نتائج تلاش

  1. حسان خان

    حکومتِ ترکی کی جانب سے ساختہ بایرام پاشا عیسیٰ بیگ مسجد کا افتتاح

    ۱۹ جون یعنی گذشتہ جمعہ کو کوسووو کے شمالی حصے میں واقع اور البانوی-سرب نژادی جھڑپوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے شہر میتروویچا میں ترک حکومت نے بایرام پاشا عیسیٰ بیگ نامی مسجد کا افتتاح کیا ہے۔ اس مقام پر عثمانی دور میں ۱۵۳۰ء میں تعمیر ہونے والی مسجد واقع تھی، جو ۱۹۹۹ء میں سربستان اور کوسووو کے...
  2. حسان خان

    فارسی گو شاعر شاہ فقیراللہ آفرین لاہوری کا تعارف

    شاہ فقیراللہ آفرین لاہوری پنجاب سے تعلق رکھنے والے فارسی گو شاعر تھے۔ وہ ۱۶۶۰ء عیسوی میں لاہور میں پیدا ہوئے جہاں انہوں نے اپنی پوری زندگی بسر کی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق گجر برادری کے جویہ قبیلے سے تھا۔ انہوں نے مروجہ تعلیم حاصل کی، اور دورانِ تعلیم انہوں نے اچھی خاصی فارسی شاعری یاد کی اور...
  3. حسان خان

    مرزا بیدل کی ماوراءالنہر اور افغانستان میں شہرت

    "بیدل کا نام ہم کو تاریخ کی ان پراسرار شخصیتوں میں شمار کرنا چاہیے جو دیس سے زیادہ پردیس میں عزت اور شہرت حاصل کرتی ہیں۔ نئے خیالات کی تخلیق ساری دنیا کے مفکرین کی یکساں خصوصیت ہے، مگر ان کی اشاعت کے لیے نئی زمینوں کی تسخیر سب نہیں کر پاتے۔ ہمارے دور کا ایک مستشرق، جان ریپکا، جس کی تاریخِ...
  4. حسان خان

    افغانستان کی فارسی اور پشتو نصابی کتب

    افغانستان آئینی لحاظ سے دولسانی ملک ہے، اس لیے حکومتِ افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے تمام مکاتب میں پڑھائے جانے کے لیے فارسی اور پشتو زبانوں میں نصابی کتب مہیا کرے۔ اور جہاں تک ظاہر ہوتا ہے، حکومتِ افغانستان اس ذمہ داری سے بخوبی عہدہ برآ ہو رہی ہے۔ افغانستان میں مکاتب کا دورانیۂ تدریس...
  5. حسان خان

    فارسی گو شاعر ادیب پشاوری کا تعارف

    ادیب پشاوری کا اصل نام سید احمد بن شہاب الدین رضوی تھا۔ وہ موجودہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے نزدیک سن ۱۸۴۴ء میں پیدا ہوئے اور اُن کے مطابق وہ مشہور صوفی بزرگ شہاب الدین عمر سہروردی (متوفی ۱۲۳۴ء) کی نسل میں سے تھے۔نوجوانی کے دوران ان کے والد اور متعدد رشتے دار برطانویوں اور افغان قبائل کے...
  6. حسان خان

    پنجاب کے فارسی گو شاعر ابوالبرکات منیر لاہوری

    پنجاب سے تعلق رکھنے والے فارسی گو شاعر و ادیب ابوالبرکات منیر لاہوری، معروف بہ ملا منیر لاہوری، ۱۲ رمضان ۱۰۱۹ ہجری بمطابق ۲۸ نومبر ۱۶۱۰ عیسوی کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ عموماً ان کا شمار عہدِ شاہجہانی کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے تین بزرگ شعراء میں ہوتا ہے۔ منیر جس خاندان سے تعلق رکھتے تھے، وہ...
  7. حسان خان

    مغل درباری شاعر علی قلی خان والہ داغستانی کا تعارف

    علی قلی خان والہ داغستانی (۱۷۱۲ء-۱۷۵۶ء) مغل دربار کے فارسی شاعر تھے۔ یہ داغستان کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے، اور ان کے اجداد صفوی بادشاہوں کے تحت اعلیٰ منصبوں پر فائز تھے۔ ان کے والد، محمد علی خان، فوجی فرماندِہ تھے، جو والہ داغستانی کو چار سال کی عمر میں یتیم چھوڑ کر عالمِ بالا کی جانب...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری سہراب کی موت پر اُس کی ماں تہمینہ کی آہ و زاری - حکیم ابوالقاسم فردوسی

