نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو لائبریری سروے

    جی شگفتہ بہن، میں نے آپ کی پوسٹ ایڈٹ کرکے فائل اپلوڈ کردی ہے اور ایڈیٹر کے روابط بھی شامل کر دیے ہیں۔
  2. نبیل

    امریکی اہلکار پاکستان میں - رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے کی کاروائیاں

    حوالہ: قومی وقار کی دو مثالیں,,,,آخر کیوں؟…رؤف کلاسرہ (روزنامہ جنگ) 2003ء میں جب امریکا نے عراق پر حملے کا فیصلہ کیا تو جارج بش کے مشیروں نے اس کو مشورہ دیا کہ اگرچہ وہ جب چاہیں حملہ کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہوگا کہ امریکی فوجیں کسی ہمسایہ مسلمان ملک کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوں۔ لیکن سب سے...
  3. نبیل

    اردو لائبریری سروے

    ابن سعید، ہم ان نکات پر غور کر چکے ہیں۔ اس قسم کا سروے فارم یہاں موجود ہے۔ لیکن اس میں یہ بگ ہے کہ اس سے صرف مجموعی نتائج کا پتا چل سکتا ہے۔ اس میں انفرادی جوابات حاصل کرنے والا فنکشن کام نہیں کر رہا۔ اسی لیے مجبوراً ورڈفائل والا طریقہ استعمال کرنا پڑا۔
  4. نبیل

    امریکی اہلکار پاکستان میں - رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے کی کاروائیاں

    اس خبر سے کچھ اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی اہلکاروں کے اضطراب کی اصل وجہ کیا ہے: (حوالہ: ڈیلی ایکسریس)
  5. نبیل

    امریکی اہلکار پاکستان میں - رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے کی کاروائیاں

    اب تک کی اطلاعات سے تو یہی لگتا ہے کہ امریکی اہلکاروں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔ بہرحال یہ آنے والا وقت ہی ظاہر کرے گا کہ آیا پاکستان واقعی خودمختاری سے فیصلے کر رہا ہے یا نہیں۔ حوالہ: پالیسی پارلیمنٹ بنائے گی (بی بی سی اردو) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دہشتگردی کے مسئلہ کو حل...
  6. نبیل

    امریکی اہلکار پاکستان میں - رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے کی کاروائیاں

    نیگروپونٹے کا کچھ تعارف حامد میر نے ذیل میں کروایا ہے: حوالہ: نیگروپونٹے کون ہے (رونامہ جنگ) 1981ء میں رونالڈ ریگن کی حکومت نے اسے وسطی امریکہ کے ملک ہونڈیراس میں اپنا سفیر بنا کر بھیجا۔ اس ملک میں بائیں بازو کے کمیونسٹ بہت مقبول تھے۔ امریکی حکومت کو اپنے ہمسائے میں کیوبا کی کمیونسٹ حکومت...
  7. نبیل

    امریکی اہلکار پاکستان میں - رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے کی کاروائیاں

    پاکستان کی سیاست اور حکومت سازی میں امریکی مداخلت کبھی ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ اب رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے کے پاکستان آنے اور مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرنے کو اسی بنا پر نفرت سے دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ کے خیال میں پاکستان کو دس بلین ڈالر امداد دے کر اسے لائسنس ٹو کل مل گیا ہے کہ جب مرضی میزائل...
  8. نبیل

    عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے

    میرے خیال میں یہ گفتگو کسی اور جانب چلی گئی ہے۔ میں نے صرف ایک خبر کا حوالہ دیا تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ امریکہ کے عراق سے نکلنے سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ امریکہ جب ویتنام سے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہو کر وہاں سے نکلا تھا تو وہاں بھی خوشحالی نہیں آ گئی تھی۔ یہی کچھ عراق میں بھی ہوتا ہوا نظر آ رہا...
  9. نبیل

    یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

    السلام علیکم، میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری بحث میں وقت ضائع نہ کریں۔ آپ بہت مفید کام کر رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ اصل مقصد کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھیں۔ والسلام
  10. نبیل

    اردو چیٹ باٹ

    میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی بوٹ اردو کے لیے موجود نہیں ہے، لیکن یہ ایک بہت دلچسپ پراجیکٹ بن سکتا ہے۔ وی بلیٹن کے لیے ایک Ai بوٹ ہیک بھی موجود ہے لیکن وہ صحیح کام نہیں کرتا۔ میرے خیال میں اس کی پروگرامنگ زیادہ پیچیدہ نہیں ہونی چاہیے۔ وقت ملنے کی شرط پر میں اس پر مزید تحقیق کروں گا۔
  11. نبیل

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

    ثابت کریں کہ بد فال نہیں نکالی تھی۔ :cool:
  12. نبیل

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

    ژوب چلے گئے ہیں لگتا ہے سب۔۔
  13. نبیل

    پاکستان کی نئی حکومت کی کامیابی کے لیے دعا۔۔

    السلام علیکم، چند سال قبل ارشاد احمد حقانی نے ایک کالم لکھا تھا۔ دراصل حقانی صاحب پر اس حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ انہی عناصر کی ملک واپسی کی حمایت کر رہے تھے جن کی حکومت کی نااہلی ایک سے زائد مرتبہ ثابت ہو چکی تھی۔ حقانی صاحب کا استدلال یہ تھا کہ وہ اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ وقت اور...
  14. نبیل

    phpBB3 آپ کی توجہ چاہتا ہے۔

    ندیم، میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ پی ایچ پی سکرپٹس کے ساتھ اپاچی ویب سرور کا استعمال ہی ٹھیک رہتا ہے۔ آپ نے لوکل کمپیوٹر پر جو سوفٹویر انسٹال کیا ہے، اس کا ویب ہوسٹ پر انسٹالیشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ویب ہوسٹ پر آپ کو علیحدہ سے انسٹالیشن کرنا ہوگی۔
  15. نبیل

    اردو ویب سرور کی لوکل ہوسٹ پر انسٹالیشن

    نئے موڈ‌ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اگر آپ پہلے سے اردو ویب سرور میں انسٹال کردہ سی ایچ موڈ فورم میں کوئی موڈ شامل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس ویب سرور پر کوئی اور سوفٹویر انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔
  16. نبیل

    اردو ویب سرور کی لوکل ہوسٹ پر انسٹالیشن

    میں نے ایک مرتبہ اردو ویب سرور کو لوکل ہوسٹ پر استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس معلوم کریں جس پر اردو ویب سرور رن کر رہا ہے۔ اس کے لیے اس کمپیوٹر پر ipconfig کمانڈ رن کریں۔ اس کے بعد آپ نیٹورک پر کسی بھی کمپیوٹر سے اس سرور کمپیوٹر تک رسائی حاصل...
  17. نبیل

    ادارہ تحقیقات اردو کے تحائف

    بہت شکریہ نظامی اس شیئرنگ کا۔ یہ فونٹ دیکھنے میں ٹاہوما کی ایک بہتر شکل لگ رہا ہے۔
  18. نبیل

    الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

    چہک بہت رہے ہیں آپ لوگ۔ :cool:
  19. نبیل

    عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے

    مہوش، امریکہ کے کوئی کرتوت ایسے نہیں ہیں جن کی وکالت کے لیے کوئی لوگ آپ کو آسانی سے مل جائیں۔ کسی ایک فیملی سے آپ کی بات چیت کو عراق پر مستند رائے نہیں تسلیم کیا جا سکتا، یہ زیادہ سے زیادہ حالات کا ایک رخ دکھا سکتا ہے۔ آپ نے اس اہلسنت عراقی فیملی سے امریکہ کے بارے میں تو رائے دریافت کر لی ہے،...
Top