مائیکروسوفٹ کی جانب سے مفت سوفٹویر!

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کی جانب سے ذیل کے سوفٹویر مفت ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

Visual Studio 2005 Express

یہ مائیکروسوفٹ کی جانب سے وژوئل سٹوڈیو 2005 کا ایک نسبتاً محدود فیچرز والا ورژن ہے اور یہ اب تک 18 ملین مرتبہ ڈاؤنلوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ پروگرامنگ سیکھنے کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لیے موزوں خیال کیا جاتا ہے۔

SQL Server 2005 Express

ایس کیو ایل سرور 2005 ایکسپریس مائیکروسوفٹ‌ کی جانب سے ایک فری ڈیٹابیس سرور ہے۔

Virtual Server 2005 R2

اس سوفٹویر کے ذریعے 64 آپریٹنگ سسٹم بیک وقت ایک ہی پی سی پر چلائے جا سکتے ہیں۔ اس سوفٹویر کو بطور فری ڈاؤنلوڈ مہیا کرنے سے مائیکروسوفٹ کا مقصد VMWare کا مقابلہ کرنا ہے اور اس کے علاوہ اس کے ذریعے آنے والے ونڈوز لانگ ہارن سرور کی جھلک بھی ملے گی جس میں Virtualization کی سہولتیں موجود ہوں گی۔

یہ سب نہایت مفید سوفٹویر ضرور ہیں لیکن ساتھ ہی ان کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کافی تیزرفتار انٹرنیٹ‌ کنکشن چاہیے کیونکہ یہ کافی بھاری بھرکم ڈاؤنلوڈز ہیں۔
 
Windows for solitaire

پرانی کہاوت ہے کہ:

Mac for productivity
Linux for development
Windows for solitaire

اب م‌س بھانپ گیا ہے کہ نوجوان ڈیویلپرز لینکس پلیٹ فارم کی طرف راغب ہوجاتے ہیں کیونکہ اس جیسی ڈیویلپمنٹ سپورٹ کسی اور پلیٹ فارم پر نہیں مل سکتی اور وہ بھی قیود سے آزاد۔ چنانچہ یہ ایکسپریس ٹول سارے نوجوانوں کو رجھانے کے لیے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ ڈیویلپمنٹ ٹول بنانے میں مائیکروسافٹ ٹاپ پر ہے تاہم مائیکروسافٹ نے جو حال VB6 کا کیا اس نے مجھے اس پلیٹ فارم کی ڈیویلپمنٹ سے بیزار کردیا ہے۔
 
Top