کی قابلیت اور اہلیت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے میرے خیال میں سادہ ترین اور اس وقت بہترین سافٹویر جو آزاد مصدر میں دستیاب ہے وہ ورڈپریس ہی ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
قدیر یہاں بہت سے لوگ پوسٹس پر پوسٹس کر رہے ہیں جو کہ محفل کے ریسورسز پر ایک بوجھ ہے۔ اور یہ ریسورسز کسی بھی وقت اپنے اختتام کو پہنچ سکتے ہیں۔
ایک اور پوسٹ سے لگا جیسے محفل پر اشتہار لگانے کا سوچا جا رہا ہے۔ لگانے پر اعتراض نہیں‌ لیکن خیال آیا کے بچوں کی پوسٹس کہیں کسی کی جیب پر بوجھ تو نہیں بن رہیں۔

تم کسی فارغ وقت movabletype کسی جگہ انسٹال کر کے وزٹ کرو اسکا اور ورڈ پریس کا فرق تمکو معلوم ہو جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:

تم فورم کے ریسورسز کی فکر مت کرو۔ فورم میں pruning کی فیچر موجود ہوتی ہے جو ہم کسی کو بتائے بغیر استعمال کرتے ہیں۔ :)

جہاں تک اشتہارات کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں لیکن اردو کونٹینٹ پر گوگل کے اشتہارات ڈالنے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں نہیں جانتا۔ میرا مقصد اس سے کوئی منافع کمانا نہیں ہے، میں صرف یہ چاہتا ہوںکہ اردو ویب کم از کم اپنے ہوسٹنگ کا خرچہ اٹھانے میں خود کفیل ہوجائے۔

موویبل ٹائپ یقیناً ورڈپریس کے مقابلے میں بہتر ہوگا لیکن یہاں بلاگ ہوسٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔ اردو ہوم والے WordPress MU کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ ورڈ پریس ہوسٹنگ کا سوفٹویر ہے۔ اس کے ذریعے ایک ہی انسٹالیشن میں لاتعداد بلاگ بن سکتے ہیں۔ اسی طرح کی تکنیک فورم ہوسٹنگ سروس والے بھی استعمال کرتے ہیں۔ وہاں نئی فورم رجسٹر کرنے پر نئی فورم انسٹال نہیں ہوتی بلکہ ایک ہی انسٹالیشن میں نئی فورم کا ڈیٹا شامل ہو جاتا ہے۔

والسلام
 
پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:
پاکستانی کس نے تنگ کرنا شروع کردیا ہے؟
فری ہوسٹ نے یا ورڈپریس نے۔
یہ سارے مسائل فری ہوسٹ کی وجہ سے ہیں ورڈ‌پریس کی قابلیت اور اہلیت پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے میرے خیال میں سادہ ترین اور اس وقت بہترین سافٹویر جو آزاد مصدر میں دستیاب ہے وہ ورڈپریس ہی ہے۔

ueuo والے فری ہوسٹ نے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری رائے میں تو اردو ہوم کی سروس کے ذریعے بلاگ بنانا فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا۔
 
پاکستانی

محفلین
بالکل نبیل بھائی میرا بھی یہی خیال ہے کہ فری ہوسٹ والے تمام لوگ اردو ہوم کو جوائن کر لیں تو بہتر ہے۔
 
اجنبی

محفلین
نبیل بھائی اگر آپ درخواعتنا سمجھیں تو کچھ عرض کروں؟

مجھے اردو مواد کے ساتھ گوگل ایڈز چلانے کا کچھ تجربہ ہے ۔ اگر آپ مخصوص کی ورڈز ڈالیں تو ایڈز ضرور شائع ہوتے ہیں ۔ القمر آن لائین والوں کی سائیٹ دیکھیے ۔
 
Top