نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    احسان دانش نظم: سو کا نوٹ

    1969ء میں احسان دانش نے سو روپے کے کرنسی نوٹ پر قائد اعظمؒ کی تصویر چھاپے جانے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ اشعار کہے۔ :) دیکھوں، دیکھوں، کیا عجوبہ ہے، ذرا دینا اِدھر قائدِ اعظمؒ کی ہے تصویر سو کے نوٹ پر ذہن بھٹکا ہے یہ کس کا، یہ ستم کس نے کیا؟ میری خوش طبعی میں شامل زہرِ غم کس نے...
  2. محمد تابش صدیقی

    جوش رباعی: سن ہو گئے کان تو سماعت پائی

    سن ہو گئے کان تو سماعت پائی آنکھیں پتھرائیں تو بصارت پائی جب علم کے سب کھنگال ڈالے قلزم تب دولتِ عرفانِ جہالت پائی ٭٭٭ جوش ملیح آبادی
  3. محمد تابش صدیقی

    غزل: ہم اپنے آپ پہ بھی ظاہر کبھی دل کا حال نہیں کرتے * والی آسی

    ہم اپنے آپ پہ بھی ظاہر کبھی دل کا حال نہیں کرتے چپ رہتے ہیں دکھ سہتے ہیں کوئی رنج و ملال نہیں کرتے ہم جو کچھ ہیں ہم جیسے ہیں ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں چہرے پہ بھبھوت نہیں ملتے کبھی کالے بال نہیں کرتے ہم ہار گئے تم جیت گئے ہم نے کھویا تم نے پایا ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا ہم کوئی خیال نہیں کرتے...
  4. محمد تابش صدیقی

    ساغر صدیقی غزل: چمن سے، برق و شرر سے خطاب کرتا ہوں

    چمن سے، برق و شرر سے خطاب کرتا ہوں شعور و فکر و نظر سے خطاب کرتا ہوں قدم قدم پہ کھلاتا ہوں گل معانی کے جہانِ شمس و قمر سے خطاب کرتا ہوں جبیں پہ سطوتِ الہام کے تقاضے ہیں زبانِ قلب و جگر سے خطاب کرتا ہوں میں ایک مردِ قلندر میں ایک دیوانہ طلوعِ نورِ سحر سے خطاب کرتا ہوں مزاجِ شبنم و لالہ سے بات...
  5. محمد تابش صدیقی

    ساغر صدیقی غزل: بند گر ہو نہ تیرا خمیازہ

    بند گر ہو نہ تیرا خمیازہ بھوک ہے زندگی کا دروازہ چارہ گر بانکپن مبارک ہو زخمِ دل ہو گئے تر و تازہ پوچھ لو تربتوں کے کتبوں سے دے رہی ہے حیات دروازہ ساحلِ آرزو سے کرتے ہیں حسرتوں کے بھنور کا اندازہ چند غزلوں کے روپ میں ساغرؔ پیش ہے زندگی کا شیرازہ ساغر صدیقی
  6. محمد تابش صدیقی

    ساغر صدیقی غزل: تہذیب جنوں کار پہ تنقید کا حق ہے

    تہذیبِ جنوں کار پہ تنقید کا حق ہے گرتی ہوئی دیوار پہ تنقید کا حق ہے ہاں میں نے لہو اپنا گلستاں کو دیا ہے مجھ کو گل و گلزار پہ تنقید کا حق ہے میں یاد دلاتا ہوں شکایت نہیں کرتا بھولے ہوئے اقرار پہ تنقید کا حق ہے مجروح جو کر دے دلِ انساں کی حقیقت اس شوخیِ گفتار پہ تنقید کا حق ہے ساغر صدیقی
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: دل افروزی کا باعث ہے تقاضائے محبت بھی ٭ نظرؔ لکھنوی

    دل افروزی کا باعث ہے تقاضائے محبت بھی نبیؐ کی مَحمِدت کرنا مزید امرِ سعادت بھی نبیؐ کی ذات میں رب نے سمو دی شانِ صنعت بھی مثالی حسنِ صورت نیز ہے بے مثل سیرت بھی اسی پر منتہی کارِ نبوت بھی رسالت بھی اسی پر دیں ہوا کامل، ہوئی کامل شریعت بھی کشش اس طرح رکھتی ہے نبیؐ کی ذات و شخصیت کہ جیسے جاذبِ...
  8. محمد تابش صدیقی

