نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    سلیم احمد لمحہِء رفتہ کا دل میں زخم سا بن جائے گا - سلیم احمد

    لمحہِء رفتہ کا دل میں زخم سا بن جائے گا جو نہ پُر ہو گا کبھی ایسا خلا بن جائے گا یہ نئے نقشِ قدم میرے بھٹکنے سے بنے لوگ جب ان پر چلیں گے راستہ بن جائے گا گونج سننی ہو تو تنہا وادیوں میں چیخنے ایک ہی آواز سے اک سلسلہ بن جائے گا جذب کر دے میری مٹی میں لطافت کا مزاج پھر وہ تیرے شہر کی آب و...
  2. فرحان محمد خان

    ۔۔۔ایسی کی تیسی

    راحیل بھائی کی غزل یہ ہے کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی
  3. فرحان محمد خان

    افتخار مغل یہ ہم جو چپ ہیں کوئی ماجرا نہیں کہتے - افتخار مغل

    یہ ہم جو چپ ہیں کوئی ماجرا نہیں کہتے ہمارے آنسوؤں سے پوچھ کیا نہیں کہتے ہم ایسے سادہ طبیعت کہاں ملیں گے تمھیں کہ لٹ لٹا کے بھی تم کو برا نہیں کہتے وہ اور لوگ تھے جو تم کو تم سے مانگ گئے ہم اور لوگ ہیں ، ہم مدعا نہیں کہتے زبانِ حال سے کیوں اپنے دل کا حال کہیں ہمارے شعر کوئی ان کہا نہیں...
  4. فرحان محمد خان

    افتخار مغل اس کی آنکھوں میں کوئی ایسی حکایت تھی کہ بس - افتخار مغل

    اس کی آنکھوں میں کوئی ایسی حکایت تھی کہ بس اور کہانی پر ہمیں بھی اتنی حیرت تھی کہ بس دل سا وحشی زیر کر کے بھی تھا میں ہارا ہوا وصل کی ساعت گزرنے پر وہ حسرت تھی کہ بس جینے پر آئے تو ہم بھی جی لیے اس کے بغیر ہم ! جنھیں اس شخص کی اتنی ضرورت تھی کہ بس دل کو تیرے رنگ و بو کا ایسا لپکا تھا ، نہ...
  5. فرحان محمد خان

    سلیم احمد اور کیا بتاؤں میں زندگی کی ظلمت میں - سلیم احمد

    اور کیا بتاؤں میں زندگی کی ظلمت میں اک چراغ روشن تھا آدمی کی صورت میں زندگی کا رخ جن سے دفعتاََ بدل جائے حادثے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں محبت میں جانے کتنے ہنگامے دل میں جاگ جاتے ہیں جب کتابِ ماضی کو دیکھتا ہوں فرصت میں ایک اجنبی چہرہ کُھب گیا ہے آنکھوں میں جانے کس کو دیکھا ہے میں نے کس کی...
  6. فرحان محمد خان

    سلیم احمد نقش تو بنائے ہیں کچھ غزل کی صورت میں - سلیم احمد

    نقش تو بنائے ہیں کچھ غزل کی صورت میں یہ کتابِ فردا ہے دیکھیے گا فرصت میں خیر و شر کی خبروں کو مانتے تو سب ہی ہیں کس کو ہوش رہتا ہے جبر اور ضرورت میں دونوں درد دیتی ہیں آہِ سرد دیتی ہیں فرق کچھ نہیں ایسا نفرت و محبت میں ہوتی ہے صداقت میں خامشی کی گہرائی صرف شور ہوتا ہے حرفِ بے صداقت...
  7. فرحان محمد خان

    سلیم احمد یہ طلسمِ رنگ ہے یا سحر ہے تحریر کا - سلیم احمد

    یہ طلسمِ رنگ ہے یا سحر ہے تحریر کا دم بہ دم چہرہ بدلتا ہے تری تصویر کا دونوں ساتھی ہیں کسی اک قید سے بھاگے ہوئے میرا تیرا ربط ہے یا جبر ہے زنجیر کا اس سرے سے اُس سرے تک دوڑنا آساں نہیں میرے تیرے درمیاں اک دشت ہے تاخیر کا لوگ جو تخریب کے الزام میں مارے گے اُن کی آنکھوں میں بھی کوئی...
  8. فرحان محمد خان

    سلیم احمد افق پر جا ملیں گے آسماں سے - سلیم احمد

    افق پر جا ملیں گے آسماں سے یہ کتنا فاصلہ ہو گا یہاں سے اندھیرے کے گھنیرے حاشیوں سے یکایک روشنی آئی کہاں سے ہوا نے دی درِ ویراں پہ دستک کئی پرچھائیاں نکلیں مکاں سے سلیقہ جس کو مرنے کا نہیں ہے وہ اٹھ جائے ہمارے درمیاں سے یقیں کی بات میں کچھ بھی نہیں تھا نئے پہلو ہوئے پیدا گماں سے...
  9. فرحان محمد خان

