نتائج تلاش

  1. محسن وقار علی

    کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ... عرفان صدیقی…(ٹوکیو)

    میں چاہنے کے باوجود اپنے آپ کو اس وقت کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے سوال کرنے سے نہ روک سکا اور ان سے پوچھ بیٹھا کہ کیا وجہ ہے کہ جاپانی حکومت گزشتہ بارہ سالوں سے کراچی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے کراچی سرکلر ریلو ے کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے اور ہماری حکومت مسلسل حیلے بہانوں سے...
  2. محسن وقار علی

    محسن نقوی اپنی پلکوں پہ جمی گرد کا حاصل مانگے

    اپنی پلکوں پہ جمی گرد کا حاصل مانگے وہ مسافر ہوں جو ہر موڑ پہ منزل مانگے میری وسعت کی طلب نے مجھے محدود کیا میں وہ دریا ہوں جو موجوں سے بھی ساحل مانگے خواہش وصل کو سو رنگ کے مفہوم دئیے بات آساں تھی مگر لفظ تو مشکل مانگے دل کی ضد پر نہ خفا ہو میرے افلاک نشیں دل تو پانی سے بھی عکس ماہ کامل...
  3. محسن وقار علی

    محسن نقوی زمانے بھر کی نگاہوں میں جو خدا سا لگے

    زمانے بھر کی نگاہوں میں جو خدا سا لگے وہ اجنبی ہے مگر مجھ کو آشنا سا لگے نجانے کب مِری دُنیا میں مُسکرائے گا وہ ایک شخص کہ خوابوں میں بھی خفا سا لگے عجیب چیز ہے یارو یہ منزلوں کی ہوس کہ راہزن بھی مسافر کو رہنما سا لگے دِل تباہ! تِرا مشورہ ہے کیا کہ مجھے وہ پھول رنگ ستارہ بھی بے وفا سا لگے...
  4. محسن وقار علی

    بشیر بدر پاس رہ کر جُدا سی لگتی ہے

    پاس رہ کر جُدا سی لگتی ہے زندگی بےوفا سی لگتی ہے میں تمھارے بغیر بھی جی لوں یہ دُعا، بددُعا سی لگتی ہے نام اُس کا لکھا ہے آنکھوں پر آنسوؤں کی خطا سی لگتی ہے وہ ابھی اِس طرف سے گزرا ہے یہ زمیں آسماں سی لگتی ہے پیار کرنا بھی جُرم ہے شاید آج دُنیا خفا سی لگتی ہے
  5. محسن وقار علی

    بشیر بدر وہ چہرہ ساتھ ساتھ رہا ، جو ملا نہیں

    وہ چہرہ ساتھ ساتھ رہا ، جو ملا نہیں کس کو تلاش کرتے رہے کچھ پتا نہیں شدت کی دھوپ ، تیز ہواؤں کے باوجود میں شاخ سے گرا ہوں ، نظر سے گرا نہیں ‌آخر غزل کا تاج محل بھی ہے مقبرہ ہم زندگی ہیں ، ہم کو کسی نے جیا نہیں جس کی مخالفت ہوئی ، مشہور ہوگیا ان پتھروں سے کوئی پرندہ گرا نہیں تاریکیوں...
  6. محسن وقار علی

    بشیر بدر تتلیوں‌ کا مجھے ٹوٹا ہوا پر لگتا ہے

    تتلیوں‌کا مجھے ٹوٹا ہوا پر لگتا ہے دل پہ وہ نام بھی لکھتے ہوئےڈر لگتا ہے رات آئی تو ستاروں بھری چادر تانی خوبصورت مجھے سورج کا سفر لگتا ہے یہ بھی سوتے ہوئے بچے کی طرح ہنستا ہے آگ میں ‌پھول فرشتوں‌کا ہنر لگتا ہے زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمین پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں‌ سر...
  7. محسن وقار علی

    اتناتو ہوتا نہیں کھنڈر شام کے بعد۔۔۔۔فرحت عباس شاہ

    اتناتو ہوتا نہیں کھنڈر شام کے بعد جتنا ویران ہوا جاتا ہے گھر شام کے بعد ٹوٹ پڑتی ہے نئی روز خبر شام کے بعد وقت ہوتاہے عذابوں میں بسرشام کے بعد میری آنکھوں سے برستے ہوئے دریاؤں میں ڈوب جاتی ہے تری راہ گذرشام کے بعد تیرے بخشے ہوئے اندوہ کی گھبراہٹ کا اورہی رنگ سے ہوتاہے اثرشام کے بعد تم نہیں...
  8. محسن وقار علی