    رستم اور سہراب کی داستان شاہنامۂ فردوسی کی مشہورترین داستانوں میں سے ہے۔ داستان کے مطابق، سہراب کو جب اُس کی ماں تہمینہ آگاہ کرتی ہے کہ وہ رستم کا بیٹا ہے، تو وہ یہ بات سن کر بہت خوش ہوتا ہے اور اپنے باپ سے ملاقات کے لیے لشکر لے کر ایران کی جانب روانہ ہو جاتا ہے۔ اُس کی نیت یہ تھی کہ وہ ایرانی...
  9. حسان خان

    حافظ اور سعدی کے بوسنیائی شارح احمد سودی بوسنوی کا تعارف

    بوسنیا اس روئے زمین پر جغرافیائی لحاظ سے مغربی ترین نقطہ ہے جہاں (عثمانی سلطنت کی بدولت) فارسی ادبی زبان کے طور پر رائج رہی ہے۔ بوسنیائی لوگوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد عثمانی ترکوں کی تقریباً تمام ثقافت، عادات اور دلچسپیاں اپنا لی تھیں۔ بوسنیا کے خواندہ افراد کے لیے ان میں سے ایک دلچسپی فارسی...
  10. حسان خان

    تہران کی گفتاری فارسی کے خد و خال

    بہ نامِ خداوندِ جان و خرد (ہستی اور عقل کے مالک خدا کے نام سے) فارسی زبان کا موجودہ منظرنامہ دوگانگیِ لسان (diglossia) پر مشتمل ہے یعنی فارسی کی معیاری ادبی زبان اور فارسی گو علاقوں میں بولے جانی والی فارسی بولیوں میں وسیع تفریق پیدا ہو چکی ہے۔ اور یہ فارسی بولیاں نہ صرف ادبی زبان سے متفاوت...
  11. حسان خان

    انقرہ یونیورسٹی کے اردو طلبہ کے نام بابائے اردو مولوی عبدالحق کا پیغام

    مورخہ ۲۲ جون ۱۹۵۷ء میں ترک طالب علموں کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے اردو زبان سیکھنے کا عزم کیا ہے۔ پاکستانیوں اور ترکوں میں قدیم سے مذہبی اور تہذیبی رشتہ موجود ہے۔ زبان کو انسانی تہذیب میں بڑی اہمیت حاصل ہے، اردو زبان سیکھنے سے یہ رشتہ اور زیادہ مضبوط اور قوی ہو جائے گا۔ کسی زبان کے سیکھنے...
  12. حسان خان

    کابل میں افغان خطاط عارف غلامی کے فن پاروں کی نمائش

    مدرسۂ استقلال، کابل میں 'مشقِ تمنا' کے نام سے ایک نمائش منعقد ہوئی تھی جس میں استاد عارف غلامی کے شکستہ نستعلیق سے تعلق رکھنے والے ستائیس فن پارے علاقہ مندوں کے سامنے پیش کیے گئے۔ عارف غلامی انجمنِ خوش نویسانِ افغانستان کے اعضاء میں سے ہیں اور انہوں نے خوش نویسی (خطاطی) کا فن ایران میں سیکھا ہے۔...
  13. حسان خان

    سنسکرت آمیز ادبی ہندی کا نمونہ

    میں چند دن پہلے ایودھیا سنگھ اپادھیائے ہری اودھ کا ناولچہ 'ٹھیٹھ ہندی کا ٹھاٹ' پڑھ رہا تھا۔ اس ناولچے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مصنف نے یہ التزام برتا تھا کہ تحریر میں کوئی عربی، فارسی اور سنسکرت کا لفظ نہ آنے پائے۔ اگر سنسکرت کا کوئی لفظ آئے بھی تو وہی جو عوام کی زبان پر اپنی بگڑی شکل میں...
  14. حسان خان

