اردو لینگویج سپورٹ کی ضرورت ہوگی!

نبیل

تکنیکی معاون
آج میں نے ونڈوز میں اردو لینگویج سپورٹ ختم کرکے اردو ایڈیٹر کے پروٹوٹائپ کو ٹیسٹ کیا ہے اور افسوسناک خبر یہ ہے کہ لینگویج سپورٹ کے بغیر اس میں بھی صحیح اردو نہیں لکھی جاتی۔ یہ وہی مسئلہ ہے جو کہ اردو نوٹ پیڈ میں پیش آیا تھا۔ مجھے اس انکشاف سے خاصا دھچکا پہنچا ہے اور کچھ دیر تو میں نے اس پراجیکٹ سے ہاتھ کھنیچنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔ میرا خیال تھا کہ شاید ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم خود سے لینگویج سپورٹ فراہم کر دے گا۔ اسی وجہ سے میں نے سی شارپ میں کام کا آغاز کیا تھا۔

میں اس کام کو بہرحال جاری رکھے ہوئے ہوں۔ لینگویج سپورٹ کی آٹومیٹک انسٹالیشن کا کوئی حل نکالا جانا چاہیے۔ یہ الگ سے ریسرچ کا ٹاپک ہے اور میں اس پر علیحدہ سے پوسٹ‌ بھی کروں گا۔

اوپر والی ڈسکشن کا ایک واضح مطلب یہی نکلتا ہے کہ مجوزہ ایڈیٹر کم از کم ونڈوز 98 پر نہیں چلے گا۔ کیا آپ لوگوں کے نزدیک یہ قابل قبول ہے؟ کیا ہم ونڈوز 98 کو خیرباد کہہ دیں؟ ویسے بھی اس کے لیے ایک ایڈیٹر اردو ایڈیٹر لائٹ موجود ہے تو سہی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس پوائنٹ پر کوڈنگ کا کام سائیڈ پر کر کے پہلے کچھ لینگویج سپورٹ‌ پر رسیرچ کر لی جائے۔ میں نے فورم کے پیج سے کچھ ٹیکسٹ کاپی کرکے اردو نوٹ پیڈ میں پیسٹ کیا تو اس میں تمام حروف الگ الگ ہو گئے۔ وہی ٹیکسٹ میں نے Visual Studio.NET میں پیسٹ کیا تو ٹیکسٹ بالکل ٹھیک نظر آ رہا تھا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی پروگرامنگ انٹرفیس کے ذریعے یہ ممکن ہے کہ بغیر لینگویج سپورٹ انسٹال کیے بھی اردو ٹیکسٹ ٹھیک ڈسپلے ہو۔ لیکن اس کے بارے میں معلومات ڈھونڈنا پڑیں گی۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں میری مدد کریں۔

کچھ عرصہ پہلے ایک دوست عمر فاروق نے اپنے سوفٹ ویر انشا پرداز کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ بغیر لینگویج سپورٹ کے اس میں ٹائپ تو صحیح نہیں ہو رہا تھا لیکن پیسٹ کیا ہوا ٹیکسٹ صحیح نظر آ رہا تھا۔

اس کے بعد میں نے Simredo ایڈیٹر ٹرائی کیا۔ یہ ایڈیٹر جاوا میں لکھا گیا ہے۔ اس میں اردو ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹھیک ہو رہی تھی اور ٹیکسٹ بھی صحیح نظر آ رہا تھا۔ میں نے ابھی تھی جاوا پر کام کا آغاز نہیں کیا۔ بظاہر تو یہی لگ رہا ہے کہ جاوا میں ڈاٹ نیٹ کی نسبت بہتر یونیکوڈ ایڈیٹنگ کی سپورٹ موجود ہے۔ بہرحال اس موضوع پر فی الحال تحقیق کرتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی میں نے ایک اور چیز نوٹس کی ہے کہ Simredo ایڈیٹر میں اوپن ٹائپ فونٹ جیسے کہ نفیس فونٹ میں ٹیکسٹ صحیح نہیں ڈسپلے ہو رہا جبکہ اس میں ایشیا ٹائپ اور ٹاہوما صحیح کام کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں ونڈوز میں لینگویج سپورٹ کے ساتھ نفیس فونٹس میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ بھی ٹھیک کام کرے گی۔
 

زیک

مسافر
نبیل اوپن‌ٹائپ فونٹ تو ویسے بھی ونڈوز 98 پر مسئلہ دیتے ہیں۔

آپ کا یہ خیال اچھا ہے کہ پہلے یہ ڈھونڈا جائے کہ زبان کی سپورٹ کیسے دی جاتی ہے۔ کچھ تلاش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ ایڈیٹر پراجیکٹ پر کام کرنے کے شوقین کہاں رہ گئے ہیں؟ یہی تو وقت ہے جب تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔

میرا اندازہ ہے کہ ٹیکسٹ صحیح ڈسپلے کرنے کے لیے uniscribe engine کی ضرورت ہے جو کہ usp10.dll کی شکل میں پایا جاتا ہے۔ اب مجھے یہ نہیں معلوم کہ اسے اپنی اپلیکیشن میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی بلیک آرٹ ہے جس کے ذریعے ونڈوز 98 تک پر انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس میں اردو ٹیکسٹ ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔ بہرحال میں اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہوں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ بھی اس سلسلے میں کچھ تحقیق کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، MSLU کا تعلق کیریکٹر شیپنگ سے نہیں ہے۔ یہ یونیکوڈ layer ہے جو کہ ونڈوز 98 پر یونیکوڈ ڈیٹا پر کام کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی functionality جس dll میں ہے اس کا نام unicow.dll ہے۔ میں نے اردو ایڈیٹر لائٹ میں MSLU کا استعمال کیا ہوا ہے اور اسی کے ذریعے اردو ٹیکسٹ کو utf-8 فائل میں سیو کیا جا رہا ہے۔ اوپر بیان کردہ پرابلم کی نوعیت اور ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، میں نے آج اس پر کافی سر کھپایا ہے۔ میں ایسی معلومات کی تلاش میں ہوں کہ کسی طرح یونی سکرائب کے ذریعے اپلیکیشن میں ٹیکسٹ آؤٹ پٹ‌ خود سے ٹھیک ہو جائے۔ MSDN میں تو مجھے فنکشن کالز وغیرہ کے ریفرینس ہی نظر آ رہے ہیں۔

MSLU کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو اپلیکیشن میں لنک کر دیا جائے تو یہ خود سے آپریٹنگ سسٹم کو ڈٹیکٹ کرکے مناسب سٹرنگ فنکشن استعمال کر لیتا ہے۔ اپلیکیشن کوڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑتی۔ کوئی اسی طرح کا چکر یونی سکرائب کو استعمال کرنے کے لیے بھی ہونا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
وہی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہوں میں بھی۔ دیکھتا ہوں شاید لائبریری میں کوئی کتاب مل جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، ایسی معلومات کتابوں میں کم ہی ملتی ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ نیٹ پر کہیں سے example code مل جائے جسے دیکھ کر کام چلایا جا سکے۔ حیرانی کی بات ہے کہ اس موضوع پر مواد مل کر نہیں دے رہا۔ میں گوگل پر ذیل کی تلاش کر چکا ہوں اور ابھی تک کوئی خاص معلومات نہیں ملیں:

usp10.dll
using usp10.dll
c++ usp10.dll
۔۔۔

مجھے لگتا ہے کہ پروگرامنگ کے نیوز گروپس ڈھونڈھ کر وہاں لوگوں سے پوچھنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک چیز سوچ رہا تھا کہ یونی سکرائب پر عبور ہمارے لیے مفید ضرور ثابت ہو سکتا ہے لیکن اگر ہم نے پہلے سی پلس پلس پر اس کے ذریعے کام چلا بھی لیا تو پہلے اسے ڈاٹ نیٹ میں چلانے کا مرحلہ درپیش آئے گا۔ دوسری جانب Simredo ایڈیٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاوا میں کام کرنے سے کم از کم یونی سکرائب کا درد سر ختم ہو جاتا ہے۔ پھر کیوں نہ جاوا ہی پر کام کیا جائے؟ اس طرح کراس پلیٹ فارم کمپیٹبلٹی بھی حاصل ہو جائے گی۔
 

زیک

مسافر
بات درست ہے۔ جاوا میں صرف یہ مسئلہ ہے کہ کیا ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ صارف کے کمپیوٹر پر جاوا موجود ہو گی۔
 
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے طے یہ ہوا تھا کہ جاوا اور ڈاٹ نیٹ دونوں میں یہ کام کیا جائے گا۔ ڈاٹ‌ نیٹ میں ابھی کام کچھ رکا پڑا ہے تو کیوں نہ جاوا میں اسے جاری رکھا جائے اگر اس میں آسانی محسوس ہو رہی ہے۔

نبیل کوڈ کی جو بھی ابتدائی شکل ہے اسے یہاں پیسٹ کرکے بتائیں کہ کیا ہورہا ہے اور کیا ہم کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس سے کسی اور کو بھی سمجھانے میں آسانی ہوگی اور مجھے بھی سمجھ میں آئے گا۔ :lol:
 
زکریا نے کہا:
بات درست ہے۔ جاوا میں صرف یہ مسئلہ ہے کہ کیا ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ صارف کے کمپیوٹر پر جاوا موجود ہو گی۔

زیادہ تر کمپیوٹر پر JVM ہوتا ہے۔ ڈاٹ نیٹ پروگرام کے لیے بھی ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا ہونا ضروری ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اس پوسٹ میں میں نے سی شارپ کا ایک پروٹو ٹائپ پوسٹ کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ تفصیل ہے اس پوسٹ میں۔ اسے ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھو۔ کام اس لیے رکا ہوا ہے کہ ابھی تک لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے تھے اور مجھے اس پر کام کرنے کا وقت نہیں مل رہا تھا۔ میرے خیال میں تو اس پراجیکٹ پر کام کرنے سے صرف سی شارپ ہی نہیں بلکہ اور کئی مفید ٹاپکس جیسے کہ یونیکوڈ، یونی سکرائب وغیرہ کے متعلق سیکھنے کا موقعہ مل سکتا ہے۔ یہ کام صرف یکطرفہ ٹیوٹوریل نہیں ہے بلکہ اس میں ہم سب کو تحقیق کرنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا ہے۔
 
Top