    محسن نقوی مری آوارگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اچھی لگی مجھ کو

    میں تنہا تھا مگر کل شب مری آوارگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اچھی لگی مجھ کو مرے ہمراہ تھک کر سانس لیتی اک ندی ۔ ۔ ۔ ۔ اچھی لگی مجھ کو اُداسی اوڑھتی شاخوں سے لمحوں کی طرح ،،،،،،،، جھڑتے ہوئے پتے شگوفوں کی بجھی خوشبو ،،،،،،،، ہوا کی چال ' آوارہ فضا کا بانھ پن ۔ ۔ ۔ ۔ پہنے ہوئے ملبوس۔۔۔ بے خوابی گلی کوچوں میں...
  9. محسن وقار علی

    منزل کی کشش ،لطف سفر اپنی جگہ ہے - خوشبیر سنگھ شاد

    منزل کی کشش ،لطف سفر اپنی جگہ ہے اور راہ میں لٹ جانے کا ڈر اپنی جگہ ہے پردیس تو پردیس ہے ،گھر اپنی جگہ ہے شب لاکھ منور ہو ،سحر اپنی جگہ ہے ایسا نہیں احساس سے عاری ہوں سبھی دل مجبوری حالات مگر اپنی جگہ ہے فردا کے حسن رنگ محل خوب ہیں لیکن ماضی کا وہ بوسیدہ کھنڈراپنی جگہ ہے ہر سمت فضاوں میں...
  10. محسن وقار علی

    انصاف کی اہمیت

    ایک دفعہ ایک بادشاه نے ایک کمہار کے گدھوں کو ایک قطار میں چلتے دیکھا۔ کمہار کو بلایا اور پوچھا یہ کس طرح سیدھے چلتے ہیں۔ کمہار نے کہا جو لائن توڑتا ہے اس کو سزا دیتا ہوں۔ بادشاہ بولا میرے ملک میں امن و امان ٹھیک کر سکتے ہو۔ کمہار نے حامی بھر لی اور بادشاہ کےساتھ چل پڑا۔ دارالحکومت پہنچتے ہی...
  11. محسن وقار علی

    قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں ازاختر ملک

    قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں بات نیت کی صرف ہے ورنہ وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں بھول جاتے ہیں مت برا کہنا لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں وہ بظاہر جو کچھ نہیں لگتے ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں اختر ملک
  12. محسن وقار علی

    زباں خموش ہے معدوم ہو گئی آواز - نجم عثمانی

    زباں خموش ہے معدوم ہو گئی آواز نہ جانے کون سے صحرا میں کھو گئی آواز پرانی یادوں کی دہلیز پر کھڑا ہوں میں تمام دامنِ دل کو بھگو گئی آواز بھٹک رہا ہوں میں کب سے سراب کے پیچھے قریب آکے بہت دور ہو گئی آواز تمام شکوے گلیِ ختم ہو گئے پل میں پھر آج داغ جدائی کے دھو گئی آواز سمجھ سکے گا یہاں کون...
  13. محسن وقار علی

    نوشی گیلانی پلٹ کر پھر کبھی اُس نے پُکارا ہی نہیں ہے

    پلٹ کر پھر کبھی اُس نے پُکارا ہی نہیں ہے وہ جس کی یاد سے دل کو کنارا ہی نہیں ہے محّبت کھیل ایسا تو نہیں ہم لَوٹ جائیں کہ اِس میں جیت بھی ہو گی خسارا ہی نہیں ہے کبھی وہ جگنوؤں کو مُٹھیوں میں قید کرنا مگر اب تو ہمیں یہ سب گوارا ہی نہیں ہے اب اس کے خال و خد کا ذکر کیا کرتے کِسی سے کہ ہم پر آج تک...
  14. محسن وقار علی

    اس نے کہا کتاب ہوں

    اس نے کہا کتاب ہوں **************** بڑی ادق زبان میں ہزاروں لوگ ہیں جنہیں نصیب ہوں قریب سے کوئی نظر نہ پڑھ سکی۔ مرے حروف راز کو کوئی بھی پا سکا نہیں سخن کے سوز و سا ز کو جو پڑھ سکے تو پڑھ مجھے نہاں ہے مجھ میں جو فسوں ۔ میری نگاہ شوق نے عنوان۔۔۔۔۔۔ پایا۔۔۔۔۔۔ "زندگی" پہلا صفحہ۔۔حیرت کدہ کچھ...
  15. محسن وقار علی

