1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا جانِ نگاہ و روحِ تمنّا چلی گئی - جون ایلیا

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 22, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    جانِ نگاہ و روحِ تمنّا چلی گئی
    اے نجدِ آرزو! مری لیلیٰ چلی گئی

    رخصت ہوئی دیار سے اک نازشِ دیار
    صحرا سے اک غزالہِ صحرا چلی گئی

    برباد ہو گئی مری دنیا ئے جستجو
    دنیا ئے جستجو ، مری دنیا چلی گئی

    زہرہ میرا ستارہِ قسمت خراب ہے
    ناہید ! آج میری ثریا چلی گئی

    کس سے کہوں کہ ایک سراپا وفا مجھے
    تنہائیوں میں چھوڑ کر تنہا چلی گئی

    نورِ جہانِ شعر نے سب کچھ بھلا دیا
    زیب النسائے نظمِ معلی چلی گئی

    مجھ کو ملامتوں کے جہنم میں چھوڑ کر
    اک خلدِ عہد و جنتِ ایفا چلی گئی

    اب انتظارِ عشرتِ فردا نہیں رہا
    امید گاہِ عشرتِ فردا چلی گئی

    کیسے کہوں کہ وہ غمِ الفت فریب تھا
    کیسے یقین کروں کہ زلیخا چلی گئی

    اے بزمِ دخترانِ قبیلہ ! یہ کیا ہوا
    وہ جانِ دلبرانِ قبیلہ چلی گئی

    فرہاد سن لیا تری شیریں کہاں ہے آج
    وامق خبر بھی ہے ، تری عذرا چلی گئی

    اس انجمن سے رقصِ تماشا طلب نہ کر
    جس انجمن کی انجمن آرا چلی گئی
    جون ایلیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,761
    موڈ:
    Dead
    جس طرح کی جون ایلیا کی شخصیت ہے لیلیٰ کا جانا بنتا ہے۔ بیچاری آئی کیا سوچ کر تھی۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • غمناک غمناک × 1

اس صفحے کی تشہیر