    دو سو --- ایک جائزہ

    کل اپنی ایک لڑی ڈھونڈتے ہوئے نظر پڑی کہ میں اردو محفل پر 199لڑیاں بنا چکا ہوں۔ تو خیال آیا کہ کیوں نہ اپنا جائزہ لیا جائے کہ میں اب تک محفل کو کیا دے سکا ہوں۔ کچھ سطحی اندازے تو تھے کہ زیادہ پوسٹس کہاں کی ہیں، مگر ایک تفصیلی جائزہ لینے کا خیال دلچسپ معلوم ہوا۔ :) جب جائزہ مکمل کیا تو معلوم ہوا...
  9. محمد تابش صدیقی

    نعت: نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا ٭ منیر انور

    نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا انہیں ہمیشہ خدا کی رضا سے مطلب تھا کسی بھی شخص سے مطلوب کچھ نہ تھا ان کو فقط کرم سے غرض تھی ، عطا سے مطلب تھا کچھ اور چاہتے کب تھے خدا کے بندوں سے خدا کی راہ میں ان کی وفا سے مطلب تھا حضورِ پاک انہیں لائے راستی کی طرف کہ جن کو ظلم سے، کذب و ریا سے مطلب...
  10. محمد تابش صدیقی

    متفرق ملاقاتیں

    29 دسمبر کو بدر الفاتح بھائی نے رابطہ کیا کہ اسلام آباد میں ہوں. پرسوں چلا جاؤں گا. ملاقات ہو سکتی ہے؟ میں نے فوراً رابطہ نمبر دیا اور رابطہ کرنے کو کہا. بات ہوئی تو اگلے دن میرے گھر پر ملاقات طے ہو گئی. اگلے دن بدر بھائی نے غریب خانہ پر قدم رنجہ فرمایا. بہت خوشگوار اور بے تکلف ماحول میں گپ شپ...
  11. محمد تابش صدیقی

    آپ کی موبائل فون ٹائم لائن

    آج نیٹ پر اپنے پہلے فون کی تصویر دیکھی تو سوچا کہ اس پر بھی ایک لڑی ہو جائے۔ اب تک آپ نے کون کون سے فون استعمال کئے ہیں؟ اگر ٹائم لائن اور تصاویر کے ساتھ بتا سکیں تو اور اچھی بات ہے۔ ذیل میں میری موبائل فون ٹائم لائن ہے۔ شروع کے موبائلز کا مہینہ غلط ہو سکتا ہے۔ کلر یہی رہے جو میں نے پوسٹ کیے...
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: لب پہ نعتِ حضورؐ کیا کہیے ٭ نظرؔ لکھنوی

    شوقِ دل کا وفور کیا کہیے لب پہ نعتِ حضورؐ کیا کہیے باعثِ ہر ظہور کیا کہیے ذاتِ پاکِ حضورؐ کیا کہیے اک سراپائے نور کیا کہیے قامتِ آں حضورؐ کیا کہیے عالمِ کیف و نور کیا کہیے سرو قدِ حضورؐ کیا کہیے چاند کا ماند نور کیا کہیے چہرۂ آں حضورؐ کیا کہیے نور و تفسیرِ نور کیا کہیے سیرتِ آں حضورؐ کیا...
  13. محمد تابش صدیقی

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں کہ جو ہوتی تو بہت پرانی ہیں مگر آپ کا روز مرہ کا معمول اور مصروفیات ان پر عمل کی راہ میں حائل ہوتے ہیں ۔ ایسا ہی معاملہ مارگلہ پہاڑیوں کی ہائیکنگ کا بھی ہے۔ کچھ سال پہلے تک کئی دفعہ منصوبہ بنایا ، مگر بوجوہ کبھی نہ جا سکا۔ حالانکہ دوست احباب میں ہفتہ وار ہائیکنگ پر...
  14. محمد تابش صدیقی

