1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

احسان دانش نظم: سو کا نوٹ

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 2, 2017

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    1969ء میں احسان دانش نے سو روپے کے کرنسی نوٹ پر قائد اعظمؒ کی تصویر چھاپے جانے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ اشعار کہے۔ :)


    دیکھوں، دیکھوں، کیا عجوبہ ہے، ذرا دینا اِدھر
    قائدِ اعظمؒ کی ہے تصویر سو کے نوٹ پر

    ذہن بھٹکا ہے یہ کس کا، یہ ستم کس نے کیا؟
    میری خوش طبعی میں شامل زہرِ غم کس نے کیا؟

    مصلحت، کہہ کر زبانِ حال سی دی جائے گی؟
    کیا اسی تصویر سے رشوت بھی لی، دی جائے گی؟

    دل لرز اٹھے، نہ کیوں اِس خواب کی تعبیر سے؟
    رات دن ہو گی سمگلنگ بھی اسی تصویر سے؟

    کیا مسلماں اس طرح بھی لائیں گے مجھ پر عذاب؟
    کیا اسی تصویر سے جا کر خریدیں گے شراب؟

    لوگ کیا کھیلیں گے میری روح کی تنویر سے؟
    ملک بھر میں کیا جوا ہو گا اسی تصویر سے؟

    کلمہ گو کیا یوں بھی لُوٹیں گے مرا صبر و قرار؟
    کیا اِسی تصویر سے چکلوں میں ہو گا کاروبار؟

    نوٹ پر تصویر دانشؔ انحرافِ دین ہے
    یہ جنابِ قائدِ اعظمؒ کی اک توہین ہے


    احسان دانش

    [​IMG]
     
    آخری تدوین: ‏فروری 2, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 5
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,170
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    تصویر میں سو والا سرخ نوٹ نیا ہے، یہ وہ پرانا نوٹ جو ہرے رنگ کا ہوتا تھا :)
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یوں لگ رہا ہے کہ قائدِ اعظم کہہ رہے ہیں کہ "میں وعدہ کرتا ہوں۔۔۔" :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,575
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آنکھ نم ہو گئی پڑھ کے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت اعلی اور وارث کا بھی شکریہ کہ ڈھاکہ والے ۱۰۰ کے نوٹ کے درشن کروا دیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کہتے ہیں کہ شاعر کے پاس ٹائم مشین ہوتی ہے۔ :)
    شکریہ جناب۔ :)
     
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,575
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    برحق
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    زبردست شیئرنگ ۔۔
    ایک ایک لفظ حقیقت ۔۔
    اور دُکھ ۔ ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  9. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,609
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت عمدہ۔
     
    آخری تدوین: ‏فروری 2, 2017
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. ظہیر عباس ورک

    ظہیر عباس ورک محفلین

    مراسلے:
    311
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت عمدہ اشتراک تابش بھائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,931
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ
    شکریہ
    شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  12. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,962
    جھنڈا:
    Pakistan
    آج رشوت اور ناجائز لین دین کے لیے یہی استعارہ استعمال ہوتا ہے۔۔۔
    قائد اعظم زندہ باد!!!
     
    • متفق متفق × 1
  13. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت زبردست اشتراک۔
    وارث بھائی کی بھیجی گئی تصویر نظر نہیں آرہی۔
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر