خوب پہچان لو اسرار ہوں میں
جنسِ الفت کا طلب گار ہوں میں
عشق ہی عشق ہے دنیا میری
فتنۂ عقل سے بیزار ہوں میں
خوابِ عشرت میں ہیں اربابِ خرد
اور اک شاعرِ بیدار ہوں میں
چھیڑتی ہے جسے مضرابِ الم
سازِ فطرت کا وہی تار ہوں میں
رنگِ نظارۂ قدرت مجھ سے
جانِ رنگینیِ کہسار ہوں میں
نشۂ نرگسِ خوباں مجھ...