    جمال احسانی غزل: ہونے کی گواہی کے لئے خاک بہت ہے

    ہونے کی گواہی کے لئے خاک بہت ہے یا کچھ بھی نہیں ہونے کا ادراک بہت ہے اک بھولی ہوئی بات ہے اِک ٹوٹا ہوا خواب ہم اہلِ محبت کو یہ اِملاک بہت ہے کچھ دربدری راس بہت آئی ہے مجھ کو کچھ خانہ خرابوں میں مِری دھاک بہت ہے پرواز کو پر کھول نہیں پاتا ہوں اپنے اور دیکھنے میں وسعت افلاک بہت ہے کیا اس سے...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح٭ نظر لکھنوی

    نذرانۂ عقیدت بحضور سرورِ کونینﷺ ٭٭٭ زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح نسلِ انساں میں پیدا کیا ہی نہیں میرے اللہ نے مصطفیٰؐ کی طرح شانِ تکریم و عزت کا کیا پوچھنا شانِ محبوبیت آپ کی مرحبا قلبِ مخلوق میں آرزو کی طرح قلبِ خلاق میں مدعا کی طرح خاتم الانبیاء، خاتم المرسلیں...
  16. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: سجا کر سر پہ وہ تاجِ نبوت زرنگار آیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    سجا کر سر پہ وہ تاجِ نبوت زرنگار آیا رسولِ ہاشمی آیا نرالا تاجدار آیا وہ ختمِ مرتبت عالی نسب فرخ تبار آیا وہ بزمِ نازِ حسنِ لم یزل کا راز دار آیا خدا کی صنعتِ تخلیق کا وہ شاہکار آیا امام الانبیاء، ختم الرسل سا تاجدار آیا بہاروں کے لئے مژدہ کہ وہ جانِ بہار آیا ہوا شاداب گلشن ہر شجر پر برگ و...
  17. محمد تابش صدیقی

    تاسف پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار

    پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار طارق ابو الحسن...چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے کا اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاور کے ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا اور وہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی...
  18. محمد تابش صدیقی

    بہادر شاہ ظفر غزل: بھری ہے دل میں جو حسرت کہوں تو کس سے کہوں

    بھری ہے دل میں جو حسرت کہوں تو کس سے کہوں سنے ہے کون مصیبت کہوں تو کس سے کہوں جو تو ہو صاف تو کچھ میں بھی صاف تجھ سے کہوں ترے ہے دل میں کدورت کہوں تو کس سے کہوں نہ کوہ کن ہے نہ مجنوں کہ تھے مرے ہمدرد میں اپنا درد ِمحبت کہوں تو کس سے کہوں دل اس کو آپ دیا آپ ہی پشیماں ہوں کہ سچ ہے اپنی ندامت...
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: ثنائے پاکِ نبیؐ کا لکھنا ہے ایک کارِ نگینہ کاری ٭ نظرؔ لکھنوی

    ثنائے پاکِ نبیؐ کا لکھنا ہے ایک کارِ نگینہ کاری نہیں ہے لکھنے کا مجھ کو یارا پہ لکھ رہا ہوں ز لطفِ باری عجب نہیں ہے کہ روزِ محشر یہ کارِ خوبِ ثنا نگاری ہماری فردِ عمل سے دھو دے گناہ سارے خطائیں ساری بلند سیرت ہے شکل پیاری کہ جو بھی دیکھے وہ جائے واری دراز گیسو کے زیرِ سایہ سکوں بہ دل ہے خدائی...
  20. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں ٭ نظرؔ لکھنوی

    وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں اسی کے حسن سے سب رنگ ہیں بہاروں میں وہ ایک شمع کہ روشن ہوئی تھی غاروں میں وہ چاند بن کے ہوئی منعکس ستاروں میں کہوں ببانگِ دُہل بے جھجھک ہزاروں میں حبیبِ رب ہے محمدؐ خدا کے پیاروں میں کلام آپ کا جامع، فصیح و پُر تاثیر ادب شناس گنیں اس کو شاہ پاروں میں اس...
Top