    لہجہ و لفظ کو اِک ساتھ بدل سکتا ہوں - دلاور علی آزر

    لہجہ و لفظ کو اِک ساتھ بدل سکتا ہوں بات کرتے ہوئے میں بات بدل سکتا ہوں وہ بدلتا ہے اگر چاک پہ صورت اپنی میں بھی یہ حرف و حکایات بدل سکتا ہوں اُٹھ بھی سکتا ہے کبھی میرا یقیں تجھ پر سے میں رخِ قبلہء حاجات بدل سکتا ہوں ابنِ آدم ہوں مرا کوئی بھروسہ بھی نہیں چند سکوں کے عوض ذات بدل سکتا ہوں وہ...
  16. محسن وقار علی

    درونِ خواب نیا اک جہاں ، نِکلتا ہے - دلاور علی آزر

    درونِ خواب نیا اک جہاں ، نِکلتا ہے زمیں کی تہہ سے کوئی آسماں ، نِکلتا ہے بھلا نظر بھی وہ آئے تو کس طرح آئے مرا ستارہ پسِ کہکشاں ، نِکلتا ہے ہوائے شوق یہ منزل سے جا کے کہہ دینا ذرا سی دیر ہے بس کارواں ، نِکلتا ہے مری زمين پہ سورج بوقتِ صبح و مسا نکل تو آتا ہے ليکن کہاں ، نِکلتا ہے مقامِ وصل...
  17. محسن وقار علی

    ابھی کچھ دیر باقی ہے - شکیل جعفری

    ابھی کچھ دیر باقی ہے ابھی سوتے رہو بھائی ابھی سے کیوں پریشاں ہو؟ ابھی بے روزگاری نے تمہارے درپہ دستک بھی نہیں دی ہے تمہارے بچے کی بوتل میں اب تک دودھ باقی ہے تمہارے گھر میں راشن ہے ابھی فاقے نہیں ہوتے تمہارے اہل خانہ رات کو بھوکے نہیں سوتے ابھی سوتے رہو بھائی ابھی سے کیوں پریشاں ہو؟ تمہارا کچھ...
  18. محسن وقار علی

    احمد ندیم قاسمی بگڑ کے مجھ سے وہ میرے لئے اداس بھی ہے

    بگڑ کے مجھ سے وہ میرے لئے اُداس بھی ہے وہ زود رنج تو ہے، وہ وفا شناس بھی ہے تقاضے جِسم کے اپنے ہیں، دل کا مزاج اپنا وہ مجھ سے دور بھی ہے، اور میرے آس پاس بھی ہے نہ جانے کون سے چشمے ہیں ماورائے بدن کہ پا چکا ہوں جسے، مجھ کو اس کی پیاس بھی ہے وہ ایک پیکرِ محسوس، پھر بھی نا محسوس میرا یقین بھی...
  19. محسن وقار علی

    جون ایلیا سامنے ہو کے دلنشیں ہوتا

    سامنے ہو کے دلنشیں ہوتا تو بھی اے جانِ جاں یہیں ہوتا تم بھی اکثر کہیں نہیں ہوتے میں بھی اکثر کہیں نہیں ہوتا زندگی اپنی جستجو ہے تری تو جو ہے جان،تو کہیں ہوتا دل سے بس ایک بات کہہ دیجیو دل کا چاہا ہوا، نہیں ہوتا تو قیامت کا بے مروت ہے میں ترا ہمنشیں،نہیں ہوتا بات کرتے ہیں سنگِ در کی سبھی...
  20. محسن وقار علی

    کھودا پہاڑ

    کھودا پہاڑ ۔۔۔۔!!! کسی شہر میں ایک انتہائی شاطر اور چلاک شخص رہا کرتا تھا، ایک دن وہ سیر کرتے کرتے شہر سے باہر نکلا تو کئی کلو میٹر دور جانے کے بعد ایک بہت بڑے پہاڑ کے دامن میں پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ چند لوگ سروے کررہے ہیں۔ وہ ان کے پاس چلا گیا اور انکی باتیں سننے لگا۔ان کی باتوں سے اس نے...
Top