نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    منٹو اقوالِ منٹو

    قانون بنانے والے جاہل نہیں ہو سکتے، لیکن سمجھ میں نہیں آتا قوانین میں اکثر مضحکہ خیز خامیاں کیوں رہ جاتی ہیں -------- ہم انسان کی فطری کمزوریاں دبا سکتے ہیں، ان کو کسی حد تک روک سکتے ہیں، مگر ان کا قطعی انسداد نہیں کر سکتے -------- گورنمنٹ نام نہاد عصمت فروشی کے انسداد کی تدبیریں سوچتی ہے اندھا...
  2. فرحان محمد خان

    افتخار مغل اگر شعور کا بندِ نقاب کُھل جائے - افتخار مغل

    اگر شعور کا بندِ نقاب کُھل جائے حدیثِ اصلِ عذاب و ثواب کُھل جائے حریمِ شعر پہ دستک دیے چلے جاؤ عجب نہیں کہ کوئی ایک باب کُھل جائے وہ جس کو خود پہ بھی کُھلنے نہیں دیا میں نے اگر زمانے پہ میرا وہ خواب کُھل جائے یہ میری ہست بندھی ہے تری محبت سے میں سوچتا ہوں اگر یہ طناب کُھل جائے غزل کی...
  3. فرحان محمد خان

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم وارداتِ قلب سمجھتے تھے عشق کو یہ فتنہ واردات سے آگے کی چیز ہے راحیل فاروق
  4. فرحان محمد خان

    افتخار مغل آپ خنجر بنوں اور آپ ہی گھائل ہو جاؤں - افتخار مغل

    آپ خنجر بنوں اور آپ ہی گھائل ہو جاؤں زہر بھی آپ بنوں آپ ہی زائل ہو جاؤں گھنگرو بن کے بجوں تیرے ہر اک گام پہ میں تُو جو کہہ دے تو ترے پاؤں کی پائل ہو جاؤں یہ بھی ہو سکتا ہے میں مانگ لوں تجھ کو تجھ سے یہ بھی ہو سکتا ہے اک روز میں سائل ہو جاؤں شام بن کر میں اُتر آؤں دریچے سے ترے بن کے...
  5. فرحان محمد خان

    افتخار مغل تمہارے سامنے اک مرتبہ خدا لے جائے - افتخار مغل

    تمہارے سامنے اک مرتبہ خدا لے جائے پھر اس کے بعد بلا سے اگر قضا لے جائے گر آبرو ہی سلامت نہیں بہ مقتلِ زیست تو پھر یہ کاسہِ سر کوئی کیوں بچا لے جائے طلا بنایا ہے ، خود کو کھپا کے ہجراں میں جسے ہوس ہو وہ ہم سے سے یہ کیمیا لے جائے تمہارا سودا اگر سر میں ہے تو میں بھی ہوں یہ مُشتِ خاک بدن ہے سو...
  6. فرحان محمد خان

    افتخار مغل تری صدا پہ پلٹ کر بھی ہم نے دیکھ لیا - افتخار مغل

    جی سر ٹائپ خود ہی کیا ہے بنا دیتے ہیں
  7. فرحان محمد خان

    افتخار مغل تری صدا پہ پلٹ کر بھی ہم نے دیکھ لیا - افتخار مغل

    تری صدا پہ پلٹ کر بھی ہم نے دیکھ لیا سو نصف نصف میں بٹ کر بھی ہم نے دیکھ لیا پسِ انا بھی وہی اک سکوتِ مرگِ انا کہ یہ نقاب اُلٹ کر بھی ہم نے دیکھ لیا اب ایک بار بہم ہو کے بھی ذرا دیکھیں کہ ایک ایک میں بٹ کر بھی ہم نے دیکھ لیا گہے اتار کے اک سمت رکھ دیے خد و خال طلسمِ جسم سے ہٹ کر بھی ہم...
  8. فرحان محمد خان

    افتخار مغل نگوں کہیں بھی کبھی سر نہیں کیا ہم نے - افتخار مغل

    نگوں کہیں بھی کبھی سر نہیں کیا ہم نے یونہی تو زیست کو دو بھر نہیں کیا ہم نے بنا لیا تھا بزرگوں نے اک مکان ، مگر تمام عمر اسے گھر نہیں کیا ہم نے دیا زیادہ ہے دنیا کو اور لیا کم ہے کبھی حساب برابر نہیں کیا ہم نے اگرچہ زیست کے بازار میں رہائش کی پر اپنا نرخ مقرر نہیں کیا ہم نے وہ آدمی ہے...
  9. فرحان محمد خان

    افتخار مغل یہ میری آنکھ میں جو اَن کہی محبت ہے - افتخار مغل

    یہ میری آنکھ میں جو اَن کہی محبت ہے مرا تمام اثاثہ یہی محبت ہے ادھورے پن سے تو لگتا ہے جیسے دنیا بھی کسی کی نصف میں چھوڑی ہوئی محبت ہے میں جانتا ہوں کہ ہے اور سا مرا انجام میں جانتا ہوں مجھے اور سی محبت ہے یہ چاندنی جو مرے چار سُو ہے یہ تُو ہے یہ دل میں دھوپ سی جو ہے تری محبت ہے میں اس...
  10. فرحان محمد خان

