نتائج تلاش

  1. نبیل

    ایک اور اپگریڈ

    عزیز دوستو السلام علیکم، مجھے آپ سے یہ عرض کرنا تھی کہ کچھ دیر کے لیے اس محفل کو بوجہ ضروری اپگریڈ برخواست کر دیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپگریڈ کا کام سرعت سے ہوجائے، لیکن کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کتنی دیر لگ جائے۔ بہرحال ضروری سیکیورٹی اپگریڈز تو کرنا پڑتی ہیں۔ شکریہ
  2. نبیل

    بنوں سے متعلقہ موضوعات کے لیے اردو فورم

    برادرم وہاب اعجاز خان نے خاص اہل بنوں کے لیے ایک اردو فورم تشکیل دیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: بنوں فورم نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ فورم ایک فری ویب ہوسٹ پر سیٹ اپ کیا گیا ہے۔ یہ انفارمیشن ان کے لیے مفید ہے جو خود سے ایک اردو فورم سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک ویب ہوسٹ‌ پیکج خریدنا نہیں چاہتے۔
  3. نبیل

    اوپن پیڈ کا ایک بگ

    مجھے اوپن پیڈ کے ایک بگ کا پتا چلا ہے۔ دراصل اس میں مہیا کی گئی میپنگ انگریزی کی بورڈ کے اعتبار سے ہے۔ نتیجتاً دوسرے کی بورڈز مثلاً جرمن کی بورڈ وغیرہ استعمال کیے جائیں تو کئی حروف ٹائپ نہیں کیے جا سکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مختلف کی بورڈز میں حروف تہجی اور ہندسوں کو چھوڑ کر باقی علامات کی جگہ...
  4. نبیل

    وکی انٹگریشن موڈ

    میں نے phpbb فورم میں وکی پیڈیا انٹگریٹ کرنے کا طریقہ ایک موڈ کے طور پر تیار کرکے phpbb کی آفیشل سائٹ پر ریلیز کر دیا ہے اور یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا ہے۔ چونکہ یہ موڈ بنیادی طور پر انٹرنیشنل آڈینس کے لیے ہے، اسی لیے اس میں اردو سے متعلقہ کوئی تبدیلیاں شامل نہیں ہیں۔ اگر ہم نے کبھی وکی...
  5. نبیل

    اوپن پیڈ میں صوتی کی بورڈ میں اضافی کیریکٹرز!

    میں اب اوپن پیڈ کے صوتی کی بورڈ میں اعجاز اختر صاحب کے صوتی دو کی بورڈ والے اضافی کیریکٹرز بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں مسئلہ وہی کی میپنگ کا ہے۔ ذیل کے کیریکٹرز کے لیے تو میں صوتی دو والی میپنگ ہی اپنا لوں گا۔ RLM Right-to-Left Mark LRM Left-to-Right Mark RLE Right-to-Left Embedding...
  6. نبیل

    انگریزی فورم کو اردو میں کنورٹ کرنا؟

    میں کسی سوفٹویر، جیسے کہ BeyondCompare کے ذریعےاردو phpbb اور ایک عام phpbb پیکج کا فرق نکال کر ایک موڈ تیار کر سکتا ہوں جس کے ذریعے کسی انگریزی phpbb فورم کو اردو فورم میں کنورٹ کیا جا سکے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پرانے ڈیٹا کو utf-8 میں کنورٹ کرنا ضروری ہوگا؟ اگر ہاں تو اس کا کیا آسان...
  7. نبیل

    مائیکروسوفٹ کی جانب سے مفت سوفٹویر!

    مائیکروسوفٹ کی جانب سے ذیل کے سوفٹویر مفت ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ Visual Studio 2005 Express یہ مائیکروسوفٹ کی جانب سے وژوئل سٹوڈیو 2005 کا ایک نسبتاً محدود فیچرز والا ورژن ہے اور یہ اب تک 18 ملین مرتبہ ڈاؤنلوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ پروگرامنگ سیکھنے کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لیے موزوں...
  8. نبیل

    سویلین عہدوں پر فوج؟

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر اس وقت پاکستان میں سویلین عہدوں پر فوجیوں کی تقرری پر بحث جاری ہے۔ مسلم لیگ نواز گروپ کے احس اقبال کے مطابق اس وقت چھ سو اہم ترین سویلین عہدوں پر فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران قابض ہیں جس سے سول بیوروکریسی اور سول سوسائٹی تباہی کا شکار ہے۔ جیسا کہ پاکستانی...
  9. نبیل

    جاوا سکرپٹ کمپریشن؟

    فورم کے صفحات پر جاوا سکرپٹ کا کافی استعمال ہوتا ہے اور یہاں مزید فیچرز شامل ہونے سے اس کا سائز بڑھتا رہے گا۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ کسی طور ویب پیجز پر استعمال ہونے والی جاوا سکرپٹ کو کمپریس کیا جا سکتا ہے۔ اس سے صفحات لوڈ ہونے کی رفتار کچھ بڑھ سکتی ہے۔ کوئی دوست اس بارے میں معلومات فراہم کر...
  10. نبیل

    اردو لینگویج سپورٹ کی ضرورت ہوگی!

    آج میں نے ونڈوز میں اردو لینگویج سپورٹ ختم کرکے اردو ایڈیٹر کے پروٹوٹائپ کو ٹیسٹ کیا ہے اور افسوسناک خبر یہ ہے کہ لینگویج سپورٹ کے بغیر اس میں بھی صحیح اردو نہیں لکھی جاتی۔ یہ وہی مسئلہ ہے جو کہ اردو نوٹ پیڈ میں پیش آیا تھا۔ مجھے اس انکشاف سے خاصا دھچکا پہنچا ہے اور کچھ دیر تو میں نے اس پراجیکٹ...
  11. نبیل

    گوگل کی جانب سے مفت تھری ڈی ماڈلنگ سوفٹویر!

    گوگل کے جانب سے صارفین کے لیے ایک اور تحفہ حاضر ہے اور یہ ہے ایک مفت تھری ڈی ماڈلنگ سوفٹویر سکیچ اپ (SketchUp)۔ اسکیچ اپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تھری ڈی ماڈلز بنا کر انہیں گوگل ارتھ کے ذریعے شئیر کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ اپنی ایک ورچوئل ورلڈ (مجازی دنیا) بنا سکتے ہیں۔ ماخذ: Google's ready...
  12. نبیل

    اردو ایڈیٹر کا پہلا پروٹو ٹائپ!

    میں نے سی شارپ میں اردو ایڈیٹر سے متعلق کچھ ابتدائی تجربات کیے ہیں اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ڈاٹ نیٹ میں اردو ایڈیٹر لکھنے کی اتنی سپورٹ بھی نہیں ہے جتنا میرا اندازہ تھا۔ جیسا کہ میں اپنی ایک اور پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ اردو ایڈیٹر کا سب سے بنیادی اصول کی میپنگ ہے۔ سی پلس پلس میں تو یہ...
  13. نبیل

    بلوچ ویب سائٹوں پر پابندی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چار ایسی ویب سائٹوں تک رسائی روکنے کی ہدایات دی ہیں جن پر بلوچ قوم پرست مواد موجود ہے۔ باقی خبر پڑھنے کے لیے کلک کریں
  14. نبیل

    کام کی تلاش

    لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کے لیے خوش خبری ہے کہ قیصرانی میاں کام کرنے کے لیے نہایت بے تاب ہیں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ انہیں فن لینڈ میں اردو کتب نہیں مل رہیں۔ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کے شوق کے مدّ نظر انکی رہنمائی کریں۔ اگر کوئی صاحب کوئی کتاب برقیانا چاہتے ہوں اور ان کے پاس اس...
  15. نبیل

    یوبنٹو VMWare پر

    آج میں نے اپنے آفس کے کمپیوٹر پر VMWare پر یوبنٹو 5.10 انسٹال کیا۔ میں نے اپنی کمپنی کے انٹرانیٹ سے ہی اس کا ISO امیج ڈاؤنلوڈ کیا اور لینکس ورچوئل مشین کو اسی ISO امیج سے بوٹ کیا۔ میں پہلے بھی VMWare پر لینکس کئی مرتبہ انسٹال کر چکا ہوں اور یہ کوئی مشکل بھی نہیں ہے۔ میں نے اس سے پہلے suse انسٹال...
  16. نبیل

    لائبریری ٹیم کے نئے رکن

    میں نے منصور (قیصرانی) اور باذوق کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس طرح انہیں بھی لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ فورمز پر موڈریٹر کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔
  17. نبیل

    ذاتی کمپیوٹر پر ویب سرور کیسے چلایا جا سکتا ہے؟

    جیسبادی نے ایک اور پوسٹ میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ یعنی ڈی ایس ایل یا کیبل استعمال کرنے والے اپنے کمپیوٹر پر ہی ویب سرور رن کر سکتے ہیں۔ جیسبادی یا کوئی اور دوست اس کی تفصیلات بتا سکیں گے؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اپنے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس کسی ویب سائٹ پر رجسٹر کرا دیا...
  18. نبیل

    اردو بلاگ اور اردو فورم ہوسٹنگ؟

    ہم لوگ مختلف ویب اپلیکیشنز، جیسے کہ phpbb اور ورڈپریس، کی اردو لوکلائزیشن پر کام تو کر رہے ہیں لیکن لوگ ان سوفٹویر کے پریکٹیکل استعمال سے قاصر رہتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ان کے استعمال کے لیے ایک ویب ہوسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے ذہن میں اس کا ایک ممکنہ حل ہے جو فی الحال اردو ویب کے سکوپ سے باہر...
  19. نبیل

    اردو اوپن پیڈ کے لیے اردو کی بورڈ درکار!

    جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں، میرا ارادہ ہے کہ کچھ عرصے میں اس فورم پر اردو ویب پیڈ کی جگہ اردو اوپن پیڈ کا استعمال شروع کیا جائے۔ اس طرح صارفین کے لیے ایک سے زیادہ اردو کلیدی تختوں کا استعمال ممکن ہو جائے گا۔ اس وقت اردو ویب پیڈ میں اردو صوتی کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے اور اوپن پیڈ میں بھی...
  20. نبیل

    گوگل نے نیا سرچ الگورتھم اورائن خرید لیا

    کسی سرچ انجن کی کامیابی کا دارومدار اس کی تلاش کے نتائج کے با معنی ہونے پر ہے۔ گوگل کو اپنے معاصرین پر اسی لیے برتری حاصل ہے کہ اس کے نتائج اس کو بھیجی گئی سرچ ٹرمز سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ آج کے دور میں سرچ انجن ایک بہت اہم بزنس بن چکا ہے اور اپنی تلاش کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ با معنی بنانے...
Top