نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد فہد اشرف کے 2000 مراسلے

    ہمارے پیارے محترم فہد اشرف بھائی کو 2000 مراسلوں کی تکمیل مبارک ہو۔اللہ کریم ان کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔( آمین ) آپ یوں ہی ہنستے گاتے رہیں؛ مہکتے اور چہکتے رہیں اور محفل کی زینت بڑھتے رہیں۔:)
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امیر مینائی کام اپنا، نام اُس کا کر چلے۔

    مر چلے ہم مر کے اُس پر مر چلے کام اپنا، نام اُس کا کر چلے حشر میں اجلاس کس کا ہے کہ آج لے کے سب اعمال کا دفتر چلے خُونِ ناحق کر کے اِک بے جُرم کا ہاتھ ناحق خُون میں تم بھر چلے یہ ملی کس جُرم پر دم کو سزا؟ حُکم ہے دن بھر چلے شب بھر چلے شیخ نے میخانے میں پی یا نہ پی دخترِ رز کو تو رُسوا کر چلے...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نظم ابلیس کا اعتراف ٭ نامعلوم

    تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب اُس گھڑی مجھ کو تو اِک آنکھ نہ بھایا یارب اس لیے میں نے، سر اپنا نہ جھکایا یارب لیکن اب پلٹی ہےکچھ ایسی ہی کایا یا رب عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں! ابتداً تھی بہت نرم طبیعت اس کی قلب و جاں پاک تھے،شفاف تھی طینت...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امیر مینائی تیور نہیں آتے ہیں کہ چکر نہیں آتا

    پُرسِش کو مری کون مرے گھر نہیں آتا تیور نہیں آتے ہیں کہ چکّر نہیں آتا تم لاکھ قسم کھاتے ہو ملنے کی عدو سے ایمان سے کہہ دوں مجھے باور نہیں آتا ڈرتا ہے کہیں آپ نہ پڑ جائے بلا میں کوچے میں ترے فتنۂ محشر نہیں آتا جو مجھ پہ گزرتی ہے کبھی دیکھ لے ظالم پھر دیکھوں کہ رونا تجھے کیونکر نہیں آتا کہتے...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    تاسف جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستانی ’مدر ٹریسا‘ چل بسیں۔

    نےوالی ڈاکٹر روتھ فاؤانتقال کرگئیں جذام کے مریضوں کے لیے کام کرنےوالی ڈاکٹر روتھ فاؤ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں،ان کی عمر 87 سال تھی۔ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات 19 اگست کو سینٹ پیٹرکس چرچ صدر میں ادا کی جائیں گی۔ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی آف پاکستان کی سربراہ اور ملک میں جذام...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    حجاب کے پانچ رعائتی نمبر

    پنجاب حکومت نے حال ہی میں ایک تجویز پر غور کیا تھا کہ ایسی طالبات کو پانچ نمبر اضافی دیے جائیں جو حجاب پہنیں۔ مزید برآں ایسی طالبات کو حاضری میں بھی پانچ فیصد رعایت دی جائے- تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت ان کو دی جائے گی جو سارا سال حجاب پہنیں گی یا فقط امتحان والے روز پہن کر آئیں گی- سارا سال...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    انٹرنیٹ پر دانشور بننے کا آسان طریقہ

    ہماری قوم جیسے بھیڑ چال کی عادی ہے تو جب کوئی ایک شخص کریانے کی دکان کھولتا ہے تو چند ہی دنوں میں اس سے اردگرد کئی کریانے کی دکانیں مزید کھل جاتی ہیں، ایک بندہ بس میں معجون اور چورن بیچنا شروع کرتا ہے تو ساری قوم ہاتھ میں بکسا پکڑے معجون بیچنا چالو کر دیتی ہے، ایک لڑکا ڈاکٹر بنتا ہے تو پیچھے...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امیر مینائی پوچھا نہ جائے گا جو وطن سے نکل گیا۔

    پوچھا نہ جائے گا جو وطن سے نکل گیا بیکار ہے جو دانت دہن سے نکل گیا ٹھہریں کبھی کجوں میں نہ دم بھر بھی راست رو آیا کماں میں تیر تو سن سے نکل گیا خلعت پہن کے آنے کی تھی گھر میں آرزو یہ حوصلہ بھی گور و کفن سے نکل گیا پہلو میں میرے دل کو نہ اے درد کر تلاش مدت ہوئی غریب وطن سے نکل گیا...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امیر مینائی مرے بس میں یا تو یارب وہ ستم شعار ہوتا

    مرے بس میں یا تو یارب وہ ستم شعار ہوتا یہ نہ تھا تو کاش دل پر مجھے اختیار ہوتا پس مرگ کاش یوں ہی مجھے وصل یار ہوتا وہ سر مزار ہوتا میں تہہ مزار ہوتا ترا مے کدہ سلامت ترے خم کی خیر ساقی مرا نشہ کیوں اترتا مجھے کیوں خمار ہوتا میں ہوں نامراد ایسا کہ بلک کے یاس روتی کہیں پا کے آسرا کچھ جو...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امیر مینائی جب سے باندھا ہے تصور اس رخ پر نور کا۔

