مجاز پاکستان کا ملی ترانہ

حسان خان

لائبریرین
آزادی کی دھن میں کس نے آج ہمیں پکارا
خیبر کے گردوں پر چمکا ایک ہلال اک تارا
سبز ہلالی پرچم لے کر نکلا لشکر سارا
پربت کے سینے سے پھوٹا کیسا سرکش دھارا
سَرمائے کا سوکھا جنگل اس میں سرخ شرارا
پاکستان ہمارا
پاکستان ہمارا
پاکستان ہمارا
سو انجیلوں پر ہے بھاری، اک قرآن ہمارا
روک سکا ہے کوئی دشمن کب طوفان ہمارا
ہر تُرک اپنا، ہر حُر اپنا، ہر افغان ہمارا
ہر شخص اک انسان یہاں ہے، ہر انسان ہمارا
ہم سب پاکستان کے غازی، پاکستان ہمارا
پاکستان ہمارا
پاکستان ہمارا
پاکستان ہمارا
(اسرار الحق مجاز)
 
Top