پہیلی ہے یہ کیسی ۔۔ پہیلی زندگانی

نبیل

تکنیکی معاون
نئی۔۔ نئی نئی یہ باتیں
یہ باتیں ہیں پرانی
کیسی۔۔پہلی ہے یہ کیسی پہیلی زندگانی
ہا ہا ہا روکا ہے کس نے
ھا یہ تو بہتا پانی
لا لا لا لا
لا لا لا لا
زو زو زو زو
زو زو زو زو
پی لے اسے ۔۔اس میں نشہ
جس نے پیا ۔۔ وہ غم میں بھی ہنسا
پل میں ہنسائے اور پل میں رلائے یہ کہانی
کیسی۔۔ پہیلی ہے یہ کیسی۔۔ پہیلی زندگانی
ہا ہا روکا ہے کس نے
یہ تو بہتا پانی
کسی پہیلی ہے یہ
کیسی پہیلی زندگانی

لا لا لا لا
لا لا لا لا
زو زو زو زو
زو زو زو زو زو
آنکھوں میں گر سپنا نیا
آنسو تیرا اک موتی ہے بنا
دوری سجن سے جیسے دوری
کیسی۔۔ پہیلی ہے یہ کیسی۔۔ پہیلی زندگانی
ہا ہا روکا ہے کس نے
یہ تو بہتا پانی
کسی پہیلی ہے یہ
کیسی پہیلی زندگانی
اوو بے بی۔۔
نئی۔۔ نئی یہ باتیں
یہ باتیں ہیں پرانی
کیسی۔۔پہلی ہے یہ کیسی پہیلی زندگانی
ہا ہا ہا روکا ہے کس نے
ھا یہ تو بہتا پانی
کیسی۔۔پہلی ہے یہ کیسی پہیلی زندگانی
 
بہت خوب نبیل ، پورا گانا ہی پوسٹ کر دیا

یار ایک گوشہ سماعت بنا ہی دو اب اور ناظمین کو پوسٹ کرنے کی سہولت دے دو ، اس پر ماہانہ نظر ثانی کر لیا کریں گے۔ اس طرح کی چیزوں سے ممبران کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور سائٹ کی رنگینی اور دلکشی میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ ویڈیو کہیں اور ہوسٹ ہے یا اپ لوڈ کی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب یہ YouTube پر موجود ویڈیو ہے۔ میں اس کی ویڈیو کے ربط پوسٹ کرنے کے بارے میں الگ سے پوسٹ کروں گا۔
 
نبیل بھائی : جسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ گانا فلم پرینیتا کا ہے ۔ اس فلم کے سارے گانے ہی بہت ہٹ ہیں ۔ اور یہ فلم بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ میرے پاس اس فلم کی ڈی وی ڈی ہے ۔ اس فلم کی بہت سے اہم باتوں میں یہ بھی شامل ہے کہ اس فلم میں میری پسندیدہ اداکارہ ریکھا نہیں ایک جان دار پرفورمینس دی ہے ۔ اور یہ پرفورنینس ہے اس گیت پر ان کا ڈانس ۔ یہ ڈانس ایک سبق ہے کہ جو انہوں نے نئی اداکاراوں کو اپنی پرفورمینس کے ذریعے دیا ہے ۔ اس گیت میں جہاں اس عمر میں بھی ان کی اداکاری کے جوہر کھل کر سامنے آئے ہیں وہاں ہی ان کی پرفورمینس نئی اداکاراوں کو یہ پیغام دیتی بھی دکھائی دیتی ہے کہ کم سے کم لباس اور فحاشی کا بے دریغ استعمال ایک " آیٹم نبمر " کی ڈیمانڈ نہیں ہے بلکہ ایک آیٹم نمبر ایک جاندار پرفورمنس کے ذریعے بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ یہاں میں اس گیت کو کچھ سکرین شوٹس پیش کر رہا ہوں جو میں نے اپنی ڈی وی ڈی میں سے ایک پرگرام " انلیڈ ڈی وی ڈی پلیر " کے ذریعے اتارے ہیں ۔ امید ہے آپ کو پسند آئیں گے ۔ یہ سکرین شوٹس ایک طرف اس گانے میں ریکھا اور پوری ٹیم کی جاندار پرفورمینس کو دکھاتے ہیں اور ساتھ ہی ریکھا جی کی سدا بہار حسن کو بھی اجاگر کرتے ہیں ۔

