نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    غالب پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا . مرزا غالب

    پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا دل، جگر تشنۂ فریاد آیا دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا سادگی ہائے تمنا، یعنی پھر وہ نیرنگِ نظر یاد آیا عذرِ واماندگی، اے حسرتِ دل! نالہ کرتا تھا، جگر یاد آیا زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی کیوں ترا راہ گزر یاد آیا کیا ہی رضواں سے لڑائی ہوگی گھر...
  2. فرخ منظور

    ’’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ‘‘ -------- رام پرسادبسمل عظیم آبادی

    بہت اعلیٰ زبیر صاحب، لیکن یہ کلام مغزل صاحب بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔
  3. فرخ منظور

    یار کو ہم نے جا بجا دیکھا - حضرت شاہ نیاز

    بہت خوبصورت۔ شکریہ عاطف صاحب!
  4. فرخ منظور

    ماہ صیام آیا ہے قصد اعتکاف اب - میر تقی میر

    بہت خوبصورت نقش اور میری پسندیدہ غزل ۔ بہت شکریہ عاطف صاحب!
  5. فرخ منظور

    جناب حضرتِ غالب کے اشعار کے ساتھ ایسا مذاق ٹھیک نہیں۔ :) طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ...

    جناب حضرتِ غالب کے اشعار کے ساتھ ایسا مذاق ٹھیک نہیں۔ :) طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہتشت کو
  6. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    تنہا ہی جا بھڑا صفِ مژگانِ یار سے کیا زور ہے یہ دل بھی جگر دار دیکھنا (مصحفی)
  7. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    آیا وہ مہر وش جو شبِ جمعہ قبر پر دن کی سی روشنی ہوئی کنجِ مزار میں (آتش)
  8. فرخ منظور

    ناصر کاظمی نیت شوق بھر نہ جائے کہیں

    نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں تُو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد آج کا دن گزرنہ جائے کہیں نہ ملا کر اداس لوگوں سے! حسن تیرا بکھرنہ جائے کہیں آرزو ہے کہ تو یہاں آئے اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں رائیگاں یہ ہنرنہ جائے کہیں آؤ کچھ دیر رو...
  9. فرخ منظور

    عابدہ پروین خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی ۔ عابدہ پروین

    بہت شکریہ محب علوی۔ ویسے آج کل کا کیا سوال میری موسیقی سے محبت تو بہت پرانی ہے۔ :)
  10. فرخ منظور

    غالب طائرِ دل - مرزا غالب

    حضور کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔ چھوٹے بڑے کا کیا سوال۔ آپ نے بہت اعلیٰ کام کیا ہے اور بے لوث اردو ادب کے لئے کام کرنے والے لوگ تو ہمیشہ یاد رکھتا ہوں۔ خوش رہیں ہمیشہ۔ :)
  11. فرخ منظور

    عابدہ پروین خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی ۔ عابدہ پروین

    اس غزل کے کمپوزر مظفر علی ہیں۔ یہ وہی مظفر علی ہیں جنہوں نے ریکھا والی فلم امراؤ جان بنائی تھی اور اس کی ہدایات بھی دی تھیں۔
  12. فرخ منظور

    نور جہاں ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمہیں یہ نظر ہماری . نورجہاں (بہترین آڈیو ریکارڈنگ)

    ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمہیں یہ نظر ہماری . (بہترین آڈیو ریکارڈنگ) گلوکارہ: نورجہاں فلم: بے وفا موسیقی: نثار بزمی
  13. فرخ منظور

    غالب طائرِ دل - مرزا غالب

    یہ مثنوی میں نے دیوانِ غالب نسخہ غلام رسول مہر سے نقل کی تھی۔ لیکن آپ اسے نسخہ اردو ویب اور چھوٹاغالبؔ کے پوسٹ کردہ دیوانِ غالب کامل از کالی داس گپتا رضا میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
  14. فرخ منظور

    آتش طولِ شبِ فراق کا قصہ بیاں نہ ہو . آتش

    بہت شکریہ بلال صاحب!
  15. فرخ منظور

    آتش طولِ شبِ فراق کا قصہ بیاں نہ ہو . آتش

    انتخاب کی پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ کاشفی صاحب!
  16. فرخ منظور

    مصحفی عارض نہ تری زلفِ پریشان میں دیکھا ۔ مصحفی

    انتخاب پسند فرمانے کے لئے شکریہ کاشفی صاحب!
  17. فرخ منظور

    آتش طولِ شبِ فراق کا قصہ بیاں نہ ہو . آتش

    طولِ شبِ فراق کا قصہ بیاں نہ ہو خط یار کو لکھوں تو سیاہی رواں نہ ہو مارا ہے ضبط نے مجھے عشقِ حبیب میں مردہ مرا جلائیں تو اُس میں دھواں نہ ہو اے آسماں نمود نہیں ہم کو چاہیے بعدِ فنا مزار کا اپنے نشاں نہ ہو گلزار لطف و خلق شگفتہ رہے مدام اس باغ کی بہار، الٰہی خزاں نہ ہو دیر و حرم میں شیخ...
Top