نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    تاسف بیکل اتساہی انتقال فرما گئے

    گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار، سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر بیکل اتساہی انتقال فرما گئے ہیں. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر محمد شفیع خان بیکل اتساہی کا آج رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کا انتقال علم و ادب کا ایک بڑا...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت:مرے لبوں پر کسی گھڑی جب ثنائے خیر الانامؐ آئے ٭ نظرؔ لکھنوی

    مرے لبوں پر کسی گھڑی جب ثنائے خیر الانامؐ آئے زمیں سے پیغام تہنیت کا فلک سے مجھ کو سلام آئے وہ راحتِ جانِ آمنہ جب بہ ارضِ بیت الحرام آئے جھلک ذرا دیکھنے کو ان کی پرائے اپنے تمام آئے بہ شکلِ نوری، بچشمِ میگوں، بہ قلبِ اطہر، بہ خلقِ احسن نبیِ عالی مقامؐ آئے رسولِ والا کرامؐ آئے نبیِ صادقؐ،...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: نہ ہے اِدّعائے سخن وری نہ ہے مجھ کو نام کی آرزو ٭ نظرؔ لکھنوی

    نہ ہے اِدّعائے سخن وری، نہ ہے مجھ کو نام کی آرزو میں ثنائے ختمِ رسل لکھوں، کہ ہے ذکر جس کا چہار سو یہ خدا کی دین ہے جس کو دے، وہ عطا ہوئی اسے شکل و خو نہ مثال اس کی کہیں ملے، نہ مثیل اس کا ہے ہو بہ ہو میں یہ کہہ رہا ہوں بہ قبلہ رُو، نہیں اس میں شائبۂ غُلو ہے ہزار وجہِ سکونِ دل، ترا ایک نغمۂ...
  4. محمد تابش صدیقی

    میر کیا میں نے رو کر فشارِ گریباں

    کیا میں نے رو کر فشارِ گریباں رگِ ابر تھا تار تارِ گریباں کہیں دستِ چالاک ناخن نہ لاگے کہ سینہ ہے قرب و جوارِ گریباں نشاں اشکِ خونیں کے اڑتے چلے ہیں خزاں ہو چلی ہے بہارِ گریباں جنوں تیری منت ہے مجھ پر کہ تو نے نہ رکھا مرے سر پہ بارِ گریباں زیارت کروں دل سے خستہ جگر کی کہاں ہو گی یارب...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: ﺩﻝ ﻧﮯ ﺗﺮﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺭﻭﯾﺎ

    دل نے ترے بارے میں پوچھا تو بہت رویا وہ شخص جو پتھر تھا ٹوٹا تو بہت رویا یہ دل کہ جدائی کے عنوان پہ برسوں سے چپ تھا تو بہت چپ تھا رویا تو بہت رویا آساں تو نہیں اپنی ہستی سے گزر جانا اترا جو سمندر میں دریا تو بہت رویا جو شخص نہ رویا تھا تپتی ہوئی راہوں میں دیوار کے سائے میں بیٹھا تو بہت رویا...
  6. محمد تابش صدیقی

    مکالمہ

    بیگم: میں اپنے بال کٹوا لوں؟ شوہر: کٹوا لو۔ بیگم: اتنی مشکل سے لمبے کیے ہیں۔ شوہر: تو پھر نہ کٹواؤ بیگم: مگر آج کل چھوٹے بال فیشن میں ہیں۔ شوہر : تو پھر کٹوا لو۔ بیگم: لمبے بال آپ کو بھی تو پسند ہیں۔ شوہر: تو پھر نہ کٹواؤ۔ بیگم: میرے سہیلیاں کہتی ہیں کہ میرے چہرے کے ساتھ چھوٹے بال اچھے لگیں...
  7. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل٭ طلسمِ شامِ خزاں نہ ٹوٹے گا دل کو یہ اعتبار سا ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احباب کی خدمت میں طلسمِ شامِ خزاں نہ ٹوٹے گا دل کو یہ اعتبار سا ہے طلوعِ صبحِ بہار کا پھر نہ جانے کیوں انتظارسا ہے ترے تصور میں غرق ہوں میں ترا ہی قرب و جوار سا ہے خزاں صفت شامِ غم کو میں نے بنا لیا خوشگوار سا ہے فریبِ دنیا عیاذ باللہ غمِ زمانہ کی سازشیں اف قرار کی صورتوں...
  8. محمد تابش صدیقی

    کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

    زندگی تیز رفتاری سے بھاگ رہی ہے ۔گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر کی دوڑ کے علاوہ صحت کے مسائل کے درمیان اب کسی دفتری یا خاندانی دورہ کے علاوہ سیر و تفریح کے لئے نکلنا تقریباً ختم ہی ہو چکا ہے۔ بہت سی جگہوں کو دیکھنے کا ارمان دل میں موجود، مگر جورِ روز گار و مسائلِ صحت ان ارمانوں کا گلا گھوٹنے کے...
  9. محمد تابش صدیقی

    اوزانِ رباعی کے دو "فائدے"

    اللہ بھلا کرے ہمارے مرشد راحیل فاروق بھائی کا، جنہوں نے اوزانِ رباعی کے دو قاعدے بتا کر خاکسار کی مشکل آسان کر دی۔ اور یہ 2 قاعدے مجھ جیسے خوش فہم خواتین و حضرات (جو کہ اپنے آپ کو مستقبل کا کہنہ مشق اور استاد شاعر سمجھنا شروع ہو گئے تھے) کے لئے ایک جال ثابت ہوئے۔ جو صرف "2 قاعدے " پڑھ کر ہی...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی غزل: اس چہرۂ حسیں کا خیالِ حسیں رہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کی ایک غزل احباب کے ذوق کی نذر: اس چہرۂ حسیں کا خیالِ حسیں رہے دل میں کھلی سدا یہ کتابِ مبیں رہے گلشن پسند ہم تھے پہ صحرا نشیں رہے اندوہگیں سے ہائے ہم اندوہگیں رہے سر مستی و سرور کا اس کے ٹھکانہ کیا جس دل کی سمت وہ نگہِ سرمگیں رہے خاکی تھے ہم تو خاک سے نسبت نہیں گئی روئے زمیں سے...
  11. محمد تابش صدیقی

    اور پھر وہ ہنسی خوشی رہنے لگے

    پچھلے دنوں میانداد اور آفریدی کے درمیان جو ہلہ گلہ ہوا. آج اس کا اختتام ہوا. کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم نے "صلح" کروائی ہے. واللہ اعلم
  12. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعت: نورِ چشمِ آمنہ عظمت نشاں بنتا گیا ٭ نظرؔ لکھنوی

    دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ نورِ چشمِ آمنہ عظمت نشاں بنتا گیا جانِ عبد اللہ سردارِ جہاں بنتا گیا حق نما، حق آشنا، حق کی اذاں بنتا گیا وہ کتابِ آخریں کا ترجماں بنتا گیا خوش ادا، شیریں سخن، معجز بیاں بنتا گیا رفتہ رفتہ سب کے دل کی داستاں بنتا گیا بارگاہِ لم یزل کا راز داں...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت: جو لکھنا ہے اسے توصیفِ شبّرؓ ٭ نظرؔ لکھنوی

    جو لکھنا ہے اسے توصیفِ شبّر پئے تعظیم خامہ ہے نگوں سر پسر وہ فاطمہؓ کا نیک اختر حسینؓ ابنِ علیؓ سبطِ پیمبرؐ حسین ایسے کہ حسن ان پر نچھاور نگاہِ عشق قرباں ہر ادا پر گلِ عارض مہکتے دو گلِ تر لبِ خنداں ہیں یا یاقوتِ احمر گریباں میں چھپے گر صبحِ انور پنہ زلفوں میں لے شامِ معطر درِ دولت کا کیا...
  14. محمد تابش صدیقی

    پاگل خانے کا ڈاکٹر از ضیاء محی الدین

    پہلے تو سوچا کہ لکھ لوں، مگر ہمت ہی نہ ہوئی. کیوں ہمت نہ ہوئی؟ یہ سنیں تو پتہ چلے.
  15. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت حضرت امام حسینؓ: لہو لہو کہ سراپا ہے داستانِ حسینؓ ٭ نظرؔ لکھنوی

