احساس
میں کوئی شعر نہ بھولے سے کہوںگا تجھ پر
فائدہ کیا جو مکمل تری تحسین نہ ہو
کیسے الفاظ کے سانچے میں ڈھلے گا یہ جمال
سوچتا ہوں کہ ترے حسن کی توہین نہ ہو
ہر مصور نے ترا نقش بنایا ، لیکن
کوئی بھی نقش ترا عکس بدن بن نہ سکا
لب و رخسار میں کیا کیا نہ حسیں رنگ بھرے
پر بنائے ہوئے پھولوں سے چمن...