    اویغورستان کے شہر کاشغر کی روزمرہ زندگی

    اویغورستان یا مشرقی ترکستان چین کے شمال غرب میں اور ہمارے پاکستان کے ہمسائےمیں واقع ایک نیم خودمختار صوبہ ہے جسے سنکیانگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا کُل رقبہ سولہ لاکھ چوہتر ہزار نو سو کلو میٹر ہے جو اسے چین کا سب سے بڑا صوبہ بنا دیتا ہے۔ اس صوبے کی سرحد بیک وقت آٹھ ملکوں منگولیہ، روس،...
  15. حسان خان

    مجرئی خلق میں ان آنکھوں سے کیا کیا دیکھا - میر مونس لکھنوی (مکمل سلام)

    مجرئی خلق میں ان آنکھوں سے کیا کیا دیکھا پر کہیں سبطِ پیمبر سا نہ آقا دیکھا ظلم اے مجرئی سجاد نے کیا کیا دیکھا گھر لٹا، قید ہوئے، باپ کا لاشا دیکھا کہتی تھی زینبِ مضطر کہ خدا خیر کرے شب کو یاں خواب میں عریاں سرِ زہرا دیکھا جب چڑھے دوشِ محمد پہ علی کعبے میں یک بیک زیرِ قدم عرشِ معلا دیکھا...
  16. حسان خان

    تاجکستان اور ازبکستان کے نقدی اوراق

    تاجکستان کی قومی کرنسی کا نام 'سامانی' ہے جو کہ سامانی سلطنت کے نام پر رکھی گئی ہے۔ ایک سامانی سو دِرم کے مساوی ہے۔ منبعِ تصاویر ایک درم اگلا حصہ: صدرالدین عینی تماشاخانہ پچھلا حصہ: پامیری پہاڑ پانچ درم اگلا حصہ: ارباب ثقافتی مرکز، دوشنبہ پچھلا حصہ: پچھلی صدی کے تاجک شاعر مرزا ترسون زادہ کا...
  17. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) بعد از روز ہائے سردِ زمستان

    دوشنبہ کا موسم فروری کے اوائل کی سردی اور برف باری کے بعد ذرا ذرا گرم ہو رہا ہے اور شہر اپنی سفید قبا اتار رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے دارالحکومت کی سڑکیں، فٹ پاتھیں، کوچے اور میدان برف سے پُر تھے، لیکن اب صرف سایہ دار جگہوں اور عمارتوں کے کناروں میں برف کو دیکھ پانا ممکن ہے۔ پچھلے چند سالوں میں سابقہ...
  18. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    ایزدِ مطلق و یکتا کو صد سپاس کہ اردو محفل پر ایسے کئی افراد موجود ہیں جو ہمارے اسلاف کی عزیز ترین تمدنی و ادبی زبان فارسی کے خوب عالم ہیں اور ادبیاتِ فارسی سے محبت کرتے ہیں۔ فارسی نہ صرف ہمارے اپنے خطے کے پیشروؤں کی تحریری زبان ہے، بلکہ یہ ہمارے تین ہمسائے ممالک ایران، افغانستان اور تاجکستان کی...
  19. حسان خان

    قرغیزستان کا خوبصورت خطۂ ارسلان آب

    فرغانہ پہاڑیوں کے جنوب مغربی دامن میں واقع اور سطحِ سمندر سے ۱۶۰۰ میٹر بلند قرغیزستان کا ارسلان آب خطہ اپنے لطفِ آب و ہوا اور خوبصورت مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں خصوصی شہرت کا حامل ہے۔ جغرافیہ اور اور علمِ نباتیات کے ماہرین اخروٹ کے درختوں کے جنگلات سے مملو ارسلان آب کو ایک منفرد خطہ مانتے ہیں۔...
  20. حسان خان

    منجمد آبشاروں کے درمیان واقع آذربائجانی گاؤں لازا

    عباس آتیلائے اس بار آپ لوگوں کو ضلعِ قوسار کے دوردراز پہاڑوں، منجمد آبشاروں اور خطرناک راستوں کے لیے مشہور لازا گاؤں کی سیر کرا رہے ہیں۔ تاریخ: ۱۱ فروری ۲۰۱۴ء متن اور تصاویر کا منبع قوسار کے دوردراز گاؤں لازا کو جاتا ہوا خطرناک راستہ لازا کا راستہ گاڑی کے اندر سے ایسا نظر آتا ہے۔ راستے...
Top