نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مرثیہ از اختر عثمان

    ایک طویل مرثیے سے چند بند از اختر عثمان اے وارثِ قرطاس و قلم فہمِ ہنر دے اے باصرِجواد مجھے چشمِ بصر دے اے نورِ ابد نور سے کشکول کو بھر دے آلودۂ ظلمات ہوں خیراتِ سحر دے اے کوزہ گر، دہر گلِ حرف کو نم دے دریوزہ گر ِخاص ہوں شبّیر کا غم دے اس ذکر کی توفیق نہیں، تاب نہیں ہے کمزور ہے دل، طاقتِ...
  2. فرخ منظور

    انور مسعود امبڑی بزبان انور مسعود

    "امبڑی" بزبان انور مسعود
  3. فرخ منظور

    مصحفی ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا ۔ مصحفی

    غزل ذرا ہم سے بھی ملتے جائیے گا کبھو تو اس طرف بھی آئیے گا ہمارا دل ہے قابو میں تمہارے بھلا جی کیوں نہ اب ترسائیے گا جو ہم رونے پہ آویں گے تو اے ابر بجائے آب، خوں برسائیے گا بہار آئی تو اب کے ناصحوں کو گریباں پرزے کر دکھلائیے گا ق کہا اے مصحفی میں اُس سے اک دن کہ بوسہ آج تو دلوائیے گا...
  4. فرخ منظور

    Antonio Vivaldi - Spring

    Antonio Vivaldi - Spring
  5. فرخ منظور

    حسن کوزہ گر ۔ ن م راشد کی نظم کی ایک بہترین وڈیو

    حسن کوزہ گر ۔ از ن م راشد، ضیا محی الدین کے تحت اللفظ کے ساتھ ایک بہترین وڈیو۔
  6. فرخ منظور

    تعارف رفیع الدین عامر صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

    میرے ایک دیرینہ دوست، رفیع الدین عامر صاحب میری درخواست پر اس محفلِ گوناں گوں یعنی اردو محفل میں تشریف لائے ہیں۔ پڑھنے لکھنے سے انہیں حد درجہ دلچسپی ہے اور انگریزی زبان میں کچھ افسانے یعنی شارٹ سٹوریز بھی لکھ چکے ہیں۔ میری طرف سے رفیع صاحب کو اردو محفل میں تشریف لانے پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید!
  7. فرخ منظور

    سودا بس ہو تو رکھوں آنکھوں میں اُس آفتِ جاں کو ۔ سودا

    غزل بس ہو تو رکھوں آنکھوں میں اُس آفتِ جاں کو اور دیکھنے دوں میں نہ زمیں کو نہ زماں کو جب عزم کروں گھر سے کوئے دوست کا یارو دشمن ہے مرا وہ جو کہے یہ کہ "کہاں کو؟" موجب مری رنجش کا جو پوچھے ہے تو یہ جان مُوندوں گا نہ پھر کھول کے جوں غنچہ دہاں کو ابرو نے، مژہ نے، نگہِ یار نے یارو بے رتبہ...
  8. فرخ منظور

    کبھی وہ اوف لائن ہے کبھی وہ اون لائن ہے ۔ مسعود منور

    یہ غزل اور نوٹ مسعود منور صاحب کے فیس بک کے صفحہ سے اٹھایا گیا۔ پاکستان کی قومی زبان کے چندا ماموں اور دولہا بھائی ٹی وی مباحثوں میں، جس طرح کی انگریزی کوٹد کثیر اللسانی بولتے ہیں،اُس نے میری سُخن طرازی کے مونہہ میں بھی ڈِنگ ڈونگ ڈال دیا ہے۔ لہٰذا جب میں بھگت رہا ہوں ، تو سامعین اور قارئین بھی...
  9. فرخ منظور

    مہدی حسن پتہ پتہ بوٹا بوٹا، حال ہمارا جانے ہے ۔ مہدی حسن

    میر تقی میر کی ایک غزل استاد مہدی حسن کی آواز میں ۔ سب سے پہلی اور اوریجنل ریکارڈنگ
  10. فرخ منظور

    سودا بلبل نے جسے جا کے گلستان میں دیکھا ۔ سودا

    غزل بلبل نے جسے جا کے گلستان میں دیکھا ہم نے اُسے ہر خارِ بیابان میں دیکھا روشن ہے وہ ہر ایک ستارے میں زلیخا جس نور کو تُو نے مہِ کنعان میں دیکھا برہم کرے جمعیّتِ کونین جو پل میں لٹکا وہ تری زلفِ پریشان میں دیکھا واعظ تو سنی بولے ہے جس روز کی باتیں اُس روز کو ہم نے شبِ ہجران میں دیکھا اے...
  11. فرخ منظور

    فریدہ خانم وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام، اللہ اللہ ۔ فریدہ خانم

    وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام، اللہ اللہ ۔ فریدہ خانم کی آواز میں صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم کی ایک غزل
  12. فرخ منظور

    زباں ہے گنگ مری اور ہاتھ لرزیدہ ۔ منقبت از حسن نظامی

    اردو محفل کے رکن جناب حسن نظامی صاحب کی ایک خوبصورت منقبت منقبت زباں ہے گنگ مری اور ہاتھ لرزیدہ مگر یہ دل ہے تپیدہ، تو چشم نم دیدہ ثنائے لختِ دلِ مصطفیٰ ہے پیشِ نظر تمام حرف مودب ہیں، لفظ گرویدہ مثالِ بلبلِ بے تاب میں طواف کناں وہ گل ستانِ محمد کا اک گلِ چیدہ مثالِ حیدرِ صفدر شجاعتیں تیری...
  13. فرخ منظور