    افتخار مغل میں ایک حوالہ ہوں مجھے دھیان میں رکھنا -افتخار مغل

    میں ایک حوالہ ہوں مجھے دھیان میں رکھنا اک پھول مرے نام کا گُلدان میں رکھنا آنکھوں سے بتا دینا دل و جان کے احوال افسانے کو افسانے کے عنوان میں رکھنا سو حادثے ہوتے ہیں تعلق کے سفر میں ٹوٹے ہوئے رشتوں کو بھی سامان میں رکھنا تصویر بھی حیران ہے آنکھیں بھی ہیں حیران حیران کو کیا دیدہِء حیران...
  11. فرحان محمد خان

    افتخار مغل آنسو کوئی آنکھوں سے نکلنے نہیں دیتا - افتخار مغل

    آنسو کوئی آنکھوں سے نکلنے نہیں دیتا وہ مجھ کو جلاتا ہے، پگھلنے نہیں دیتا جس شخص کو پنہائیاں دیں میرے لہو نے وہ مجھ کو حصاروں سے نکلنے نہیں دیتا ہر گام پہ اک زخم بھی دیتا ہے وہ ضدی آنکھوں میں نمی بھی وہ مچلنے نہیں دیتا وہ میرے مداروں میں بھی داخل نہیں ہوتا محور بھی مجھے اپنا بدلنے نہیں...
  12. فرحان محمد خان

    دعا تابش بھائی کی سرجری! دعا کی درخواست ہے!

    اللہ تابش بھائی کو کامل شفا عطا فرمائے
  13. فرحان محمد خان

    اندر کی بات بات سے آگے کی چیز ہے - راحیلؔ فاروق

    اندر کی بات بات سے آگے کی چیز ہے عشق ان کے التفات سے آگے کی چیز ہے گلزار پھول پات سے آگے کی چیز ہے دل تیری کائنات سے آگے کی چیز ہے ہر ذات ہی صفات سے آگے کی چیز ہے لیکن وہ ذات ذات سے آگے کی چیز ہے اس بار غم کی رات میں جانے ہے کیا مگر کچھ ہے جو غم کی رات سے آگے کی چیز ہے راہ فرار عشق کو سمجھے...
  14. فرحان محمد خان

    جون ایلیا سر ہی اب پھوڑیے ندامت میں - جون ایلیا

    سر ہی اب پھوڑیے ندامت میں نیند آنے لگی ہے فرقت میں ہیں دلیلیں تیرے خلاف مگر سوچتا ہوں تیری حمایت میں روح نے عشق کا فریب دیا جسم کا جسم کی عداوت میں اب فقط عادتوں کی ورزش ہے روح شامل نہیں شکایت میں عشق کو درمیاں نہ لاؤ کہ میں چیختا ہوں بدن کی عسرت میں یہ کچھ آسان تو نہیں ہے کہ ہم روٹھتے اب...
  15. فرحان محمد خان

    جون ایلیا حال یہ ہے کہ خواہشِ پُرسشِ حال بھی نہیں - جون ایلیا

    حال یہ ہے کہ خواہشِ پُرسشِ حال بھی نہیں اُس کو خیال بھی نہیں، اپنا خیال بھی نہیں اے شجرِ حیاتِ شوق، ایسی خزاں رسیدگی؟ پوششِ برگ و گُل تو کیا، جسم پہ چھال بھی نہیں مُجھ میں وہ شخص ہو چکا جس کا کوئی حساب تھا سُود ہی کیا، زیاں ہے کیا، اس کا سوال بھی نہیں مست ہیں اپنے حال میں دل زدگان و دلبراں...
  16. فرحان محمد خان

    جون ایلیا جانِ نگاہ و روحِ تمنّا چلی گئی - جون ایلیا

    جانِ نگاہ و روحِ تمنّا چلی گئی اے نجدِ آرزو! مری لیلیٰ چلی گئی رخصت ہوئی دیار سے اک نازشِ دیار صحرا سے اک غزالہِ صحرا چلی گئی برباد ہو گئی مری دنیا ئے جستجو دنیا ئے جستجو ، مری دنیا چلی گئی زہرہ میرا ستارہِ قسمت خراب ہے ناہید ! آج میری ثریا چلی گئی کس سے کہوں کہ ایک سراپا وفا مجھے...
  17. فرحان محمد خان

    رئیس امروہوی يہ کیسا گيت ہے اے نے نوازِ عالمِ ہُو - رئیس امروہوی

    يہ کیسا گيت ہے اے نے نوازِ عالمِ ہُو کہ نَے سے راگ کے بدلے ٹپک رہا ہے لہو بہارِِ صبح کے نغمہ گروں کو کيا معلوم گزر گيا گل و ریحاں پہ کيا عذابِ نمو اگر نقاب اُلٹ دے تو کيا قيامت ہو وہ جانِ گل کہ کبھی رنگ ہے کبھی خوشبو مئے نشاط انڈيلی تھی ميں نے ساغر ميں کہاں سے آئی يہ زہرِ غمِ حيات کی بُو...
Top