جون ایلیا سامنے ہو کے دلنشیں ہوتا

محسن وقار علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 18, 2013

  1. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    سامنے ہو کے دلنشیں ہوتا
    تو بھی اے جانِ جاں یہیں ہوتا

    تم بھی اکثر کہیں نہیں ہوتے
    میں بھی اکثر کہیں نہیں ہوتا

    زندگی اپنی جستجو ہے تری
    تو جو ہے جان،تو کہیں ہوتا

    دل سے بس ایک بات کہہ دیجیو
    دل کا چاہا ہوا، نہیں ہوتا

    تو قیامت کا بے مروت ہے
    میں ترا ہمنشیں،نہیں ہوتا

    بات کرتے ہیں سنگِ در کی سبھی
    کوئی خونیں جبیں نہیں ہوتا

    کوئی بھی دل ربا و دل بر ہو
    دل سے بڑھ کر حسیں نہیں ہوتا

    جون آغازِِ مے گساری میں
    نشہ ہوتا ہے،پھر نہیں ہوتا

    تم نہیں چاہتے مرا ہونا
    چلو اچھا ہے،میں نہیں ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تم بھی اکثر کہیں نہیں ہوتے​
    میں بھی اکثر کہیں نہیں ہوتا​

    واہ واہ۔۔ بہت عمدہ۔۔ زبردست :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    بہت خوب وقار بھائی میں نے منفرد نام والے ٹیگ میں کچھ منفرد نام پوسٹ کر دئے ہیں شاید آپ نے دیکھا نہیں ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ابھی دیکھے ہیں میں نے۔شکریہ:love:
     
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب ۔۔۔۔!

    عمدہ انتخاب ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر