'پولکہ تولاماخ' نامی عزائی رسم ایرانی آذربائجان کے ضلع عجب شیر کے گاؤں شیشوان سے مخصوص رسم ہے۔ یہ رسم شبِ تاسوعا اور شبِ عاشورا میں عمل میں آتی ہے۔ مقامی ترکی زبان میں 'پولکہ' کپڑے سے بنائی گئی آتشیں گیند کو کہتے ہیں جسے تیل میں بھگو کر آگ لگائی جاتی ہے۔ پھر کچھ افراد انہیں بلند زنجیروں سے باندھ...