( نوٹ ! ) میں یہ سکریں شوٹس اس لیے بھی پیش کر رہا ہوں کہ وہ اراکین محفل بھی لطف اٹھا سکیں جو پاکستان سے آن لائن ہوتے ہیں اور ڈائل اپ سورسز استعمال کرتے ہیں ۔ )

82164181_7567c4d2f4_o.jpg


82164183_a06f9da99a_o.jpg


82164184_97a1c32ea9_o.jpg


82164185_635901f46c_o.jpg


82164186_be200bcb18_o.jpg


82164188_9e3d2d835b_o.jpg


82165386_b212a7b150_o.jpg



اس سلسلے میں اپنی رائے سے ضرور نوازیں ۔ اگر تصویروں کا سائز بڑا محسوس ہو رہا ہے تو اس بارے میں بھی لکھیں ۔ میں ان کا سائز چھوٹا کر دوں گا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل مجھے یاد ہے کہ تم نے اپنے بلاگ پر یہ تصاویر پیش کی تھیں۔ میں نے یہ فلم نہیں دیکھی ہوئی۔ درحقیقت میں کوئی انڈین فلم نہیں دیکھتا لیکن مجھے کئی انڈین گانے بہت پسند ہیں۔ آج کل میں Indian Idol 2 کی اقساط انٹرنیٹ پر دیکھ رہا ہوں اور اس کی بدولت کئی ایسے اچھے گانے سننے کو ملے جن کا مجھے پہلے نہیں پتا تھا۔ جرمنی آنے کے بعد نئے گانوں کا مجھے کم ہی پتا رہتا ہے۔ اوپر پوسٹ‌کیا گیا گانا مجھے بے حد پسند آیا ہے اور میں اسے بار بار سنتا ہوں۔ اس پر بنی ہوئی ویڈیو بھی مجھے بہت اچھی لگی ہے۔
 
نبیل بھائي : آپ مجھے موسیقی سے متعلق ڈوروں ( تھریڈز ) پر ایچ ٹی ایم ایمل کوڈ پیسٹ کرنے کی اجازت دیجیے ۔ میں آپ کو اچھے اچھے گیت ایک فری اور اچھی کمپنی میں اپ لوڈ کر کے دیتا ہوں ۔ میرے پاس بہت سے گیت ہیں پرانے بھی ۔ میں نے کئی دفہ اس کمپنی کا کوڈ ڈال کر اس محفل میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی ہے پر گانوں کو چلانے کا پلیر اس محفل میں ظاہر نہیں ہوتا ہے ۔ پر وہ میرے بلاگز پر آسانی سے ظاہر ہوتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، میں نے ان گانوں کو اپلوڈ نہیں کیا ہوا، صرف ان کے رابط پوسٹ کیے ہوئے ہیں۔ اور اس کے لیے html کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ مختلف طرح کے میڈیا کے روابط پوسٹ کرنے کے لیے مختلف بی بی کوڈ موجود ہیں۔ میں نے زیادہ تر ریل میڈیا کے روابط پوسٹ کیے ہیں۔ اس کا طریقہ ی ہے کہ پہلے ریل آڈیو (rm) کا ربط یہاں پوسٹ کرو۔ پھر اسے ہائی لائٹ کرکے اوپر ریل میڈیا والے سمبل پر کلک کر دو۔ اس سے متعلقہ بی بی کوڈ شامل ہوجائے گا۔

مجھے معلوم ہے کہ فورم پر آڈیو اور ویڈیو کے روابط پوسٹ‌ کرنا نسبتاًمشکل ہے اور میں جلد ہی اسے بہتر بنانے کے لیے کام کروں گا۔

اس پوسٹ‌میں شامل ویڈیو کا ربط یوٹیوب سے کاپی کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں میں بھی جلد ہی لکھوں گا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
شمیل بھائی میں نے یہ فلم دیکھی بہت ہی اچھی فلم اور بہت سوفٹ فلم ہے
خاص کا اس کا یہ گانا
جیا ڈولے ہولے کیوں ڈولے جانو نہ
 
Top