نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    تبدیلی از اختر الایمان

    تبدیلی اس بھرے شہر میں اک بھی ایسا نہیں جو مجھے راہ چلتے کو پہچان لے اور آواز د ے "او بے او سر پھرے" دونوں اک دوسرے سے لپٹ کر وہیں گرد و پیش اور ماحول کو بھول کر گالیاں دیں ہنسیں ، ہاتھا پائی کریں پاس کے پیڑ کی چھاؤں میں بیٹھ کر گھنٹوں ایک دوسرے کی سنیں اور کہیں اور اس نیک روحوں کے بازار میں...
  2. فرخ منظور

    منظوم تراجم، فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی

    گفتم کہ روشن از قمر گفتا کہ رخسار منست گفتم کہ شیرین از شکر گفتا کہ گفتار منست ترجمہ پوچھا کہ روشن چاند سے؟ بولا مرا رخسار ہے پوچھا کہ میٹھی قند سے؟ بولا مری گفتار ہے گفتم طریق عاشقان گفتا وفاداری بود گفتم مکن جور و جفا، گفتا کہ این کار منست ترجمہ پوچھا طریقِ عاشقاں؟ بولا وفاداری مری...
  3. فرخ منظور

    شاد عظیم آبادی بدن میں جب تک کہ دل ہے سالم تری محبت نہاں رہے گی ۔ شاد عظیم آبادی

    بدن میں جب تک کہ دل ہے سالم تری محبت نہاں رہے گی یہی تو مرکز ہے یہ نہ ہو گا تو پھر محبت کہاں رہے گی بہت سے تنکے چنے تھے میں نے، نہ مجھ سے صیّاد تُو خفا ہو قفس میں گر مر بھی جاؤں گا میں نظر سوئے آشیاں رہے گی ابھی سے ویرانہ پن عیاں ہے، ابھی سے وحشت برس رہی ہے ابھی تو سنتا ہوں کچھ دنوں تک بہار...
  4. فرخ منظور

    مرزا غالب کا تاریخ کہنے سے معذرت کا انداز (اقتباس از خطوطِ غالب)

    مرزا غالب کا تاریخ کہنے سے معذرت کا انداز (اقتباس از خطوطِ غالب) ۔ مرزا غالب تاریخیں کہنے سے بہت گھبراتے تھے۔ ایک مرتبہ مرزا علاؤ الدین احمد خاں کو خط لکھا۔ میں مادۂ تاریخ نکالنے میں عاجز ہوں۔ لوگوں کے مادّے دیے ہوئے نظم کر دیتا ہوں اور جو مادّہ اپنی طبیعت سے پیدا کرتا ہوں وہ بیشتر لچر ہوا...
  5. فرخ منظور

    بابا کی جان - آمنہ

    ارے واہ! کاشفی صاحب۔ آپ نے چپکے چپکے شادی بھی کر لی اور ایک بٹیا کے باپ بھی بن گئے۔ بہت مبارک ہو جناب۔ ہمیں تو خبر ہی نہ ہوئی۔ :)
  6. فرخ منظور

    شعر جو ضرب المثل بنے

    بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل جو تری بزم سے نکلا، سو پریشاں نکلا
  7. فرخ منظور

    تبسم وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ ۔ صوفی تبسّم

    وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام، اللہ اللہ ۔ فریدہ خانم
  8. فرخ منظور

    تبسم وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ ۔ صوفی تبسّم

    وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ کہاں میں کہاں یہ مقام، اللہ اللہ یہ رُوئے درخشاں، یہ زلفوں کے سائے یہ ہنگامۂ صبح و شام، اللہ اللہ یہ جلووں کی تابانیوں کا تسلسل یہ ذوقِ نظر کا دوام، اللہ اللہ وہ سہما ہوا آنسوؤں کا تلاطُم وہ آبِ رواں بے خرام، اللہ اللہ شبِ وصل کی ساعتیں مختصر سی تمناؤں کا...
  9. فرخ منظور

