نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    سرِ آغاز ۔ علامہ طالب جوہری

    سرِ آغاز حدودِ سود و زیاں سے آگے قدم نکلتا نہیں کسی کا جہاں نے لیں کروٹیں ہزاروں، مزاج بدلا نہ آدمی کا یہی تمدّن کا ماحصل ہے، یہی ہے تہذیب کا تقاضا کوئی تو بیٹھا مزے سے تاپے، مکان جلتا رہے کسی کی چمن میں ہر پنکھڑی بکھر کے کہے گی رودادِ قیدِ ہستی بمقتضائے اصولِ فطرت ابھی تو منہ بند ہے کلی کا...
  2. فرخ منظور

    ایک بھی چھینٹ نہ اُڑنے دی کہیں پانی کی ۔ واجد امیر

    یہ غزل کل کے حلقۂ اربابِ ذوق، لاہور کے اجلاس میں تنقید کے لئے پیش کی گئی۔ غزل ایک بھی چھینٹ نہ اُڑنے دی کہیں پانی کی ریت نے آپ سمندر کی نگہبانی کی کانچ کے جسم پہ پہنی ہے قبا پانی کی پھر بھی تہمت نہ لگے حسن پہ عریانی کی زندگی کاہشِ بے سود کا خمیازہ ہے عمر بھر ہم نے پس انداز پشیمانی کی اتنے...
  3. فرخ منظور

    الو لگتے ہیں

    مشتاق احمد یوسفی صاحب کی زبانی ایک لطیفہ سنا سو احباب کی نذر۔ صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم صاحب کے ایک شاگرد ایک بار نظر کی عینک لگا کر آ گئے تو صوفی صاحب نے کہا کہ تم عینک لگا کر بالکل الّو لگتے ہو تو صوفی صاحب کا وہ شاگرد کہنے لگا۔ استادِ محترم اگر میں یہ عینک نہ لگاؤں تو مجھے آپ الّو لگتے ہیں۔ :)
  4. فرخ منظور

    جگر کسی صورت نمودِ سوز پہچانی نہیں جاتی ۔ جگر مراد آبادی

    غزل کسی صورت نمودِ سوز پہچانی نہیں جاتی بجھا جاتا ہے دل چہرے کی تابانی نہيں جاتی صداقت ہو تو دل سينے سے کھنچنے لگتے ہيں واعظ حقيقت خود کو منوا ليتی ہے مانی نہيں جاتی جلے جاتے ہيں بڑھ بڑھ کر مٹے جاتے ہيں گر گر کر حضورِ شمع پروانوں کی نادانی نہيں جاتی وہ يوں دل سے گزرتے ہيں کہ آہٹ تک نہيں...
  5. فرخ منظور

    نور جہاں ہو تمنا اور کیا جانِ تمنا آپ ہیں۔ نورجہاں

    ہو تمنا اور کیا جانِ تمنا آپ ہیں۔ نورجہاں فلم: ایسا بھی ہوتا ہے موسیقی: نثار بزمی ---------------
  6. فرخ منظور

    آتش مرے دل کو شوقِ فغاں نہیں، مرے لب تک آتی دعا نہیں ۔ آتش

    مرے دل کو شوقِ فغاں نہیں، مرے لب تک آتی دعا نہیں وہ دہن ہوں جس میں زباں نہیں، وہ جرس ہوں جس میں صدا نہیں نہ تجھے دماغِ نگاہ ہے، نہ کسی کو تابِ جمال ہے انہیں کس طرح سے دکھاؤں میں، وہ جو کہتے ہیں کہ خدا نہیں کسے نیند آتی ہے اے صنم، ترے طاقِ ابرو کی یاد میں کبھی آشنائے تہِ بغل، سرِ مرغِ قبلہ نما...
  7. فرخ منظور

    آتش ہوائے دورِ مئے خوش گوار راہ میں ہے ۔ آتش

    غزل ہوائے دورِ مئے خوش گوار راہ میں ہے خزاں چمن سے ہے جاتی بہار راہ میں ہے گدا نواز کوئی شہسوار راہ میں ہے بلند آج نہایت غبار راہ میں ہے شباب تک نہیں پہونچا ہے عالمِ طفلی ہنوز حسنِ جوانیِ یار راہ میں ہے عدم کے کوچ کی لازم ہے فکر ہستی میں نہ کوئی شہر نہ کوئی دیار راہ میں ہے طریقِ عشق میں اے...
  8. فرخ منظور

    ذوق زخمی ہوں میں اُس ناوکِ دزدیدہ نظر سے ۔ ذوق

    غزل زخمی ہوں میں اُس ناوکِ دزدیدہ نظر سے جانے کا نہیں چور مرے زخمِ جگر سے ہم خوب ہیں واقف تری اندازِ کمر سے یہ تار نکلتا ہے کوئی دل کے گہر سے گر اب کے پھرے جیتے وہ کعبہ کے سفر سے تو جانو پھرے شیخ جی اللہ کے گھر سے سرمایۂ امید ہے کیا پاس ہمارے اک آہ بھی سینے میں سو ناامّیدِ اثر سے وہ خُلق سے...
  9. فرخ منظور

    ذوق ہے تیرے کان زلفِ معنبر لگی ہوئی ۔ ذوق

    غزل ہے تیرے کان زلفِ معنبر لگی ہوئی رکھے گی یہ نہ بال برابر لگی ہوئی بیٹھے بھرے ہوئے ہیں خُمِ مے کی طرح ہم پر کیا کریں کہ مہر ہے منہ پر لگی ہوئی چاٹے بغیر خون کوئی رہتی ہے تیری تیغ ہے یہ تو اس کو چاٹ ستمگر لگی ہوئی میت کو غسل دیجو نہ اس خاکسار کی ہے تن پہ خاک کوچۂ دلبر لگی ہوئی عیسیٰ بھی گر...
  10. فرخ منظور

