پڑ گئی شہ کی نظر جس پر وہ رحمت بن گئی - نصیر دہلوی

حسان خان

لائبریرین
پڑ گئی شہ کی نظر جس پر وہ رحمت بن گئی
خاکِ ارضِ کربلا قدموں سے جنت بن گئی
اللہ اللہ کیا شرف کیا مرتبے اس کو ملے
ہر دو عالم کی عبادت جس کی ضربت بن گئی
کیا ثنا ہو آپ کی دستِ خدا نفسِ خدا
ہر عمل اور ہر ادا قرآں کی آیت بن گئی
کیوں تعجب جب علی لاریب وجہ اللہ ہیں
روئے انور پر نظر کرنا عبادت بن گئی
سر برہنہ تشنہ لب ہیں خاک پر بیٹھے حرم
ہائے یہ شامِ غریباں بھی قیامت بن گئی
پیاس اصغر کی بجھائی حُرملا کے تیر نے
باپ کے ہاتھوں سے پھر ننھی سی تربت بن گئی
جب ملا ریشِ مبارک پر علی اصغر کا خوں
اشقیا رونے لگے یہ شہ کی صورت بن گئی
کیا بیاں ہو تیری مظلومی کی ہائے داستاں
ذکر تیرا تجھ پہ رونا تک بھی بدعت بن گئی
جنت و کوثر کہاں اور تو کہاں عاصی نصیر
یہ مؤدت شاہِ دیں سے - اذنِ جنت بن گئی
(نصیر دہلوی)
 

سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ اعلیٰ کلام ہے
کیوں تعجب جب علی لاریب وجہ اللہ ہیں
روئے انور پر نظر کرنا عبادت بن گئی

جزاک اللہ
 

نایاب

لائبریرین
آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللھم صلی علی محمد و آل محمد

پیاس اصغر کی بجھائی حُرملا کے تیر نے
باپ کے ہاتھوں سے پھر ننھی سی تربت بن گئی
جب ملا ریشِ مبارک پر علی اصغر کا خوں
اشقیا رونے لگے یہ شہ کی صورت بن گئی
کیا بیاں ہو تیری مظلومی کی ہائے داستاں
ذکر تیرا تجھ پہ رونا تک بھی بدعت بن گئی
 

زبیر مرزا

محفلین
پڑ گئی شہ کی نظر جس پر وہ رحمت بن گئی
خاکِ ارضِ کربلا قدموں سے جنت بن گئی
اللہ اللہ کیا شرف کیا مرتبے اس کو ملے
ہر دو عالم کی عبادت جس کی ضربت بن گئی
سبحان اللہ جزاک اللہ​
اللہ تعالٰی آپ کو خیرکثیر عطا فرمائے​
 
Top