نتائج تلاش

  1. نبیل

    جملہ 1.5 اردو پیکج کے لیے فیچر لسٹ!

    جملہ 1.5 کے لیے JCE ایڈیٹر بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ اگر ہو سکا تو اسے بھی جملہ 1.5 کے اردو پیکج میں شامل کر لیا جائے گا۔
  2. نبیل

    اردو پریس 2.5 کے لیے تجاویز

    اب جبکہ ورڈپریس 2.5 منظر عام پر آ گیا ہے تو اردو پریس کو اس ورژن پر اپگریڈ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ اس تھریڈ‌ پر میں اردو پریس کے ورژن 2.5 کے لیے تجاویز اکٹھی کرنا چاہتا ہوں۔ اردو پریس کے پہلے ورژن میں چند خامیاں دیکھنے میں آئی ہیں جنہیں اگلے ورژن میں دور کر لیا جانا چاہیے۔...
  3. نبیل

    معلومات درکار ہیں : برائے اردو ویب سرور پر اردو ڈاؤن لوڈ انجن کی انسٹالیشن

    ڈیٹابیس بنانے کے لیے آپ اردو ویب سرور میں شامل phpMyAdmin کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کوئی نئی ڈیٹابیس بنانے کی بجائے آپ پہلے سے موجود ڈیٹابیس میں سے بھی کسی کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ سی ایچ موڈ فورم کے لیے ایک ڈیٹابیس موجود ہے، اسی میں آپ ڈاؤنلوڈ انجن سے متعلق ڈیٹا بھی سٹور کر سکتے ہیں۔
  4. نبیل

    معلومات درکار ہیں : برائے اردو ویب سرور پر اردو ڈاؤن لوڈ انجن کی انسٹالیشن

    اسی سوفٹویر کی docs/readme.htm فائل میں اس کی انسٹالیشن کی ہدایات موجود ہیں۔ اس readme فائل میں ہدایات پہلے جرمن میں دی ہوئی ہیں اور نیچے انگریزی میں بھی یہ ہدایات موجود ہیں۔ اگر آپ لوکل ویب سرور استعمال کر رہے ہیں تو ذیل کی ہدایات پر عمل کریں جوکہ میں نے آپ کی سہولت کے لیے یہاں کاپی کر دی ہیں...
  5. نبیل

    عماد نستعلیق فونٹ

    السلام علیکم، جواد نے میری درخواست پر عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیا ہے۔ اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ عماد نستعلیق فونٹ عماد نستعلیق فارسی طرز نستعلیق کا پہلا اردو اوپن ٹائپ فونٹ ہے۔ یہ یقیناً جواد کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ والسلام
  6. نبیل

    اردو پریس کا نیا نسخہ

    میں نے کل چیک کیا ہے کہ فائلوں کو تبدیل کرنے کا کام نسبتاً جلدی ہو سکتا ہے۔ اگر ترجمہ اپڈیٹ ہوجائے تو اردو پریس کو نئے ورژن پر اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آیا اردو پریس کو اسی طرح اپڈیٹ کرنا مناسب ہوگا یا پہلے اس کے نئے ورژن کے لیے فیچرز کا تعین کر لینا چاہیے؟ اردو پریس میں کچھ بگ...
  7. نبیل

    پاکستان اور ہونڈوراس میں کیا فرق ہے - نیگروپونٹے سے سوال

    اسی سلسلے میں پڑھیں: مور کے پاؤں (رونامہ جنگ، 31 مارچ 2008 ) پرانی داستانوں کے طوطے میں اپنی جان کی حفاظت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکہ کے ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ (نائب وزیر خارجہ) جان نیگرو پونٹے سے ہمارے ”دی نیوز“ کے ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک بظاہر بے ضرر سا سوال پوچھا تھا مگر جواب...
  8. نبیل

    پاکستان اور ہونڈوراس میں کیا فرق ہے - نیگروپونٹے سے سوال

    مشرف بچاؤ مشن پر پاکستان تشریف لانے والے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نیگروپونٹے اس وقت سناٹے میں آگئے جب سینٹر آف ریسرچ اور سیکیورٹی سٹڈیز کے ڈائریکٹر فرخ سلیم نے ان سے سوال پوچھا کہ پاکستان ہونڈوراس سے کس طرح مختلف ہے؟ نیگروپونٹے جواب میں صرف یہی منمنا سکے کہ آپ نے تو مجھے جواب دینے کے قابل...
  9. نبیل

    اردو پریس کا نیا نسخہ

    اسے اتنی جلدی اپڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ میں آج کل دوسرے کاموں میں مصروف ہوں، میں نے شاکر سے کہا تھا کہ وہ ترجمہ اپڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اردوپریس کو بھی نئے ورژن پر اپڈیٹ کرنے کی کوشش کرے۔ تم چاہو تو اس کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہو۔
  10. نبیل

