گوگل نے نیا سرچ الگورتھم اورائن خرید لیا

نبیل

تکنیکی معاون
کسی سرچ انجن کی کامیابی کا دارومدار اس کی تلاش کے نتائج کے با معنی ہونے پر ہے۔ گوگل کو اپنے معاصرین پر اسی لیے برتری حاصل ہے کہ اس کے نتائج اس کو بھیجی گئی سرچ ٹرمز سے زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ آج کے دور میں سرچ انجن ایک بہت اہم بزنس بن چکا ہے اور اپنی تلاش کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ با معنی بنانے کے لیے بڑے سرچ انجنز گوگل، یاہو اور ایم ایس این سرچ میں سخت مقابلہ جاری رہتا ہے اور یہ سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے نئے نئے سرچ الگورتھمز کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایک خبر کے مطابق گوگل نے ایک نیا الگورتھم اورائن (Orion) خرید لیا ہے جس میں تلاش کے نتائج کو مزید معنی خیز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ الگورتھم ایک اسرائیلی پی ایچ ڈی کے طالب علم اورائن ایلن نے ڈیویلپ کیا ہے اور شروع میں اس کے استعمال کا مقصد گوگل اور یاہو وغیرہ کے نتائج کو پراسس کرکے مزید بامعنی بنانا اور اسی اعتبار سے ان کی ترتیب میں تبدیلی کرنا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دوسری کمپنیاں یاہو اور ایم ایس این سرچ بھی اس الگورتھم کو خریدنے کے امیدوار تھے اور گوگل نے یہ دوڑ جیت لی۔ یہ بھی خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس قدم کا مقصد گوگل کے سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے سے زیادہ اس الگورتھم تک کمپیٹیشن کی دسترس روکنا ہے۔

ماخذ :Google Acquires Orion Search Algorithm
 
Top