    سلیم احمد غزل: دلوں میں درد بھرتا آنکھ میں گوہر بناتا ہوں ٭ سلیم احمد

    6 :حریفانِ فسوں گر مو قلم ہے میرے ہاتھوں میں یہی میرا عصا ہے اس سے میں اژدر بناتا ہوں 7:مجھے ان سیپیوں کو دیکھ کر یوں ہی خیال آیا یہ پانی سے میں اپنے خون سے گوہر بناتا ہوں
  10. فرحان محمد خان

    سلیم احمد وہ ابتداؤں کی ابتدا ہے ، وہ انتہاؤں کی انتہا ہے - سلیم احمد

    وہ ابتداؤں کی ابتدا ہے ، وہ انتہاؤں کی انتہا ہے ثنا کرے اس کی کوئی کیوں کر ، بشر ہے لیکن خدا نما ہے وہ کون ہے منتظر تھا جس کا جہانِ نورانیاں ازل سے گواہ ہے کہکشاں ابھی تک کہ کوئی اس راہ سے کیا ہے وہ سرِ تخلیق ہے مجسم کہ خود ہی آدم ہے خود ہی عالم وجود کی ساری وسعتوں پر محیط ہے جو وہ دائرہ...
  11. فرحان محمد خان

    ساغر صدیقی گل ہوئی شمعِ شبستاں چاند تارے سو گئے - ساغر صدیقی

    گل ہوئی شمعِ شبستاں چاند تارے سو گئے موت کے پہلو میں شامِ غم کے مارے سو گئے بے قراری میں بھی اکثر درد مندانِ جنوں اے فریبِ آرزو تیرے سہارے سو گئے کاروبارِ گرمئ دوراں کی ٹھنڈی راکھ میں اے شگوفوں کے خداوندو! شرارے سو گئے دے رہی ہے آج بھی موجِ حوادث لوریاں شورشِ طوفاں سے گھبرا کے کنارے سو گئے...
  12. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تکلفات مساجد میں اچھے لگتے ہیں سجودِ شوق کو بےاہتمام رہنے دے راحیلؔ فاروق
  13. فرحان محمد خان

    منٹو اقوالِ منٹو

    میں افسانہ نہیں لکھتا۔ حقیقت یہ ہے کہ افسانہ مجھے لکھتا ہے -------- یہ لوگ جو اپنے گھروں کا نظام درست نہیں کر سکتے، یہ لوگ جن کا کیریکٹر بے حد پست ہوتا ہے، سیاست کے میدان میں اپنے وطن کا نظام ٹھیک کرنے اور لوگوں کو اخلاقیات کا سبق دینے کیلئے نکلتے ہیں ۔۔۔ کس قدر مضحکہ خیز چیز ہے! -------- یہ...
  14. فرحان محمد خان

    یہ جو سینے میں لیے کربِ درُوں زندہ ہوں :: سلیم ساگر

    یہ غزل ساغر کے کسی کلیات میں نہیں
  15. فرحان محمد خان

    آمین ثم آمین

    آمین ثم آمین
  16. فرحان محمد خان

    منٹو اقوالِ منٹو

    مشاہد بتاتا ہے کہ ویشیا ئیں عام طور پر خدا ترس ہوتی ہیں -------- جسم داغا جاسکتا ہے مگر روح نہیں داغی جاسکتی۔ -------- ویشیا دولت کی بھوکی ہوتی ہے ، لیکن کیا دولت کی بھوکی محبت کی بھوک نہیں ہوسکتی؟ -------- عام طور پر عورت سے عشق و محبت کرنے کا واحد مقصد جسمانی لذت ہوتا ہے -------- ہر عورت...
  17. فرحان محمد خان

    منٹو اقوالِ منٹو

    عصمت کی حفاظت ضروری ہے مگر پیٹ کی بھوک مٹانا بھی ضروری ہے -------- پہلے مذہب سینوں میں ہوتا تھا آج کل ٹوپیوں میں ہوتا ہے -------- میرے ملک کی وہ آبادی جو پیکارڈوں اور بیوکوں پر سوار ہوتی ہے، میرا ملک نہیں ۔۔۔۔۔۔ میرا ملک وہ ہے جس میں مجھ ایسے اور مجھ سے بدتر مفلس بستے ہیں -------- دراصل جنسی...
  18. فرحان محمد خان

    افتخار مغل ترے خیال نے کیا کیا جگا دیا مجھ میں - افتخار مغل

    ترے خیال نے کیا کیا جگا دیا مجھ میں کہ مجھ کو تُو نے دوبارہ بنا دیا مجھ میں ہوا چلی تو دریچے سے آ کے خوشبو نے کوئی چراغ سا جیسے جلا دیا مجھ میں بڑے دنوں میں فراغت ملی تو جانِ خیال ترے وجود نے اپنا پتا دیا مجھ میں کچھ ایسا ہے کہ بہ بُھولا ہے تُو نہ یاد رہا کہ جلتا بُجھتا رہا ہے ترا دیا...
Top