    تبسم رہا کروٹیں ہی بدلتا زمانہ ۔ صوفی تبّسم

    رہا کروٹیں ہی بدلتا زمانہ وہی میں، وہی در، وہی آستانہ وہی تُو، وہی شانِ بے التفاتی وہی میں، وہی جذبۂ والہانہ ترے حسن کی دلبری غیر فانی مرے عشق کی بے کلی جاودانہ یہی ہے جو ذوقِ اسیری تو اِک دن قفس کو بھی شرمائے گا آشیانہ زباں تھک گئی داستاں کہتے کہتے نگاہیں ابھی کہہ رہی ہیں فسانہ (صوفی تبسّم)
  10. فرخ منظور

    تبسم یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ ۔ صوفی تبسم

    یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ یہ جامِ مے خوشگوار، اللہ اللہ اُدھر ہیں نظر میں نظارے چمن کے اِدھر رُوبرو رُوئے یار، اللہ اللہ اُدھر جلوۂ مضطرب، توبہ توبہ اِدھر یہ دلِ بے قرار، اللہ اللہ وہ لب ہیں کہ ہے وجد میں موجِ کوثر وہ زلفیں ہیں یا خلد زار، اللہ اللہ میں اِس حالتِ ہوش میں مست و بیخود وہ...
  11. فرخ منظور

    اس ڈھب سے کیا کیجیے ملاقات کہیں اور ۔ جراْت

    اس ڈھب سے کیا کیجے ملاقات کہیں اور دن کو تو ملو ہم سے، رہو رات کہیں اور کیا بات کوئی اُس بتِ عیّار کی سمجھے بولے ہے جو ہم سے تو اشارات کہیں اور اس ابر میں پاؤں مَیں کہاں دخترِ رز کو رہتی ہے مدام اب تو وہ بد ذات کہیں اور گھر اُس کو بُلا، نذر کیا دل تو وہ جرأت بولا کہ یہ بس کیجے مدارات کہیں...
  12. فرخ منظور

    اس کے لئے الٹے لٹک جائیں۔ :)

    اس کے لئے الٹے لٹک جائیں۔ :)
  13. فرخ منظور

    شکیب جلالی جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے - شکیب جلالی

    جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے۔ چترا سنگھ
  14. فرخ منظور

    فیض یہ جفائے غم کا چارہ ، وہ نَجات دل کا عالم - فیض

    بہت شکریہ محسن صاحب اور محمد مسلم صاحب!
  15. فرخ منظور

    خالد احمد ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں - خالد احمد

    بہت شکریہ محسن وقار علی صاحب!
  16. فرخ منظور

    کیا یہ شعر مرزا غالب صاحب کا ہے؟

    یہ شعر غالب کا نہیں ہے۔ اگر ہے تو اس کا بقدرِ ضرورت حوالہ موجود نہیں اور اگر کسی مستند حوالے سے یہ شعر غالب کا ثابت ہو گیا تو ہمیں یہی کہتے بنے گی ۔ ہم سے کھل جاؤ بوقتِ مے پرستی ایک دن ورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عُذرِ مستی ایک دن بہرحال ابھی تک کسی بھی حوالے سے یہ شعر غالب کا ثابت نہیں ہوا۔ جو...
  17. فرخ منظور

    شکیب جلالی جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے - شکیب جلالی

    انتخاب کی پذیرائی کے لئے بہت شکریہ!
  18. فرخ منظور

    میر ہم کوئے مغاں میں تھے، ماہِ رمضاں آیا ۔ میر تقی میر

    ہم کوئے مغاں میں تھے، ماہِ رمضاں آیا صد شکر کہ مستی میں جانا، نہ کہاں آیا گو قدر محبت میں تھی سہل مری لیکن سستا جو بکا میں تو مجھ کو بھی گراں آیا رسم اٹھ گئی دنیا سے اِک بار مروّت کی کیا لوگ زمیں پر ہیں، کیسا یہ سماں آیا یہ نفع ہوا نقصاں چاہت میں کیا جی کا کی ایک نگہ اُن نے، سو جو کا زیاں...
  19. فرخ منظور

    تعارف مدیحہ گیلانی صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید

    اردو محفل میں خوش آمدید مدیحہ صاحبہ!
Top