اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا
اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا
لیکن غبار یار کے دل سے نہ دھو سکا
تجھ حسن نے دیا نہ کبھو مفسدے کو چین
فتنہ نہ تیرے دور میں بھر نیند سو سکا
جوں شمع تن ہوا شبِ ہجراں میں صَرفِ اشک
پر جس قدر میں چاہے تھا اُتنا نہ رو سکا
قطعہ
سودا قمارِ عشق میں شیریں سے...
جی مرا مجھ سے یہ کہتا ہے کہ ٹل جاؤں گا
جی مرا مجھ سے یہ کہتا ہے کہ ٹل جاؤں گا
ہاتھ سے دل کے ترے اب میں نکل جاؤں گا
لطف اے اشک کہ جوں شمع گھُلا جاتا ہوں
رحم اے آہِ شرر بار! کہ جل جاؤں گا
چین دینے کا نہیں زیرِ زمیں بھی نالہ
سوتوں کی نیند میں کرنے کو خلل جاؤں گا
قطرہء اشک ہوں پیارے،...
چمن ہے کس کے گرفتار زلف و کاکل کا
چمن ہے کس کے گرفتار زلف و کاکل کا
کہ اس قدر ہے پریشان حال سنبل کا
کبھی گزر نہ کیا خاک پر مری ظالم
میں ابتدا ہی سے کشتہ ہوں اِس تغافل کا
فلک خوشی سے تو جو کچھ عوض کرے میں کروں
سوائے غم کے ہے مایہ مرے توکّل کا
خبر شتاب لے سودا کے حال کی پیارے
نہیں ہے...
گلہ لکھوں میں اگر تیری بے وفائی کا
گلہ لکھوں میں اگر تیری بے وفائی کا
لہو میں غرق سفینہ ہو آشنائی کا
زباں ہے شکر میں قاصر شکستہ بالی کے
کہ جن نے دل سے مٹایا خلش رہائی کا
مرے سجود کی دیر و حرم سے گزری قدر
رکھوں ہوں دعویٰ ترے در پہ جبہہ سائی کا
دماغ جھڑ گیا آخر ترا نہ اے نمرود!
چلا...
رطوبت داغِ دل میرے کی ہے گرداب آتش کا
رطوبت داغِ دل میرے کی ہے گرداب آتش کا
فسونِ عشق نے زہرہ کیا ہے آب آتش کا
جہنم سے ڈراتا کیا ہے مے خواروں کو اے زاہد!
کہ چوبِ خشک سے بہتر نہیں کچھ باب آتش کا
نہ پہنچا میرے اشکِ گرم سے آسیبِ مژگاں کو
بہا خاشاک کے سائے تلے سیلاب آتش کا
چمن میں ذکر...
محشر میں پاس کیوں دمِ فریاد آگیا
رحم اس نے کب کیا تھا کہ اب یاد آگیا
الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا
ناکامیوں میں تم نے جو تشبیہ مجھ سے دی
شیریں کو درد تلخیِ فرہاد آگیا
ہم چارہ گر کو یوں ہی پہنائیں گے بیڑیاں
قابو میں اپنے گر وہ پری زاد آگیا
دل کو...
السلام علیکم!
عید مبارک شمشاد بھائی
موسیقی کے سیکشن میں یہ ویڈیو خصوصی طور پر آپ کے لیے لوڈ کی ہے -
وگدی ندی دا پانی
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=15381