    نستعلیقی سوالات

    عارف، آپ بہت جلدی جذباتی ہو جاتے ہیں۔ میں صرف مذاق کر رہا تھا۔
  11. نبیل

    نستعلیقی سوالات

    مشتاق احمد یوسفی نے اپنی کتاب زرگزشت میں میں لکھا تھا کہ انہوں نے بینکنگ کی مبادیات وہاں ایک ڈی سوزا صاحب سے سیکھی تھیں۔ یوسفی صاحب کے مطابق ڈی سوزا سے کچھ سیکھنا کتے کے جبڑے میں پھنسی ہوئی ہڈی سے گودا نکالنے کے مترادف تھا۔ کچھ ایسے مہربان ہمارے بھی ہیں۔ ;)
  12. نبیل

    نستعلیقی سوالات

    شکریہ عارف۔ دراصل میں آج کل نستعلیق فونٹ کا بہتر سانچہ تلاش کر رہا ہوں۔ نفیس نستعلیق فونٹ کی وولٹ ٹیبلز بہت بڑی ہیں۔ نفیس نستعلیق کے علاوہ صرف عماد نستعلیق کا ہی وولٹ ورک دستیاب ہے۔ میں فونٹس کو ریورس انجینیر کرنے پر معلومات اکٹھی کر رہا ہوں لیکن یہ کوئی آسان کام معلوم نہیں ہوتا۔
  13. نبیل

    نستعلیقی سوالات

    عارف، کیا عماد نستعلیق کی ٹیبلز میں کسی اور طرز کے نستعلیق فونٹ کی اشکال فٹ کی جا سکتی ہیں؟ مثال کے طور پر کیا یہ ممکن ہوگا کہ فجر نستعلیق کی اشکال لے کر انہیں عماد نستعلیق کی ٹیبلز کے ذریعے ایک نیا فونٹ بنا دیا جائے؟
  14. نبیل

    نستعلیقی سوالات

    راسخ، جہاں تک اشکال کا تعلق ہے تو شاکرالقادری صاحب نے دو کے جوڑ تک کی اشکال ذیل کی فورم میں فراہم کی ہوئی ہیں: نستعلیق فونٹ پراجیکٹ یہ پراجیکٹ میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے، لیکن اس زمرہ سے کچھ ضروری معلومات مل سکتی ہیں۔ وولٹ لے ابتدائی ٹیوٹوریل کے لیے ذیل کے ربط سے رجوع کریں...
  15. نبیل

    محفل فورم پر رومن اردو پوسٹ کرنے سے متعلق

    راسخ، میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ میرا کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جانی چاہیے۔ اگر انہیں ایڈجسٹ ہونے کا وقت دیا جائے تو یہ جلد ہی تحریری اردو کی جانب آ سکتے ہیں۔
  16. نبیل

    محفل فورم پر رومن اردو پوسٹ کرنے سے متعلق

    السلام علیکم، حال ہی میں محفل فورم پر ایک یوزر کی جانب سے رومن اردو میں پوسٹ کیے جانے پر جو صورت حال پیدا ہوئی تھی، اسی تناظر میں کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ صحیح ہے کہ محفل فورم کا بنیادی مقصد تحریری اردو کو فروغ دینا ہے لیکن اگر کوئی نیا یوزر تصویری یا رومن اردو کا سہارا لے رہا ہو تو اس...
  17. نبیل

    امیج بولٹ پر تصاویر اپلوڈ کریں اور فورم پر پوسٹ کریں!

    وجی، آپ غور کریں تو پوسٹ پیج پر اب imageshack پر تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت ہی مہیا کی گئی ہے۔ امیج بولٹ والا پلگ ان کچھ مسئلہ دے رہا تھا، اس لیے میں نے اسے غیر فعال کر دیا ہے۔
  18. نبیل

    اعتماد کا ووٹ حاصل کرنےکے بعد وزیراعظم کی تقریر: میڈیا،یونینز پر عائد پابندی کا خاتمہ

    حوالہ: صدر مشرف کے لیے’ کھلا پیغام‘ (بی بی سی اردو) پاکستان کی قومی اسمبلی سے متفقہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے سید یوسف رضا گیلانی نے جہاں نئی تاریخ رقم کی ہے وہاں ملک میں طاقت کے منبع کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد جو تقریر کی اس کی گونج تو شاید کئی دنوں تک سنائی...
  19. نبیل

    اعتماد کا ووٹ حاصل کرنےکے بعد وزیراعظم کی تقریر: میڈیا،یونینز پر عائد پابندی کا خاتمہ

    حوالہ: قومی اسمبلی: اعتمادکی قرارداد متفقہ طور پر منظور (وائس آف امریکہ اردو) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد، وزیر اعظم گیلانی نے اپنی حکومت کے پہلے سو روز کی ترجیحات کا اعلان کیا، اور کہا اُن کی اولین ترجیح انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور اِس مقصد کے لیے پسماندہ قبائلی علاقوں میں...
Top