    لہو لہو کہ سراپا ہے داستانِ حسینؓ جگر خراش ہے دل پاش ہے بیانِ حسینؓ ہوا نہ ہو گا زمانے میں پھر بسانِ حسینؓ نہ داستاں ہے کوئی مثلِ داستانِ حسینؓ یہ مرتبہ یہ بزرگی یہ اوجِ شانِ حسینؓ رسولِ پاکؐ ہیں واللہ مدح خوانِ حسینؓ نمازِ عشق پڑھیں آ کے عاشقانِ حسینؓ فضا میں گونج رہی ہے ابھی اذانِ...
  16. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد حمیرا عدنان بہن کا محفل پر ایک سال مکمل

    حمیرا عدنان بہن کو اردو محفل پر ایک سال مبارک ہو. اللہ تعالیٰ صحت مندی کے ساتھ خوش و خرم رکھے. آمین
  17. محمد تابش صدیقی

    ’’رَوَاٹِیٹِ مُچَپَّڑ‘‘ – احمد حاطب صدیقی

    رَوَاٹِیٹِ مُچَپَّڑ مقامِ ستائش ہے کہ ذ ہنی مرعوبیت اور لسانی غلامی کے اِس دور میں بھی ہماری پولیس نے اپنے روزنامچوں اور ’’ضمنیوں‘‘ میں وہ زبان زندہ رکھی ہے جو’’ استعمار کی غلامی‘‘ کے دور میں ہماری متعدد ریاستوں اور حکومتوں کے ذ ہنی طور پر آزاد حکمرانوں نے اپنی سرکاری زبان بنارکھی تھی، جو اَب...
  18. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت حضرت امام حسینؓ:حق مدح کا ان کی نہ ادا ہو گا بشر سے * نظرؔ لکھنوی

    حق مدح کا ان کی نہ ادا ہو گا بشر سے جب تک نہ لکھے کوئی بشر خونِ جگر سے بنتِ شہِ لولاک کے اس لختِ جگر سے ہو کیوں نہ محبت مجھے حیدرؓ کے پسر سے صورت ہے ضیا تاب سوا روئے قمر سے سیرت کی چمک دیکھ ذرا دل کی نظر سے وہ عارضِ تاباں کہ سدا نور ہی برسے وہ زلفِ سیہ رنگ گھٹا بھی جسے ترسے ہر بندۂ...
  19. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت حضرت امام حسینؓ : لے آئی کہاں مجھ کو خیالات کی زنجیر ٭ نظرؔ لکھنوی

    لے آئی کہاں مجھ کو خیالات کی زنجیر یہ کون سا میدان ہے زیرِ فلکِ پیر سچ دیکھ رہا ہوں کہ نگاہوں کی ہے تزویر اف معرکۂ کرب و بلا کی ہے یہ تصویر افواجِ عدو وہ ہیں اِدھر خیمۂ شبیرؓ سب آلِ نبیؐ آئے ہیں فطرت ہے عناں گیر اُس سمت سیہ بختی اِدھر خوبی تقدیر ظلمت کا اُدھر رنگ اِدھر عالمِ تنویر وہ پہلوئے...
  20. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی منقبت حضرت امام حسینؓ * اللہ اللہ کون ہو گا مرتبہ دانِ حسینؓ

    اللہ اللہ کون ہو گا مرتبہ دانِ حسینؓ کیا مرا منہ ہے کہ لکھوں مدحت و شانِ حسینؓ ہے زمانہ اک زمانے سے ثنا خوانِ حسینؓ مدح کوئی کر سکا لیکن نہ شایانِ حسینؓ سامنے آنکھوں کے آیا روئے تابانِ حسینؓ وہ لبِ یاقوت اور وہ دُرِّ دندانِ حسینؓ ورطۂ حیرت میں دل از دیدِ چشمانِ حسینؓ تیر ہوں پیوستۂ دل...
Top