نعت: نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا ٭ منیر انور

نہ مال و زر نہ کلاہ و قبا سے مطلب تھا
انہیں ہمیشہ خدا کی رضا سے مطلب تھا

کسی بھی شخص سے مطلوب کچھ نہ تھا ان کو
فقط کرم سے غرض تھی ، عطا سے مطلب تھا

کچھ اور چاہتے کب تھے خدا کے بندوں سے
خدا کی راہ میں ان کی وفا سے مطلب تھا

حضورِ پاک انہیں لائے راستی کی طرف
کہ جن کو ظلم سے، کذب و ریا سے مطلب تھا

وہ برگزیدہ پیمبر وہ منتخب بندے
انہیں کہاں کسی حرص و ہوا سے مطلب تھا

کیا معاف سبھی کو فقط خدا کے لئے
انہیں سزا کی بجائے ہُدیٰ سے مطلب تھا

نہ جانے کیسے مباحث میں پڑ گئے انور
ہمیں تو اُسوۂ خیرالوریٰ سے مطلب تھا


منیر انور
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب انتخاب ہے تابش بھائی !! سلامت رہیں!
کیا بات ہے منیر انور صاحب کی اس نعت کی ! کیا اچھے مضامین اتنی سلاست سے ادا کئے ہیں ! سبحان اللہ !!

کیا معاف سبھی کو فقط خدا کے لئے
انہیں سزا کی بجائے ہُدیٰ سے مطلب تھا

نہ جانے کیسے مباحث میں پڑ گئے انور
ہمیں تو اُسوۂ خیرالوریٰ سے مطلب تھا
 
بہت خوب انتخاب ہے تابش بھائی !! سلامت رہیں!
کیا بات ہے منیر انور صاحب کی اس نعت کی ! کیا اچھے مضامین اتنی سلاست سے ادا کئے ہیں ! سبحان اللہ !!

کیا معاف سبھی کو فقط خدا کے لئے
انہیں سزا کی بجائے ہُدیٰ سے مطلب تھا

نہ جانے کیسے مباحث میں پڑ گئے انور
ہمیں تو اُسوۂ خیرالوریٰ سے مطلب تھا
جزاک اللہ.
بالکل. اس اسلوب میں اور ان مضامین پر بہت کم نعتیں دیکھنے کو ملتی ہیں.
 
Top