    سیاست کے سپیروں کی بڑی ظالم پٹاری ہے از مسعود منور

    یہ غزل مسعود منور صاحب کے فیس بک کے صفحہ سے اٹھائی گئی ہے۔ پردیسی پنجاب کی اردو غزل سیاست کے سپیروں کی بڑی ظالم پٹاری ہے اُنہی کے کالے ناگوں سے مرے گھر آہ و زاری ہے گریباں غیر کا پگلے ! پرائے مال جیسا ہے ترا یہ تاکنا اور جھانکنا چوری چِکاری ہے محبت جنگ ہے اور جنگ میں جائز ہے بمباری یہ...
  14. فرخ منظور

    مجید امجد کون دیس گیو ۔ ۔ ۔ ۔از مجید امجد

    گیت کون دیس گیو ۔ ۔ ۔ ۔ کون دیس گیو ۔ ۔ ۔ ۔ نیناں، کون دیس گیو ۔ ۔ ۔ ۔ رُت آئے، رُت جائے، مہاری عمر کٹے رو رو کجرا رے، متوارے نیناں، کون دیس گیو دیکھتے دیکھتے اس نگری میں چاروں اور نُور بہا ایک گزرتی رتھ سے چھلکا امڈ کے جوبن، اہا، اہا راہ راہ پہ پلک پلک نے سیس نوا کے کہا: "بانوری لہرو رس...
  15. فرخ منظور

    مجید امجد جنونِ عشق کی رسمِ عجیب، کیا کہنا! ۔ مجید امجد

    غزل جنونِ عشق کی رسمِ عجیب، کیا کہنا! میں اُن سے دور، وہ میرے قریب، کیا کہنا! یہ تیرگئ مسلسل میں ایک وقفۂ نور یہ زندگی کا طلسمِ عجیب، کیا کہنا! جو تم ہو برقِ نشیمن، تو میں نشیمنِ برق الجھ پڑے ہیں ہمارے نصیب، کیا کہنا! ہجوم رنگ فراواں سہی، مگر پھر بھی بہار، نوحۂ صد عندلیب، کیا کہنا...
  16. فرخ منظور

    نعتیہ غزل ۔ جب رسولِ پاک کی بھگتی کروں از مسعود منور

    یہ نعتیہ غزل مسعود منور صاحب کے فیس بک صفحے سے اٹھائی گئی۔ جب رسولِ پاک کی بھگتی کروں قیصرِ افلاک کو راضی کروں علم الانساں ، وراثت ہے مری کیوں نہ اِس اقلیم کی شاہی کروں آنسوئوں کی آبشاریں ہیں رواں پیدا کشتِ آب سے روزی کروں حل نہیں ہوتا ریاضی کا سوال میں سے میں کو کس طرح منفی کروں...
  17. فرخ منظور

    سودا بے وجہہ نئیں ہے آئنہ ہر بار دیکھنا ۔ رفیع سودا

    غزل بے وجہہ نئیں ہے آئنہ ہر بار دیکھنا کوئی دم کو پھولتا ہے یہ گلزار دیکھنا نرگس کی طرح خاک سے میری اگیں ہیں چشم ٹُک آن کر یہ حسرتِ دیدار دیکھنا کھینچے تو تیغ ہے حرمِ دل کی صید پر اے عشق! پر بھلا تو مجھے مار دیکھنا ہے نقصِ جان دید ترا پر یہی ہے دھن جی جاؤ یا رہو مجھے اِک بار دیکھنا اے طفلِ...
  18. فرخ منظور

    سعود عثمانی جل پری از سعود عثمانی

    فیس بک سے اٹھائی گئی سعود عثمانی صاحب کی ایک نظم جل پری نیم خاک و نیم آب اے وصالِ ٓاب و گِل ، اے رمزِ دل اے سمندر کی سفیرِ خوشنوا تجھ سے مل کر ہوں میں خود پر منکشف مجھ سے بڑھ کر تُو ہے میری آشنا تیرے گیتوں سے فضا میں چار سُو صفحہ در صفحہ مرے دل کی کتاب اے تہِ دل کی مکیں ، اے نازنیں اے...
  19. فرخ منظور

    مجید امجد چاندنی میں، سایہ ہائے کاخ و کُو میں گھومیے ۔ مجید امجد

    غزل چاندنی میں، سایہ ہائے کاخ و کُو میں گھومیے پھر کسی کو چاہنے کی آرزو میں گھومیے شاید اِک بھولی تمنّا، مٹتے مٹتے جی اُٹھے اور ابھی اس جلوہ زارِ رنگ و بُو میں گھومیے رُوح کے دربستہ سنّاٹوں کو لے کر اپنے ساتھ ہمہماتی محفلوں کی ہاؤ ہو میں گھومیے کیا خبر، کس موڑ پر مہجور یادیں آ ملیں گھومتی...
  20. فرخ منظور

    داغ بات میری کبھی سنی ہی نہیں ۔ داغ دہلوی

    غزل بات میری کبھی سنی ہی نہیں جانتے وہ بری بھلی ہی نہیں دل لگی ان کی دل لگی ہی نہیں رنج بھی ہے فقط ہنسی ہی نہیں لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہد ہائے کمبخت تُو نے پی ہی نہیں اُڑ گئی یوں وفا زمانے سے کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں جان کیا دوُں کہ جانتا ہوں میں تم نے یہ چیز لے کے دی ہی نہیں ہم تو...
Top