پاک نستعلیق فونٹ اور ڈیسک ٹاپ پروگرامنگ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جہاں پاک نستعلیق فونٹ‌ کو ویب صفحات پر آزمایا جا رہا ہے، وہاں میں نے اسے ایک سی شارپ پروگرام میں استعمال کرنے کی کوشش کی اور نتیجہ کچھ حوصلہ شکن نکلا ہے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے سی شارپ میں اردو کنٹرولز اور اردو ایڈیٹر پر کام شروع کیا تھا۔ میرا ارادہ اسی ایڈیٹر میں پاک نستعلیق فونٹ کا استعمال تھا۔ میں نے وژوئل سٹوڈیو کے فارم ڈیزائنر میں ایک ایڈٹ باکس کی فونٹ پراپرٹی میں پاک نستعلیق سیٹ کرنا چاہا تو ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ایرر آیا۔ میرے سسٹم پر پاک نستعلیق کا حالیہ ورژن (1.01) انسٹال ہوا ہوا ہے۔ محسن حجازی سے درخواست ہے کہ وہ اس جانب بھی توجہ کریں کہ اس کی کیا وجہ ہے؟

pic1.jpg

pic2.jpg
 
محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی بہت بہت شکریہ توجہ دلانے کا۔
اصل میں فونٹ میں بولڈ اور اٹالک پراپرٹیز کو ڈس ایبل کرنے کے باعث ایسا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب انہیں دوبارہ بحال کرنا پڑے گا۔ میں جلد ہی درست کر کے بھیجتا ہوں۔ آپ تب تک پرانا ورژن چلا لیجیے۔
 
محسن حجازی

محفلین
اردو کنٹرولز کے سلسلے میں ایک اہم مسئلہ یہ ہےکہ رینڈرنگ پھر بھی آپریٹنگ سسٹم سے مستعار لی جاتی ہے جس کے سبب وہ نقائص جوں کہ توں رہتے ہیں۔۔۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نستعلیق کی رینڈرنگ کے لیے علیحدہ سے انجن بہت ضروری ہے ورنہ کام نہیں‌کیا جا سکتا۔ اس مقصد کے لیے سی میں لکھی گئی ایک بہت زبردست لائبریری موجود ہے فری ٹائپ کے نام سے۔ لیکن وہ صرف راسٹرائزیشن کا کام کرتی ہے۔ ہمیں شیبپنگ انجن یا تشکیلی انجن کی بھی ضرورت ہے جسے فری ٹائپ کے اوپر لکھا جا سکتا ہے۔
دوم یہ کہ ڈاٹ نیٹ میں‌بہرطور پرفارمنس کے کچھ مسائل موجود ہیں اس لیے اگر اے ٹی ایل یا ایم ایف سی پر کام کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ورنہ یہ کہ فری ٹائپ کے اوپر ڈاٹ نیٹ بائنڈنگ خود لکھی جائے اور اس کے اور پھر ڈاٹ نیٹ میں ہی انجن تعمیر کیا جائے۔
بنیل بھائی اگر کہیں تو مل کر کچھ کام شروع کریں؟
 
دوست

محفلین
صاحبان اگر کوئی الگ سےانجن شنجن لکھنا ہے تو لینکس کا خیال رکھیے گا۔اور اس کی ساخت کچھ ایسی ہو کہ دوسرے پروگرامز میں بھی اسے شامل کروایا جاسکے۔ میرا خیال ہے آپریٹنگ سسٹم اور دوسرے تیسرے لوگوں سے یہ توقع فضول ہوگی کہ وہ نستعلیق کی رینڈرنگ کے سلسلے میں کوئی خاطرخواہ مدد جلد فراہم کریں گے۔
 
باسم

محفلین
لینکس کا خیال رکھنا اب تو بڑا ضروری لگ رہا ہے
کل پڑھا کہ نقلی سیڈیز رکھنے والوں پر ہر شہر میں چھاپے پڑیں گے تیاریاں ہوگئیں ہیں ویڈیوز سمیت رپورٹیں اوپر پہنچ گئی ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن، یار کام تو کر لوں لیکن کوئی آسان سا کام دو۔ کہیں پوری ونڈوز ہی نہ دوبارہ سے لکھوانے بیٹھ جانا۔ :? :p
 
رضوی

محفلین
پاک نستعلیق “یونیسکرایب“ کے بعد کام نہیں کرتا‘ اگر یو ایس پی(usp10.dll) کا ورژن(1.613.5291.0) لگایا جائے۔ جبکہ سرائیکی کے 2 یونیکوڈ 0768 اور 0759 “یونیسکرایب“ کے بغیر دوسروں سے نہیں جڑتے۔ حل کیا ہے؟
شکریہ
رضوان
 
