تعارف رفیع الدین عامر صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

فرخ منظور

لائبریرین
میرے ایک دیرینہ دوست، رفیع الدین عامر صاحب میری درخواست پر اس محفلِ گوناں گوں یعنی اردو محفل میں تشریف لائے ہیں۔ پڑھنے لکھنے سے انہیں حد درجہ دلچسپی ہے اور انگریزی زبان میں کچھ افسانے یعنی شارٹ سٹوریز بھی لکھ چکے ہیں۔

میری طرف سے رفیع صاحب کو اردو محفل میں تشریف لانے پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید!
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید رفیع الدین عامر صاحب۔ شکریہ فرخ کہ آپ رفیع صاحب کو یہاں لے کر آئے۔ ان کے تفصیلی تعارف کا انتظار رہے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید رفیع صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر ہم بھی فرخ صاحب کے قتیلان میں سے ہیں :)
 

رفیع

محفلین
دوستو،

کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا

چار مصرعوں میں‌ یہ میری خود نوشت ہے۔

محفل میں اس قدر خلوص سے استقبال کا بہت شکریہ - میں‌ اس قابل تو نہیں لیکن آپ لوگوں کی ذرہ پروری پہ حد درجہ مشکور ہوں - فرخ منظور کا بھی دل سے شکر گزار ہوں کہ وہ آپ سب سے تعارف کا ذریعہ بنا - مجھ پہ فرخ کی کرم فرمائیوں کی فہرست بہت طویل ہے - یہ فرخ ہی تھا جس نے مجھے بہت سی ایسی چیزوں‌ سے متعارف کروایا کہ اگر وہ نہ ہوتیں تو میری زندگی کی داستاں‌ نہ صرف یہ کہ کچھ اور ہوتی بلکہ بہت حد تک بے معنی بھی ھوتی -

جیسا کہ فرخ نے لکھا، میں‌ پڑھنے لکھنے میں ازحد دلچسپی رکھتا ہوں - حا لیہ برسوں میں میری کچھ تصنیفات، جو کہ انگریزی میں تھیں ، شائع بھی ہوئیں اور ان دنوں میں‌ اپنی ان تصنیفات کی تدوین میں‌ مصروف ہوں‌ چونکہ ایک طابع ادارہ میری تصنیفات کو کتابی شکل میں‌ طبع کرنا چاہتا ہے - اس کے علاوہ ، میں‌ نیو یارک، نیو جرسی اور ٹورونٹو میں‌ لیکچر دیا کرتا ہوں‌ عموماً سائننس کے موضوعات پر - جو لوگ ان چیزوں میں‌ دلچسپی رکھتے ہیں‌ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں - امید ہے کہ میں‌ ان کے کچھ کام آ سکوں گا۔  

آپ سب کا ایک دفعہ پھر تہہِ دل سی شکریہ

رفیع
 

رفیع

محفلین
عرضداشت

صرف ایک اور گزارش ہے احباب سے - بوجہِ بے وطنی ، میں‌ اردو زبان سے ایک عرصہ سے جدا ہوں سو اگر کوئی غلطی ہو جائے تو درگزر فرمائیے گا

آخر کو گنہگار ہوں ، کافر نہیں‌ ہوں میں
 

محمد وارث

لائبریرین
صرف ایک اور گزارش ہے احباب سے - بوجہِ بے وطنی ، میں‌ اردو زبان سے ایک عرصہ سے جدا ہوں سو اگر کوئی غلطی ہو جائے تو درگزر فرمائیے گا

آخر کو گنہگار ہوں ، کافر نہیں‌ ہوں میں

میں یہ گستاخی کبھی نہ کرتا مگر یہ کہ مصرع قبلہ و کعبہ خلد آشیانی مرزا نوشہ کا ہے

آخر گناہگار ہوں، کافر نہیں ہوں میں
:)
 

فاتح

لائبریرین
رفیع الدین عامر صاحب! اردو محفل میں آمد پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔
فرخ صاحب! آپ کا شکریہ کہ انھیں محفل کی راہ دکھلائی۔
 

رفیع

محفلین
میں یہ گستاخی کبھی نہ کرتا مگر یہ کہ مصرع قبلہ و کعبہ خلد آشیانی مرزا نوشہ کا ہے

آخر گناہگار ہوں، کافر نہیں ہوں میں
:)
وارث صاحب، مصرعہ درست کرنے کا شکریہ- حضرتِ یوسفی کا کردار یاد ٰآ گیا جس نے کسی کو ٹوکتے ہوئے کہا تھا کہ میاں‌ یہ غالب کا کلام ہے کوئی قران یا حدیث نہیں‌ کہ جیسے چاہا پڑھ دیا
:)
 

مغزل

محفلین
یارانِ سخنوراں کو سخن زارِ اردو میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید، ۔
امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا ۔ والسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
رفیع الدین عامر صاحب میری طرف سے بھی خوش آمدید امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اور سخنور صاحب آپ کا بھی بہت شکریہ
 
Top