نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    پسنی، ساحل کے کینوس پہ بکھرے شاہکار !

    بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں چند نوجوانوں نے ساحل سمندر کو ہی اپنا کینوس بنالیا اور ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ایسے شاہکار بناتے ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں ۔ پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر مختار، حسین زیب اور بہار علی نے پسنی شہر کے ساحل کو ہی اپنا کینوس بنالیا ہے، یہ...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عمران نے بحیثیت شوہر بے وفائی کی، ریحام خان

    پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کی جانب سے 50سالہ بشریٰ وٹو سے تیسری شادی کی تصدیق کے موقع پر ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان سے شادی شدہ ہوتے ہوئے بے وفائی کے مرتکب ہوئے، عمران سچے آدمی نہیں، بشریٰ اور عمران کے برسوں سے ناجائز تعلقات تھے، مجھے معلوم ہے ان کی شادی یکم...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دل تنہا میں اب احساس محرومی نہیں شاید ٭ حبیب حیدر آبادی

    دل تنہا میں اب احساس محرومی نہیں شاید تری دوری بھی اب دل کے لئے دوری نہیں شاید جہاں دن میں اندھیرا ہو وہاں راتوں کا کیا کہنا یہاں کے چاند سورج میں چمک ہوتی نہیں شاید میں جب بستر سے اٹھتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے مرے اندر کی دنیا رات بھر سوتی نہیں شاید یہ کس صحرا کے کس گوشے میں خیمہ تان بیٹھے...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ورکنگ لیڈی ٭ ثروت زہرہ

    نہ چُوڑی کی کَھن کَھن ، نہ پائل کی چَھن چَھن نہ گجرا ،نہ مہندی ، نہ سُرمہ ، نہ اُبٹن میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟ جو ڈیوڑھی سے نکلی تو بچے کی چیخیں وہ چُولھا ، وہ کپڑے، وہ برتن ، وہ فیڈر وہ ماسی کی دیری، وہ جلدی میں بَڑ بَڑ نہ دیکھا تھا خود کو، نہ تُم کو سُنا تھا بس اسٹاپ پر اب کھڑی...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عجب مذاق رَوا ہے' یہاں نظام کے ساتھ -عمران عامی

    عجب مذاق رَوا ہے' یہاں نظام کے ساتھ وہی یزید کے ساتھی ' وہی امام کے ساتھ میں رات اُلجھتا رہا ' دِین اور دُنیا سے غزل کے شعر بھی کہتا رہا 'سلام کے ساتھ سِتم تو یہ ہے کہ کوئی سمجھنے والا نہيں مرے سکوت کا مطلب مرے کلام کے ساتھ یہ جھوٹ موٹ کے درویش پھر کہاں کُھلتے کہ میں شراب نہ رکھتا اگر...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    امریکا کی درسگاہیں یا مقتل۔۔۔!!!!

    امریکی ریاست فلوریڈاکے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے بروروارڈ کاؤنٹی میں مارجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں پیش آیا، جہاں اسکول کے سابق طالب علم 19سالہ نکولس کروز نےفائرنگ کرکے 17افراد کی جان لے لی۔ امریکی درس گاہوں میں فائرنگ کایہ...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کعبہ دل قبلہ جان طاق ابروئے علی ٭بیدم شاہ وارثی

    کعبہ دل قبلہ جان طاق ابروئے علی ہو بہو قرآن ناطق مصحف روئے علی خاک کے ذروں میں عطربوترابی کی مہک باغ کے ہر پھول سے آتی ہے خوش بوئے علی اے صبا کیا یاد فرمایا ہے مولا نے مجھے آج میرا دل کھنچا جاتا ہے کیوں سوئے علی دامن فردوس ہے ہر گوشہ شہر نجف ہے مقیم خلد گویا ساکن کوئے علی کیوں نہ ہوں کونین...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد سید عاطف علی کے 5000 مراسلے !

    سید عاطف علی بھائی کو محفل میں 5000 ہزار مراسلوں کی تکمیل مبارک ہو۔آپ اردو ادب اور شاعری سے لگاؤ رکھتے ہیں ۔محفل کی خوبصورتی اور زینت آپ محفلین کے دم سے ہے،آپ سے ہم محفلین اُمید قائم کرتے ہیں کہ آپ اردو محفل فورم سے اپنا رشتہ ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔اللہ کریم آپ کو دین اور دنیا کی تمام بھلائیوں...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہوگی ٭نعت شریف

    کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہوگی جب پہلی نظر اُن کےروضے پہ پڑی ہوگی رشک آیا دو عالم کو اس وقت حلیمہ پر آقا کو لگا سینے جب گھر کو چلی ہوگی وابستہ جو ہوجائے سرکار کے قدموں سے ہر چیز زمانے کی قدموں میں پڑی ہوگی کیا سامنے جاکے ہم حال اپنا سنائیں گے سرکار کا در ہوگا اشکوں کی لڑی ہوگی وہ شیشۂ...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سہارا موجوں کا لے لے کے بڑھ رہا ہوں میں ٭بیدم شاہ وارثی

