1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مومن رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح ۔ مومن

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 20, 2010

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    غزل

    رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح
    اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح

    آتا نہیں ہے وہ تو کسی ڈھب سے داؤ میں
    بنتی نہیں ہے ملنے کی اس کے کوئی طرح

    تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرے
    سب سے نرالی وضع ہے، سب سے نئی طرح

    مَر چُک کہیں کہ تو غمِ ہجراں سے چھوٹ جائے
    کہتے تو ہیں بھلے کی و لیکن بری طرح

    نے تاب ہجر میں ہے، نہ آرام وصل میں
    کم بخت دل کو چین نہیں ہے کسی طرح

    لگتی ہیں گالیاں بھی ترے منہ سے کیا بھلی
    قربان تیرے پھر مجھے کہہ لے اسی طرح

    پامال ہم نہ ہوتے فقط جورِ چرخ سے
    آئی ہماری جان پر آفت کئی طرح

    نے جائے واں بنے ہے ، نہ بن جائے چین ہے
    کیا کیجیے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح

    معشوق اور بھی ہیں بتا دے جہان میں
    کرتا ہے کون ظلم کسی پر تری طرح

    ہوں جاں بہ لب بتانِ ستم گر کے ہاتھ سے
    کیا سب جہاں میں جیتے ہیں مومن اسی طرح

    (مومن خان مومن)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    واہ بھئی واہ بہت عمدہ۔۔

    تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرے
    سب سے نرالی وضع ہے، سب سے نئی طرح

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب پسند فرمانے کا بہت شکریہ کاشفی صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    بہت اچھی غزل ہے

    ذرا اس شعر کا مصرع اولی ذرا دیکھ لیں

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ جویریہ!
    مجھے تو اس میں کوئی غلطی نظر نہیں آئی۔ صرف ایک سپیس نہیں دی جا سکی۔ یہ مَر چُک ہے۔ یعنی اب مر بھی جا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ فرخ! اب شعر واضح ہو گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد محفلین

    مراسلے:
    428
    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. ابن جمال

    ابن جمال محفلین

    مراسلے:
    468
    مومن نے اپنے تخلص سے جتنافائدہ اٹھایاہے شاید ہی کسی دوسرے شاعر نے اتنافائدہ اٹھایاہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    وعلیکم السلام انصاری صاحب! بہت شکریہ جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر