نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    پہلے بٹھا دیے گئے پہرے زبان پر - پرویز اختر

    بالکل یہ نوید صادق صاحب کے ہی دوست تھے کچھ عرصہ ہوا ان کا انتقال ہوچکا ہے - اور نوید صاحب نے ہی پرویز اختر صاحب کی کتاب " سائبان ہاتھوں میں‌" تحفتاً عنایت کی ہے -
  2. فرخ منظور

    مرا کمال غلط تھا، مری مثال غلط ۔۔۔ نوید صادق

    نہیں بھائی تلخ رو دو الفاظ کا مرکب ہے تلخ اور رُو - تلخ کا مطلب کڑوا یا بدذائقہ اور رُو کا مطلب چہرہ ہوتا ہے جیسے "آب رو" ایک مرکب ہے - لہٰذا تلخ رو کا مطلب ہوا جو چہرے سے سخت مزاج کا آدمی معلوم ہو لہٰذا تلخ روی یا تلخ روئی کا رویہ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی رویہ لفظ سے کوئی تعلق ہے -
  3. فرخ منظور

    اسی لیے تو ہر اک ہم زبان اُس کا تھا - پرویز اختر

    بہت شکریہ وارث‌ صاحب!‌
  4. فرخ منظور

    مرا کمال غلط تھا، مری مثال غلط ۔۔۔ نوید صادق

    تلخ روی یا تلخ روئی لغت میں موجود نہیں صرف تلخ رو موجود ہے - اگر نوید صاحب نے کوئی اپنا مرکب لفظ ایجاد کیا ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا -
  5. فرخ منظور

    مری سمت چلنے لگی ہوا کہ چراغ تھا مرے ہاتھ میں - پرویز اختر

    بہت شکریہ وارث صاحب لیکن مجھے ان غزلوں پر بے لاگ رائے کی ضرورت ہے -
  6. فرخ منظور

    پہلے بٹھا دیے گئے پہرے زبان پر - پرویز اختر

    شکریہ وارث صاحب واہ واہ کا -
  7. فرخ منظور

    مرا کمال غلط تھا، مری مثال غلط ۔۔۔ نوید صادق

    نوید صاحب میں نے کبھی تلخ روئی سنا نہ تلخ روی - غالب نے ایک شعر میں تلخ نوائی باندھا ہے - یا پھر تلخ گوئی سنا ہے - اگر آپ تلخ روئی کے حوالے سے کسی کا شعر حوالتاً دے سکیں تو عنایت ہوگی - میری ناقص رائے میں تلخ روئی ایک مہمل لفظ ہے - اگر اس کے کچھ معنیٰ ہیں‌ تو وہ بھی بتائیے گا کہ آپ نے کن معانی...
  8. فرخ منظور

    ہم میں رنجش تھی وہ حیران سا کیوں لگتا تھا - پرویز اختر

    ہم میں رنجش تھی وہ حیران سا کیوں لگتا تھا رات بھر بیٹا پریشان سا کیوں لگتا تھا دن پھرے ہیں جو ہمارے تو خیال آیا ہے آشنا ہو کے وہ انجان سا سا کیوں لگتا تھا تیز قدموں سے ہی کیوں چلنا پڑا گھر کی طرف جسم اپنا مجھے بے جان سا کیوں لگتا تھا خواب میں لینے کو جب آئے تھے مرحوم احباب اپنے مر...
  9. فرخ منظور

    اسی لیے تو ہر اک ہم زبان اُس کا تھا - پرویز اختر

    اسی لیے تو ہر اک ہم زبان اُس کا تھا کہ گاؤں میں جو تھا پختہ مکان، اُس کا تھا اب اس کے حکم پہ بھی راستے بدلنے تھے کہ ناؤ میری تھی اور بادبان اُس کا تھا جبھی تو چھاؤں میں اِک دھوپ سی تمازت تھی کہ میرے سر پہ جو تھا سائبان، اُس کا تھا بتاؤ بچوں کو کالی کریں‌ نہ دیواریں وہ کہہ بھی سکتا...
  10. فرخ منظور

    پہلے بٹھا دیے گئے پہرے زبان پر - پرویز اختر

    پہلے بٹھا دیے گئے پہرے زبان پر پھر دی گئی سزا مجھے میرے بیان پر کچھ اور بات ہو یہ کوئی حادثہ نہ ہو لوگوں کا اِک ہجوم ہے میرے مکان پر پھرتا ہوں سر پہ ہاتھ رکھے تیز دھوپ میں کرتا ہوں اکتفا میں اِسی سائبان پر بچّوں سے کچھ چھپی تو نہیں میری حیثیت لے کر نہ جائیں گے کسی اونچی دکان پر...
  11. فرخ منظور