    سہارا موجوں کا لے لے کے بڑھ رہا ہوں میں سفینہ جس کا ہے طوفاں وہ نا خدا ہوں میں خود اپنے جلوہ ٔ ہستی کا مبتلا ہوں میں نہ مدعی ہوں نہ کسی کا مدعا ہوں میں کچھ آگے عالم ہستی سے گونجتا ہوں میں کہ دل سے ٹوٹے ہوئے ساز کی صدا ہوں میں پڑا ہوں جہاں جس طرح پڑا ہوں میں جو تیرے در سے نہ اٹھے وہ نقش پا...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ ٭ بیدم شاہ وارثی

    نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ جہاں دیکھی تجلی ہو گیا قربان پروانہ دلِ آزاد کو وحشت نے بخشا ہے وہ کاشانہ کہ اک درجانبِ کعبہ ہے اک در سوئے بتخانہ بنائے میکدہ ڈالی جو تو نے پیر میخانہ تو کعبہ ہی رہا کعبہ نہ پھر بتخانہ بتخانہ کہاں کا طور مشتاق لقا وہ آنکھ پیدا کر کہ ذرّہ ذرّہ ہو نظّارہ...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عدم شاید تو کل بلائے ، تو یہ بے نوا نہ ہو ۔

    اے دوست اک غریب سے اتنا خفا نہ ہو شاید تو کل بلائے ، تو یہ بے نوا نہ ہو بیٹھا ہے کس خیال سے اے قلبِ نامراد اس گھر میں کون آئے گا جس گھر میں دیا نہ ہو ایسی تو بد لحاظ نہ تھی وہ ستم ظریف اے زیست تو نے موت سے کچھ کہہ دیا نہ ہو لب جل گئے ہیں تلخی صہبائے زیست سے اے پیرِ مے کدہ یہ تری بد دُعا نہ ہو...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عدیم ہاشمی سنو اہلِ سخن! میں پھر نیا اسلوب لایا ہوں

    غزل کو پھر سجا کے صورت محبوب لایا ہوں سنو اہلِ سخن! میں پھر نیا اسلوب لایا ہوں کہو دستِ محبت سے ہر اک در پر یہ دستک کیوں کہا سب کے لیے میں پیار کا مکتوب لایا ہوں کہو پنہاں کیا ہے کیا دل پردہ نشیں ہم سے کہا وصلِ نہاں کی خواہشِ محجوب لایا ہوں کہو کیا داستاں لائے ہو دل والوں کی بستی سے کہا اک...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دشت تنہائی میں کل رات ہوا کیسی تھی ٭ قیصر الجعفری

    دشت تنہائی میں کل رات ہوا کیسی تھی دیر تک ٹوٹتے لمحوں کی صدا کیسی تھی زندگی نے مرا پیچھانہیں چھوڑا اب تک عمر بھر سر سے نہ اتری یہ بلا کیسی تھی سنتے رہتے تھےمحبت کے فسانے کیا کیا بوند بھر دل پہ نہ برسی یہ گھٹا کیسی تھی کیا ملا فیصلۂ ترک تعلق کر کے تم جو بچھڑے تھے تو ہونٹوں پہ دعا کیسی...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    شریفہ، مزیدار اور ذائقہ دار پھل!

    شریفہ گرم آب وہوا کاپھل ہے۔ یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایاجاتا ہے۔ شریفے کا آبائی وطن جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) ہے۔ شریفہ یہاں سے ہوتا ہواجنوبی میکسیکو پہنچا۔ پھروسطی امریکا پہنچا۔ بعدازاں یہ جنوبی پیرو اور برازیل میں متعارف ہوا۔ اب یہ برمودا، جنوبی فلوریڈا جنوبی امریکا اور...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ایک بدعتی جملہ اور ہم !

    "لوگ کیا کہیں گے" ؟ آخر ہمیں اس خوف سے کب نجات ملے گی ؟ اگر آپ ایک دیسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تو ”لوگ کیا کہیں گے“ آپ نے اپنی زندگی میں متعدد بار سنا ہوگا۔آپ دوستوں کے ساتھ بیرونِ ملک ٹرپ پر جانا چاہتے ہیں، اماں جان ”لوگ کیا کہیں گے“ کہہ کر انکار کر دیتی ہیں۔یہ مخلوق "لوگ" ہیں، اور ان کا...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    یوں بھی ترا احسان ہے آنے کے لیے آ ٭ طالب باغپتی

    یوں بھی ترا احسان ہے آنے کے لیےآ اے دوست کسی روز نہ جانے کے لیےآ ہر چند نہیں شوق کو یارائے تماشا خود کو نہ سہی مجھ کو دکھانے کے لیےآ یہ عمر، یہ برسات، یہ بھیگی ہوئی راتیں ان راتوں کو افسانہ بنانے کے لیےآ جیسے تجھے آتے ہیں نہ آنے کے بہانے ایسے ہی بہانے سے نہ جانے کے لیےآ مانا کہ محبت کا...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    لاہور میں ہوا 32 واں بین الاقوامی کتاب میلہ !

    کہا جاتا ہے کہ کتاب بہترین دوست ہے، یہ اس وقت بھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتی جب ساری دنیا آپ کو تنہا کر دیتی ہے. کتاب آپ کی تنہائیوں کی بہترین ساتھی اور بہترین مونس و غم خوار ہے. یہ خیالات ہماری اس نسل کے ہیں جنہوں تعلیم و تربیت، جگنو، نونہال پڑھ پڑھ کر لڑکپن کی منزلیں طے کیں اور اشتیاق احمد،...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنے پر سزا کا مطالبہ !

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اُسے تین سال قید کی سزا دی جائے۔ اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے...
Top