    جب سے باندھا ہے تصور اس رُخِ پُر نور کا سارے گھر میں نور پھیلا ہے چراغِ طور کا بخت واژوں سے جلے کیوں دل نہ مجھ محرور کا مرہمِ کافور سے منہ آ گیا ناسور کا اس قدر مشتاق ہوں زاہد خدا کے نور کا بت بھی بنوایا کبھی میں نے تو سنگِ طور کا تجھ کو لائے گھر میں جنت کو جلایا رشک سے ہم بغل تجھ سے...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امیر مینائی امیر لاکھ اِدھر سے اُدھر زمانہ ہوا

    امیر لاکھ اِدھر سے اُدھر زمانہ ہوا وہ بُت وفا پہ نہ آیا میں بے وفا نہ ہوا سرِ نیاز کو تیرا ہی آستانہ ہوا شراب خانہ ہوا یا قُمار خانہ ہوا ہوا فروغ جو مجھ کو غمِ زمانہ ہوا پڑا جو داغ جگر میں چراغِ خانہ ہوا امید جا کے نہیں اُس گلی سے آنے کی بہ رنگِ عمر مرا نامہ بر روانہ ہوا ہزار شکر نہ...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر جب تک نگارِ دشت کا سینہ دُکھا نہ تھا

    جب تک نگارِ دشت کا سینہ دُکھا نہ تھا صحرا میں کوئی لالۂ صحرا کھِلا نہ تھا دو جھیلیں اس کی آنکھوں میں لہرا کے سو گئیں اس وقت میری عمر کا دریا چڑھا نہ تھا جاگی نہ تھیں نسوں میں تمنا کی ناگنیں اس گندمی شراب کو جب تک چکھا نہ تھا ڈھونڈا کرو جہانِ تحیّر میں عمر بھر وہ چلتی پھرتی چھاؤں ہے میں...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر ہنسی معصوم سی، بچوں کی کاپی میں عبارت سی۔

    ہنسی معصوم سی، بچوں کی کاپی میں عبارت سی ہرن کی پیٹھ پر بیٹھے پرندے کی شرارت سی وہ جیسے سردیوں میں گرم کپڑے دے فقیروں کو لبوں پہ مسکراہٹ تھی مگر کیسی حقارت سی اداسی پت جھڑوں کی شام اوڑھے راستہ تکتی پہاڑی پر ہزاروں سال کی کوئی عمارت سی سجائے بازوؤں پر باز، وہ میداں میں تنہا تھا چمکتی...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ویری اسپیشل پرسنز المعروف ذہنی معذور

    ایک صاحب نے کچھ عرصہ پہلے فرمائش کی تھی کہ معذوروں کے بارے کچھ لکھوں۔ سنجیدہ موضوعات پر لکھنے سے ہم نے خود ساختہ معذوری اختیار کی ہوئی ہے لہذا ہم چپ رہے تاہم اب معذوروں کی ایسی قسم کے بارے لکھ رہے ہیں جو معاشرے میں تو بڑے اچھے مقام پر ہیں اور ان کی ہر جگہ منہ پر قدر بھی کی جاتی ہے لیکن ان کے...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے۔

    ہےعجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہے کہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے یونہی روز ملنے کی آرزو بڑی رکھ رکھاؤ کی گفتگو یہ شرافتیں نہیں بے غرض اسے آپ سے کوئی کام ہے کہاں اب دعاؤں کی برکتیں وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں یہ مطالبوں کا خلوص ہے یہ ضرورتوں کا سلام ہے وہ دلوں میں آگ لگائے...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا

    محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھے بہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا تمام رشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا پھر اس کے بعد مجھے کوئی اجنبی نہ ملا خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نے بس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر مان موسم کا کہا چھائی گھٹا جام اٹھا

    مان موسم کا کہا چھائی گھٹا جام اٹھا آگ سے آگ بجھا پھول کھلا جام اٹھا پی مرے یار تجھے اپنی قسم دیتا ہوں بھول جا شکوہ گلہ ہاتھ ملا جام اٹھا ہاتھ میں چاند جہاں آیا مقدر چمکا سب بدل جائے گا قسمت کا لکھا جام اٹھا ایک پل بھی کبھی ہو جاتا ہے صدیوں جیسا دیر کیا کرنا یہاں ہاتھ بڑھا جام اٹھا...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا۔

    بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا گھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا آنسو کو کبھی اوس کا قطر ہ نہ سمجھنا ایساتمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیں جب نیندبہت آئے گی بستر نہ ملے...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد سید عمران کو 2000 مراسلے مبارک

    سید عمران بھائی ہم آپ کی ناراضگی دور کردیتے ہیں۔ آپ کو 2000 مراسلوں کی تکمیل بہت مبارک ہو۔اللہ کریم آپ کی محبت محفلین کے لیے سدا قائم دائم فرمائے۔آپ پر اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرمائے۔آمین
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہر کوئی اس کا خریدار ہوا چاہتا ہے ٭ منور خان غافل

    ہرکوئی اس کا خریدار ہوا چاہتا ہے گرم پھر حسن کا بازار ہوا چاہتا ہے دیکھ لینا غم معشوق میں کڑھتے کڑھتے کچھ نہ کچھ اب مجھے آزار ہوا چاہتا ہے آنکھ للچائی ہوئی پڑتی ہے جس پر میری عشق اس پر مرا اظہار ہوا چاہتا ہے کہہ دو اس پردہ نشیں سے تری خاطر کوئی آج رسوا سر بازار ہوا چاہتا ہے پان کھا کھا کے لب...
Top