یہاں جرمنی میں پاکستان کا ٹیلی ویژن پی ٹی وی پرائم کی صورت میں دیکھنے کو ملتا ہے اور اس پر جو پروگرام نظر آتے ہیں اس سے پاکستان میں ٹی وی کا مستقبل کافی تاریک نظر آتا ہے۔ پی ٹی وی پرائم پر ایک پروگرام آتا ہے ماچس۔ یہ پروگرام بالکل جیری سپرنگر کی فارمیٹ پر ہے۔ جس طرح امریکہ اور یورپ کے ٹاک شوز...