اردو پریس 2.5 کے لیے تجاویز

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ ورڈپریس 2.5 منظر عام پر آ گیا ہے تو اردو پریس کو اس ورژن پر اپگریڈ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ اس تھریڈ‌ پر میں اردو پریس کے ورژن 2.5 کے لیے تجاویز اکٹھی کرنا چاہتا ہوں۔ اردو پریس کے پہلے ورژن میں چند خامیاں دیکھنے میں آئی ہیں جنہیں اگلے ورژن میں دور کر لیا جانا چاہیے۔

1۔ میرے خیال میں اردو پریس میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان کا استعمال کئی مسائل دے رہا ہے۔ اس پلگ ان کی وجہ سے پوسٹ پیج میں کئی فیچر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ میری تجویز یہ ہے کہ اردو اوپن پیڈ پلگ ان کو اردو پریس ڈسٹریبیوشن سے نکال دیا جائے اور اسے علیحدہ ڈاؤنلوڈ کے لیے رہنے دیا جائے۔ اس کی بجائے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن اور یوزر فرنٹ‌ اینڈ پر اوپن پیڈ کی انٹگریشن مینولی کی جائے۔ اس طرح یہ ضرور ہوگا کہ ہر تھیم کے لیے اوپن پیڈ کی انٹگریشن علیحدہ سے کرنی پڑے گی، لیکن یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے، اور میں اس کے لیے علیحدہ سے ٹیوٹوریل بھی لکھ دوں گا۔ میں پہلے ایڈمن سیکشن میں اوپن پیڈ انٹگریشن کا کوئی طریقہ ڈھونڈھوں کا جس سے اس کی ajax فیچرز ڈس ایبل نہ ہوں۔

2۔ اردو پریس کے پہلے ورژن میں اس کی ڈیفالٹ کبرک تھیم کو اردو کے لیے کسٹمائز کیا گیا تھا۔ میری تجویز ہے کہ اردو پریس کے اگلے ورژن میں کسی بہتر فیچرز والی تھیم جیسے کہ K2 تھیم اردو کے لیے کسٹمائز کرکے شامل کی جائے۔

3۔ ورڈپریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں کوئی اضافی پلگ ان شامل نہیں ہوتے۔ لیکن ہم اردو پریس کی ڈسٹریبیوشن میں اپنے طور پر چند مفید پلگ ان شامل کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مجھے آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
 
میں اب بھی اس حق میں ہوں کہ ایک خوبصورت تھیم کے بغیر بلاگنگ کا بالکل بھی مزہ نہیں ۔

تھیمز پر اچھا خاصہ کام ہو بھی چکا ہے اور کئی مفید پلگ ان بھی ہیں جن میں میرے خیال سے ون کلک کو شامل ہونا چاہیے ۔ اس کے علاوہ کمنٹ لو پلگ ان بھی کافی اچھی ہے۔
 

دوست

محفلین
پلگ ان اگر شامل کرنے ہیں تو ساتھ ان کا ترجمہ بھی مین فائل میں ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ اچھی بات بتائی ہے، لیکن ابتدائی طور پر پلگ ان بغیر ترجمے کے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اور انہیں بتدریج ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
آپ اس کا ترجمہ کرسکتے ہیں۔ میں اس ویک اینڈ تک آپ کو تازہ ترین ورڈپریس کی پی او فائل ارسال کردوں‌ گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اس کا ترجمہ کرسکتے ہیں۔ میں اس ویک اینڈ تک آپ کو تازہ ترین ورڈپریس کی پی او فائل ارسال کردوں‌ گا۔
بھائی صاحب، تم یہ "پِیو" فائلیں مجھے کیوں نہیں ارسال کر دیتے۔ :(
اب تو ورڈپریس 2.5 بھی پرانا ہو گیا ہے۔ میں ورژن 2.7 کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ اردو پریس کو اسی ورژن کے مطابق اپڈیٹ کر دیا جائے۔
 

دوست

محفلین
آپ کو کردیتا ہوں۔ بلکہ کرہی دیتا ہوں‌ اور کل ہی کردیتا ہوں‌ ورنہ پھر یہ قصہ، قصہ پارینہ بن جائے گا۔ :d
 
Top