نبیل
تکنیکی معاون
اس وقت اٹلی اور گھانا کا میچ ہو رہا ہے۔ میچ سے پہلے اٹلی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن میرے خیال میں میچ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس پہلے بھی افریقہ سے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں اپ سیٹ کرتی آئی ہیں جیسے کیمرون نے ارجنٹائن کو ہرایا تھا اور سنیگال نے فرانس کو ہرایا تھا۔ دونوں ہارنے والی ٹیمیں دفاعی چیمپین تھیں۔