الف نظامی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
اردو کنٹرولز کے سلسلے میں ایک اہم مسئلہ یہ ہےکہ رینڈرنگ پھر بھی آپریٹنگ سسٹم سے مستعار لی جاتی ہے جس کے سبب وہ نقائص جوں کہ توں رہتے ہیں۔۔۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نستعلیق کی رینڈرنگ کے لیے علیحدہ سے انجن بہت ضروری ہے ورنہ کام نہیں‌کیا جا سکتا۔ اس مقصد کے لیے سی میں لکھی گئی ایک بہت زبردست لائبریری موجود ہے فری ٹائپ کے نام سے۔ لیکن وہ صرف راسٹرائزیشن کا کام کرتی ہے۔ ہمیں شیبپنگ انجن یا تشکیلی انجن کی بھی ضرورت ہے جسے فری ٹائپ کے اوپر لکھا جا سکتا ہے۔
دوم یہ کہ ڈاٹ نیٹ میں‌بہرطور پرفارمنس کے کچھ مسائل موجود ہیں اس لیے اگر اے ٹی ایل یا ایم ایف سی پر کام کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ورنہ یہ کہ فری ٹائپ کے اوپر ڈاٹ نیٹ بائنڈنگ خود لکھی جائے اور اس کے اور پھر ڈاٹ نیٹ میں ہی انجن تعمیر کیا جائے۔
بنیل بھائی اگر کہیں تو مل کر کچھ کام شروع کریں؟
محسن بھائی، ایک انجن تو بنا ہوا ہے آئی سی یو کے نام سے
http://www-306.ibm.com/software/globalization/icu/
 
محسن حجازی

محفلین
جی جناب بالکل موجود ہے لیکن یہ بھی اوپن ٹائپ کے نقائص کے ساتھ ہی ہے کیوں کہ یہ انجنز ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ رولا یہ ہے کہ یہ سب کہ سب نستعلیق کو بھی لاطینی الگورتھم کے ذریعے رینڈر کرتے ہیں جبکہ نستعلیق کے مسائل کچھ اور ہیں۔ اگر کوئی نستعلیق فونٹ کو خوبصورت کرنا چاہے تو اس کی رفتار بیٹھ جاتی ہے، رفتار بڑھائے تو شکل بیٹھ جاتی ہے۔ دوم کشش کی کسی بھی انجن میں‌نہ کوئی سہولت ہے نہ امکان۔ نستعلیق میں ٹیکسٹ جیسٹیفیکیشن لاطینی کی طرح سے نہیں ہوتی کہ حروف میں‌وقفہ بڑھا دیا اور بس۔ اس میں‌دو سطحوں پر ہوتی ہے۔ پہلے کشش کھینچ کر جگہ پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے پر جا کر الفاظ میں وقفہ دے کر اسے قابو کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جبکہ موجودہ رینڈرنگ انجن ایسے نہیں کرتے۔
ایک اور مسئلہ بین الحروف وقفہ ہے۔ دیکھیے لفظ پاک نستعلیق یا نفیس نستعلیق اب نفیس نستعلیق کے دو الفاظ نفیس اور نستعلیق میں بعد المشرقین ہے جس کے سبب یہ بھدا نظر آ رہا ہے۔ ان میں رن ٹائم پر وقفے کو تخمینہ لگا کر دینے کی ضرورت ہے اور یہ کام پہلے سے ٹیبلز بنا کر نہیں‌ہوسکتا کیوں کے اربوں امکانات ہیں اور سب احاطہ ممکن نہیں ایسا صرف اور صرف لیگیچر فارمیشن کے بعد ہی ممکن ہے۔ اور کوئی بھی رینڈرنگ انجن اسے اس طرح نہیں کرتا بلکہ وہ کہتے ہیں کہ جی اپنے فانٹ میں ایسے جوڑے لکھ لکھ کر ان کی قیمتیں آگے درج کریں۔ لیکن یہ بہر طور کوئی کامل اور منطقی حل نہیں۔
 
نیا لے آوٹ انجن لکھیں پھر۔ کچھ اس کی مبادیات کے بارے میں بتائیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اصل مسئلہ ہے فونٹ کے فارمیٹ کو پڑھ کر درستگی سے رینڈر کرنے کا۔ اس کے لیے شکر ہے کہ ایک لائبریری فری ٹائپ کے نام سے ہے اور ونڈوز ایکس پی سے بھی 8 گنا بہتر نتائج دیتی ہے۔ لیکن اسے کے اوپر شیپنگ انجن، نقطہ پلیسمنٹ انجن اور کرننگ انجن خود سے لکھنا ہوگا۔ یہ تین تہوں میں‌ہوگا۔ پہلے اشکال کی تشکلیل، پھر ان پر نقطہ جات کی نشست، اور تیسرے مرحلے پر بین الفظ وقفے کی درستگی۔
جب اتنا ہوجائے تو آخری تہہ سطربندی یا جسٹی فی کیشن کی ہوگی جس میں کشش کھینچنے کا عمل وغیرہ شامل ہوگا۔
 
نصیرحیدر

محفلین
اسلام عیلکم
محسن بھاءی مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیاتکی ساءٹ ڈاون ہے اور میں نے سنا ہے کہ پاک نستعلیق کا ۲۳مارچ کو نیا ورذن آنا تھا اس کا کیا بنا ؟
 
وقاص علی

محفلین
اسلام و علیکم
بھائی جان میں نے اردو فونٹ انسٹال کرلیے ہیں مگھر جب میں اُنھیں کھولتا ہوں تو کبھی خالی خالی کچھ بھی نظر نہیں آتا تو کبھی ڈبے ڈبے آتے ہیں اس کا کوئی حل بتائے شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top