    خدشہ شکار ہونے کا رہتا ہے دھیان میں - پرویز اختر

    خدشہ شکار ہونے کا رہتا ہے دھیان میں تنہا پرندہ اڑتا نہیں‌ آسمان میں کچھ اتنے فاصلے ہیں‌ مکینوں کے درمیاں دیواریں کھینچنی نہ پڑیں گی مکان میں ڈر تھا کہ پھٹ نہ جائے ہوا کے دباؤ سے دو ایک چھید رکھنے پڑے بادبان میں پھر یوں کیا کہ خود کہ نشانہ بنا لیا باقی بچا تھا ایک ہی ناوک کمان میں...
  12. فرخ منظور

    تحفظ کا ٹھکانہ پُر خطر کیوں لگ رہا ہے - پرویز اختر

    تحفظ کا ٹھکانہ پُر خطر کیوں لگ رہا ہے نہ جانے اپنے گھر جانے سے ڈر کیوں لگ رہا ہے اگر دیکھوں تو کل تک تھا جہاں اب بھی وہیں ہوں مگر سوچوں تو طے ہوتا سفر کیوں لگ رہا ہے وہ باہر قفل ڈالے گھر کے اندر بند کیوں ہے اُسے باہر نکل آنے سے ڈر کیوں لگ رہا ہے وہی اس وارداتِ قتل کا ہے عینی شاہد...
  13. فرخ منظور

    مرا کمال غلط تھا، مری مثال غلط ۔۔۔ نوید صادق

    بہت اچھی غزل ہے نوید صاحب - آپ نے غلط بہت صحیح باندھا ہے - :)
  14. فرخ منظور

    رات بھر لکھا گیا شہر کی دیواروں پر - پرویز اختر

    رات بھر لکھا گیا شہر کی دیواروں پر اگلے دن کچھ بھی نہ تھا شہر کی دیواروں پر وہ بھی دور آئے کہ ظالم کو عدالت سے ملے لوگ لکھیں‌ جو سزا شہر کی دیواروں پر خلقتِ شہر ترے بارے میں کہا کہتی ہے اِک نظر ڈال ذرا شہر کی دیواروں پر جس کو اخبار نہیں مصلحتاً چھاپ سکے جابجا ہم نے پڑھا شہر کی...
  15. فرخ منظور

    مری سمت چلنے لگی ہوا کہ چراغ تھا مرے ہاتھ میں - پرویز اختر

    مری سمت چلنے لگی ہوا کہ چراغ تھا مرے ہاتھ میں مرا جرم صرف یہی تو تھا کہ چراغ تھا مرے ہاتھ میں وہاں آفتاب ہتھیلیوں پہ لیے ہوئے کئی لوگ تھے مجھے اپنا آپ عجب لگا کہ چراغ تھا مرے ہاتھ میں مجھے اپنے پیاروں کی صورتیں ذرا دیکھنی تھیں قریب سے نہیں چاند تارے ملے تو کیا کہ چراغ تھا مرے ہاتھ میں...
  16. فرخ منظور

    تعارف السلام علیکم اردو محفل

    اردو محفل میں خوش آمدید خورشید صاحب!‌
  17. فرخ منظور

    میری وحشت کیلیے---از خالد علیم

    بہت اچھی غزل ہے آصف صاحب - بہت شکریہ!
  18. فرخ منظور

    رفیع دن ڈھل جائے ، رات نہ جائے ۔۔۔۔

    بہت شکریہ ظفری بھائی لیکن بعض اوقات مجھے بھی معلومات نہیں‌ ہوتی - جیسے آپ نے ایک اور رفیع صاحب کا گانا پوسٹ کیا ہے لیکن اسکی فلم اور موسیقار کا نام مجھے نہیں یاد - لیکن جسکی معلومات ہوتی ہے پوسٹ کر دیتا ہوں -
  19. فرخ منظور

    مومن محشر میں پاس کیوں دمِ فریاد آگیا - مومن

    بہت شکریہ امید اور محبت - ویسے میں کلیاتِ مومن کو بھی برقیا رہا ہوں جتنی توفیق ہوئی برقیاتا رہوں گا - آپ اردو شاعری میں‌ مومن کا مزید کلام بھی دیکھ سکتی ہیں -
  20. فرخ منظور

    کلیاتِ سودا سے انتخاب - مرزا محمد رفیع سودا

    نہ کھینچ اے شانہ ان زلفوں کو، یاں سودا کا دل اٹکا نہ کھینچ اے شانہ ان زلفوں کو، یاں سودا کا دل اٹکا اسیرِ ناتواں ہے یہ، نہ دے زنجیر کو جھٹکا میاں میں‌ رات کو سن ہر کسی کے پاؤں کا کھٹکا اُٹھایا سر کو بالیں سے تو پھر دیوار سے پٹکا نہ آنکھوں میں تری جادو، نہ ہرگز سحر زلفوں میں یہ دل جس سے...
Top