دوسری جنگ عظیم کا ایک پہلو جس کا بہت کم ذکر ملتا ہے وہ انڈیا میں انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کے ہٹلر کے ساتھ روابط کا ہے۔ کہیں کہیں اشارہ ملتا ہے کہ سرحد میں فقیر ایپی نے ہٹلر سے انگریزوں کے خلاف مدد طلب کی تھی۔ میں نے ایک اور جگہ بھی پڑھا ہے کہ پاکستان آرڈنینس فیکٹری کے پہلے سربراہ، جن...