بشیر بدر جب تک نگارِ دشت کا سینہ دُکھا نہ تھا

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 24, 2017

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جب تک نگارِ دشت کا سینہ دُکھا نہ تھا
    صحرا میں کوئی لالۂ صحرا کھِلا نہ تھا

    دو جھیلیں اس کی آنکھوں میں لہرا کے سو گئیں
    اس وقت میری عمر کا دریا چڑھا نہ تھا

    جاگی نہ تھیں نسوں میں تمنا کی ناگنیں
    اس گندمی شراب کو جب تک چکھا نہ تھا

    ڈھونڈا کرو جہانِ تحیّر میں عمر بھر
    وہ چلتی پھرتی چھاؤں ہے میں نے کہا نہ تھا

    اک بے وفا کے سامنے آنسو بہاتے ہم
    اتنا ہماری آنکھ کا پانی مرا نہ تھا

    وہ کالے ہونٹ جام سمجھ کر چڑھا گئے
    وہ آب جس سے میں نے وضو تک کیا نہ تھا

    سب لوگ اپنے اپنے خداؤں کو لائے تھے
    ہم ایک ایسے تھے کہ ہمارا خدا نہ تھا

    وہ کالی آنکھیں شہر میں مشہور تھیں بہت
    تب ان پہ موٹے شیشوں کا چشمہ چڑھا نہ تھا

    میں صاحبِ غزل تھا حسینوں کی بزم میں
    سر پر گھنیرے بال تھے ماتھا کھلا نہ تھا
    بشیربدر
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جولائی 26, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    واہ واہ لاجواب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    عنوان میں 'داشت' لکھا ہے اسے دشت کر لیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تمام اشعار ہی لاجواب ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ابن سعید بھائی عنوان میں داشت کی جگہ دشت کر دیں۔
     
  6. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ان کی ضرورت نہیں ہے آپ "لڑی کے اختیارات" میں جا کے عنوان تبدیل کر سکتے ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاک اللہ بھائی ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا۔ہم ایسے ہی منتظم کو زحمت دے رہے تھے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مدیران کو زحمت دے لیا کیجے!
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر