ہزاروں ماہ و سال کے مسلسل تجربوں کے بعد، یہ کلیہ قائم کیا گیا ہے کہ علم اور شجاعت، یہ دو ایسے اضداد ہیں، جو کبھی ایک ذات میں جمع نہیں ہو سکے۔ جس ہات میں تلوار ہوتی ہے، وہ قلم کو اپنی انگلیوں کی گرفت میں نہیں لا سکتا، اور جس ہات میں قلم ہوتا ہے، وہ تلوار نہیں اٹھا سکتا۔ لیکن، انسانی تاریخ میں،...