    مومن رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح ۔ مومن

    غزل رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح آتا نہیں ہے وہ تو کسی ڈھب سے داؤ میں بنتی نہیں ہے ملنے کی اس کے کوئی طرح تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرے سب سے نرالی وضع ہے، سب سے نئی طرح مَر چُک کہیں کہ تو غمِ ہجراں سے چھوٹ جائے کہتے تو ہیں بھلے کی و لیکن بری طرح...
  11. فرخ منظور

    یقیں کریں تو کیجیے، شہادتیں نہ مانگیے ۔ سہیل ثاقب

    یہ غزل سہیل ثاقب صاحب کے فیس بک کے صفحے سے ان کی اجازت سے حاصل کی گئی۔ غزل یقیں کریں تو کیجیے، شہادتیں نہ مانگیے حقیقتیں بدل چکیں، روایتیں نہ مانگیے کہیں نہیں ہیں معجزے، کرامتیں نہ مانگیے اب آسمان سے کوئی بشارتیں نہ مانگیے فضول کھوج کیوں کریں معاملوں میں دین کے جو کہہ دیا اٹل ہے وہ، وضاحتیں...
  12. فرخ منظور

    کلاسیکی موسیقی پیا جاؤ میں توسے نا ہی بولوں ۔ (ٹھمری) روشن آرا بیگم

    پیا جاؤ میں توسے نا ہی بولوں ۔ (ٹھمری) روشن آرا بیگم
  13. فرخ منظور

    انتخاب عبدالعزیز خالد از خالد علیم

    نوید صادق صاحب کی وساطت سے عبدالعزیز خالد صاحب کی شاعری کا انتخاب موصول ہوا جو مشہور شاعر خالد علیم صاحب نے ادبی جریدے "بیاض" کے لئے مرتب کیا ہے۔
  14. فرخ منظور

    لتا ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے ۔ لتا منگیشکر

    ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے ، بہاریں ہم کو ڈھونڈیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے۔ لتا منگیشکر کا مدن موہن کی موسیقی میں فلم باغی سے ایک گیت
  15. فرخ منظور

    مومن شب تُم جو بزمِ غیر میں آنکھیں چُرا گئے ۔ مومن

    غزل شب تُم جو بزمِ غیر میں آنکھیں چُرا گئے کھوئے گئے ہم ایسے کہ اغیار پا گئے پوچھا کسی پہ مرتے ہو اور دم نکل گیا ہم جان سے عناں بہ عنانِ صدا گئے پھیلی وہ بُو جو ہم میں نہاں مثلِ غنچہ تھی جھونکے نسیم کے یہ نیا گُل کھلا گئے اے آبِ اشک آتشِ عنصر ہے دیکھنا جی ہی گیا اگر نفسِ شعلہ زا گئے مجلس...
  16. فرخ منظور

    نذرِ خسرو (موری ارج سنو ) ۔ فیض، نفیس خاں، ٹینا ثانی

    نذرِ خسرو از فیض موری ارج سنو گلوکار: نفیس خان گلوکارہ: ٹینا ثانی اردو پلے تان سین
  17. فرخ منظور

    مصحفی دھویا گیا تمام ہمارا غبارِ دل ۔ مصحفی

    غزل دھویا گیا تمام ہمارا غبارِ دل گریے نے دل سے خوب نکالا بخارِ دل اتنا نہیں کوئی کہ خبر اُس کی آ کے لے کب سے بجھا پڑا ہے چراغِ مزارِ دل صبر و قرار کب کا ہمارا وہ لے گیا سمجھے تھے جس کو مایۂ صبر و قرارِ دل کہتے ہیں داغِ عشق کسے ہم کو کیا خبر یک قطرہ خونِ گرم تو ہے ہم کنارِ دل مجبور ہوں میں...
  18. فرخ منظور

    مصحفی دل تری بے قراریاں کیا تھیں ۔ غلام ہمدانی مصحفی

    غزل دل تری بے قراریاں کیا تھیں رات وہ آہ و زاریاں کیا تھیں تیرے پہلو میں اُس کی مژگاں سے برچھیاں یا کٹاریاں کیا تھیں سُرمہ دینے میں اُس کی آنکھوں کو کیا کہوں آب داریاں کیا تھیں اپنی قسمت میں آہ کس سے کہوں ذلّتیں اور خواریاں کیا تھیں مصحفی گر نہ تھا تُو عاشقِ زار پھر تو یہ جاں نثاریاں کیا...
  19. فرخ منظور

    مصحفی از بس کہ چشمِ تر نے بہاریں نکالیاں ۔ غلام ہمدانی مصحفی

    غزل از بس کہ چشمِ تر نے بہاریں نکالیاں مژگاں ہیں اشکِ سرخ سے پھولوں کی ڈالیاں دل میں خیالِ زلف سے طوفاں نہ کیوں کہ ہو اکثر گھٹائیں اٹھتی ہیں ایدھر سے کالیاں کیا اعتماد یاں کے وکلا عزل و نصب کو ایدھر تغیّراں تو اُدھر ہیں بحالیاں اس کی کمر تو کاہے کو پتلی ہے اس قدر یہ ہم سے شاعروں کی ہیں نازک...
  20. فرخ منظور

    مبارکباد محمود مغل صاحب کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد!

    محفلِ ادب اور میرے ہم منصب، محمود مغل صاحب ایک اور بیٹی کے والد بن گئے ہیں۔ انہیں اس پر مسرت موقع پر میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد ۔ خدا بٹیا کو نیک اور سعادت مند بنائے رکھے۔ آمین!
Top