جب کوئی بات بگڑ جائے

نبیل

تکنیکی معاون
[ram width=220 height=140:55a6cf1e38]http://66.28.221.209:80/ZJMRWZ5760ZKOTZE/d_real/j/jurm/jurm5.rm[/ram:55a6cf1e38]

ایک اور گانا جو مجھے یونیورسٹی کے زمانے میں بہت پسند تھا۔ اس کے بول ذیل میں ہیں:

جب کوئی بات بگڑ جائے جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا۔۔ اور ہم نوا
جب کوئی بات بگڑ جائے جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا۔۔ اور ہم نوا

نہ کوئی ہے نہ کوئی تھا زندگی میں تمہارے سوا
تم دینا ساتھ میرا۔۔ اور ہم نوا
تم دینا ساتھ میرا۔۔ اور ہم نوا

ہو چاندنی جب تک رات۔۔۔ دیتا ہے ہر کوئی ساتھ
مگر مگر اندھیروں میں نہ چھوڑنا میرا ہاتھ

وفاداری کی وہ رسمیں۔۔ نبھائیں گے ہم تم قسمیں
ایک بھی سانس زندگی کی جب تک ہو اپنے بس میں

جب کوئی بات بگڑ جائے جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا۔۔ اور ہم نوا
نہ کوئی ہے نہ کوئی تھا زندگی میں تمہارے سوا
تم دینا ساتھ میرا۔۔ اور ہم نوا

دل کو میرے ہوا یقین۔۔۔ ہم پہلے بھی ملے کہیں
سلسلہ یہ یہ صدیوں کا ۔۔ کوئی آج کی بات نہیں

اس گانے کی بہت دھوم رہی تھی اور لاجواب گانا ہے ۔ نبیل چن چن کر قاتل گانے نکال رہے ہو :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زکریا اور محب، میں نے پاکستان میں ایسے ہی گانوں کی سلیکشن ریکارڈ کروائی تھی۔ وہ جانے کہاں گم ہو گئی۔ اب ان کے بول ڈھونڈ ڈھونڈھ کر یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ جرمنی میں اب ان پرانے گانوں کی ریکارڈنگ کہاں سے ملے گی۔ :(
 
زیک

مسافر
میری بھی ایک زبردست سلیکشن والی کیسٹ تھی۔ دیکھوں گا کہ ابھی بھی شاید ہو گھر پر۔ ملی اور چلتی ہوئی تو اس میں سے کچھ گانوں کے بول پوسٹ کروں گا۔ یہ گانا بھی اس کیسٹ میں تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا دل تو کرتا ہے کہ ان گانوں کی آڈیو کا ربط بھی پوسٹ کروں لیکن ان گانوں کی سائٹس پر ان کے یوآر ایل کا پتا ہی نہیں چلتا۔ میں نے ایک ٹول ڈاؤنلوڈ تو کیا ہے اس کام کے لیے۔ دیکھتے ہیں کہ کام بنتا ہے یا نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست۔ کام بن گیا۔ میں نے اس گانے کا چھپا ہوا url یوآرایل سنوپر (URLSnooper) کی مدد سے معلوم کیا ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ یہ تکنیک کس حد تک کام دیتی ہے۔

اوپر والی پوسٹ میں اب گانے کا ربط بھی شامل ہے۔ اسے سننے کے لیے آپ کے سسٹم پر ریل پلیر کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
 
رضوان

محفلین
نبیل واقعی آج تو بڑی قاتل یادیں یاد آرہی ہیں۔۔۔۔گانے اصل میں ہیں ہی اسی کی دہائی کے( ہمیں سمجھ تب آنے شروع ہوئے تھے)
یہ سارا کولیکشن بیش بہا ہے۔ وہاب نے یاد دلایا تھا۔۔۔
اے مرے ہمسفر اک ذرا انتظار
سن صدائیں دے رہی ہے منزل پیار کی
پھر
پاکستانی فلموں بندش اور آئینہ کے گانے
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
زبردست۔ کام بن گیا۔ میں نے اس گانے کا چھپا ہوا url یوآرایل سنوپر (URLSnooper) کی مدد سے معلوم کیا ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ یہ تکنیک کس حد تک کام دیتی ہے۔

اوپر والی پوسٹ میں اب گانے کا ربط بھی شامل ہے۔ اسے سننے کے لیے آپ کے سسٹم پر ریل پلیر کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
بہت عمدہ۔ ویسے نبیل بھائی جہاں یو آر ایل ہو، اس کا سورس دیکھ کر کوشش کریں کہ یو آر ایل مل جائے شاید۔ ویسے دیسی میوزک والی سائٹ آسانی سے پتہ دے دیتی ہے

اگر کوئی گانا چاہئے ہو تو بتائیے گا، ہو سکتا ہے کہ میرے پاس ہو
قیصرانی
 
Top