بہادر شاہ ظفر غزل: بھری ہے دل میں جو حسرت کہوں تو کس سے کہوں

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 6, 2016

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,099
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بھری ہے دل میں جو حسرت کہوں تو کس سے کہوں
    سنے ہے کون مصیبت کہوں تو کس سے کہوں

    جو تو ہو صاف تو کچھ میں بھی صاف تجھ سے کہوں
    ترے ہے دل میں کدورت کہوں تو کس سے کہوں

    نہ کوہ کن ہے نہ مجنوں کہ تھے مرے ہمدرد
    میں اپنا درد ِمحبت کہوں تو کس سے کہوں

    دل اس کو آپ دیا آپ ہی پشیماں ہوں
    کہ سچ ہے اپنی ندامت کہوں تو کس سے کہوں

    کہوں میں جس سے اسے ہووے سنتے ہی وحشت
    پھر اپنا قصۂ وحشت کہوں تو کس سے کہوں

    رہا ہے تو ہی تو غم خوار اے دلِ غمگیں
    ترے سوا غمِ فرقت کہوں تو کس سے کہوں

    جو دوست ہو تو کہوں تجھ سے دوستی کی بات
    تجھے تو مجھ سے عداوت کہوں تو کس سے کہوں

    نہ مجھ کو کہنے کی طاقت کہوں تو کیا احوال
    نہ اس کو سننے کی فرصت کہوں تو کس سے کہوں

    کسی کو دیکھتا اتنا نہیں حقیقت میں
    ظفرؔ میں اپنی حقیقت کہوں تو کس سے کہوں

    ٭٭٭

    بہادر شاہ ظفر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. ظہیر عباس ورک

    ظہیر عباس ورک محفلین

    مراسلے:
    311
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    تابش بھائی! زبردست۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,099
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ جناب.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ظہیر عباس ورک

    ظہیر عباس ورک محفلین

    مراسلے:
    311
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    خوش آمدید بھائی جان!
     
  5. اخلان

    اخلان محفلین

    مراسلے:
    5
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    تجھے تو مجھ سے عداوت ........
     
  6. اخلان

    اخلان محفلین

    مراسلے:
    5
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    لاجواب تابش بھائی.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    حد تو یہ ہے کہ بادشاہوں کی حسرتیں بھی ناتمام ہی رہتی ہیں۔ :sad:
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر