گوگل کی جانب سے مفت تھری ڈی ماڈلنگ سوفٹویر!

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل کے جانب سے صارفین کے لیے ایک اور تحفہ حاضر ہے اور یہ ہے ایک مفت تھری ڈی ماڈلنگ سوفٹویر سکیچ اپ (SketchUp)۔ اسکیچ اپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تھری ڈی ماڈلز بنا کر انہیں گوگل ارتھ کے ذریعے شئیر کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ اپنی ایک ورچوئل ورلڈ (مجازی دنیا) بنا سکتے ہیں۔

ماخذ: Google's ready to introduce a whole generation of online users to simple 3D drawing.
 

جیسبادی

محفلین
یہ گوگل نے اس نام کی کمپنی خرید کر سافٹ وئیر فری کر دیا ہے۔ جیسا کہ کسی زمانہ میں SUN نے سٹارآفس خرید کر مفت پییش کر دیا تھا، جو آج اوپن آفس کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ آج SUN صفحہ ہستی سے تقریباً مٹ چکا ہے۔ گوگل کا بھی یہی حال ہونے کا امکان ہے۔

یہ سکیچ غالباً لینکس کے لیے دستیاب نہیں۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی گوگل یہی کام پہلے Keyhole کے ساتھ کر چکا ہے جو اب گوگل ارتھ کے نام سے ہے۔
 
خوفناک پیش گوئیاں تسلسل سے

جیسبادی آپ بہت ہی خوفناک پیش گوئیاں تسلسل سے کر رہے ہیں اور گوگل اور سَن جیسی کمپنیوں کی بربادی کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔

سَن کا ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر (خصوصاً جاوا) آج بھی انتہائی مقبول ہے۔ اسٹار آفس بھی غالباً تنہا مائکروسافٹ آفس کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ابھی بھی محفوظ کمپیوٹنگ کے لیے سَن بہت بڑا نام ہے تبھی فنانشل اداروں میں سَن مقبول ہے۔ آپ کہتے ہیں SUN صفحہ ہستی سے تقریباً مٹ چکا ہے۔

باقی پکاسا جیسا خوبصورت سافٹ ویئر مفت فراہم کردینے پر میں تو گوگل کا مشکور ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب ابھی تو مائیکروسافٹ اور گوگل کا مقابلہ ابھی شروع ہوا ہے۔ اور اس میں‌مائیکرو سافٹ کتنا سنجیدہ ہے، اس بارے میں آپ سب جانتے ہیں‌کہ انٹرنیٹ2 کی ابتداء کے اعلان سے اب تک مائیکروسافٹ کس کس طرح سے آپریٹنگ سسٹم کے وجود کوقائم رکھنا چاہتا ہے۔ یہ جنگ وہ جنگ ہے جس میں‌مائیکرو سافٹ اوپر سے نیچے اور گوگل اور اس جیسی کمپنیاں‌نیچے سے اوپر کا سفر طے کرتی ہیں۔
خیر۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
قیصرانی
 

جیسبادی

محفلین
آج ہی گوگل کا بیان آیا ہے جس میں IE7 میں ڈیفالٹ سرچ انجن MS کا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ابھی گوگل نے م‌س کے ہاتھ نہیں دیکھے۔ گوگل نے بہت وقت گنوا دیا، ف‌ف کی تشہیر نہیں کی۔ م‌س نے کئی سال IE کا نیا ورژن نہیں دیا، مگر پھر بھی ف‌ف اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکا۔ اب انحصار اس بات پر ہے کہ ویسٹا آنے تک م‌س اپنے سرچ انجن کی کوالٹی اتنی بہتر کر لے کہ گوگل کے ۸۰ فیصد تک آ جائے، تو گوگل ختم شد۔

گوگل انٹرنیٹ کے دو سطحی تقسیم کی جنگ بھی AT&T سے ہارتا ہؤا نظر آ رہا ہے۔
 
Top